Tag: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ

  • خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    فیصل آباد : خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دیکر پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے میچ میں خیبر پختونخواہ نے پاکستان میں بنجاب کی ٹیم کو 151 رنز سے شکست دے دی.

    خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخواہ کی جانب سے فخرزمان کی سینچری اور احمد شہزاد کی شاندار اننگ نے ٹیم کا اسکور 50 اوورز میں 311 کردیا.

    فخر زمان نے 111 گیندوں پر 115 رنز اسکور کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا.

    یونس خان کی جانب سے 49 رنز کی اننگ کھیلی گئی، اور وہ رن آؤٹ ہوئے.

    پنجاب کی جانب سے عماد بٹ نے تین احسان عادل نے دو وکٹیں جبکہ کپتان شعیب ملک، کاشف بھٹی اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

    پنجاب کی ٹیم رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 36.1 اووزر  میں ہی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی.

    پنجاب کی جانب سے شان مسعود ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 40 گیندوں پر 36 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ ذوالفقار بابر بے 32 گیندوں پر 29 رنز بنائے.

    پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے 24 رنر اور محمد رضوان نے 22 رنز کی اننگ کھیلی کر ٹیم کے اسکور میں رنز کا اضافہ کیا.

    خیبرپختونخواہ کی جانب سے زوہیب خان اور یاسر شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ضیاءالحق نے2 محمد اصغر نے 1 اور فہیم اشرف نے1 وکٹ حاصل کی.

    فخرزمان کو مین آف ڈی میچ قرار دیا گیا۔

     

  • پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ : پہلا میچ آج فیصل آباد میں ہوگا

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ : پہلا میچ آج فیصل آباد میں ہوگا

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے فیصل آباد میں ہورہا ہے۔ ایونٹ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام  پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا جس کی فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری مکمل ہوگئی ہیں۔

    شائقین کیلئے اسٹینڈزاوردیگرانتظامات میں تیزی آگئی ہے۔ شائقین اسٹارز کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔، ایونٹ کا آغاز منگل سے پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

    ڈے نائٹ میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیموں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ سندھ کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈیرہ جما لیا۔ گرم موسم میں کھلاڑی فٹنس ٹریننگ کیساتھ بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

    سرفراز احمد کی قیادت میں سندھ کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز اکیس اپریل کو بلوچستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    سینئیر کھلاڑی شعیب ملک، مصباح الحق، یونس خان اور اظہر علی اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم مئی کو کھیلا جائے گا۔