Tag: پاکستان کپ

  • پاکستان کپ : کے پی کے نے پنجاب کو دو رنزسے ہرا دیا

    پاکستان کپ : کے پی کے نے پنجاب کو دو رنزسے ہرا دیا

    فیصل آباد : پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں خیبرپختونخواہ نے سنسنی خیزمقابلے کےبعد پنجاب کو دو رنزسےشکست دےدی۔ پاکستان کپ میں یونس خان کی خیبرپختونخواہ نےپہلی فتح کامزہ چکھ لیا۔

    شعیب ملک کی پنجاب کوایونٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، یونس خان نےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا۔ احمدشہزاد اور فخرزمان نےاٹھاسی رنزکاآغازفراہم کرکے کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی۔

    یونس خان صرف دو رنزبناکررن آؤٹ ہوئے۔ کے پی کے نےفخرزمان، احمد شہزاد اورزوہیب خان کی نصف سنچریوں کی بدولت چھ وکٹ پردوسوباسٹھ رنزبنائے۔

    جواب میں سلمان بٹ اوراسد شفیق کے درمیان ایک سو سات رنزکی شراکت نے ہدف آسان بنادیا۔ سلمان بٹ ستتر اوراسدشفیق سینتالیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

    شعیب ملک اورمحمدرضوان کےآؤٹ ہوتے ہی میچ کانقشہ بدل گیا۔ راحت علی اورزویب خان کی شانداربولنگ نےمیچ پنجاب کے منہ سے چھین لیا۔ پنجاب کی ٹیم سات وکٹ پر دو سو ساٹھ رنزبناسکی۔ راحت علی نے چاروکٹیں حاصل کیں۔

     

  • پاکستان کپ، سندھ نے بلوچستان کو باآسانی42رنز سے شکست دیدی

    پاکستان کپ، سندھ نے بلوچستان کو باآسانی42رنز سے شکست دیدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ میں سندھ نے بارش سے متاثرہ میچ میں بلوچستان کو باآسانی بیالیس رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا،سندھ کی جانب سے خرم منظور اور سمیع اسلم نے سینچریاں بنائیں۔

    پاکستان کپ میں سندھ کی ٹیم نے خرم منظور اور سمیع اسلم کی سینچریوں کی بدولت بلوچستان کو زیر کرکے دھماکہ خیز آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے ایک سو اڑتالیس رنز کی نہ صرف شراکت قائم کی بلکہ دونوں نے سینچریاں بھی جڑ دیں۔

    پینتالیس اوورز کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ کو اکتیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا، جس کے باعث بلوچستان کو اکتیس اوورز میں دو سو انتیس رنز کا ہدف ملا۔

    ہدف کے تعقب میں بلوچستان کے بیٹنسمین سندھ کے بولرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے، صرف کپتان اظہر علی ڈٹے رہے اور سینچری بھی اسکور کی لیکن ان کی سینچری بلوچستان کو فاتح نہ بناسکی، جو مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو چھیاسی رنز ہی بناسکی، خرم منظور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • پاکستان کپ، اسلام آباد نے خیبرپختونخواہ کو2وکٹ سےشکست دے دی

    پاکستان کپ، اسلام آباد نے خیبرپختونخواہ کو2وکٹ سےشکست دے دی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد نے یونس خان کی خیبرپختونخواہ کوسنسنی خیزمقابلے کےبعددو وکٹ سےہرادیا.

    اقبال اسٹیڈیم میں جاری پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد چھاگئی، یونس خان کی خیبرپختونخواہ کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد ہراکر پاکستان کپ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

    خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا یونس خان کی ٹیم پورے اوورزکھیلے ہی دوسو بارہ رنزپرآؤٹ ہوگئی،خیبرپختونخواہ ٹیم کی جانب سے یونس خان اکسٹھ اورفخرزمان پینتالیس رنزبناکرنمایاں رہے، جبکہ اسلام آباد کے حماد اعظم نے تین اورمحمد عباس نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغازمایوس کن رہا، کامران اکمل، شرجیل خان اورناصرجمشید کابلا نہ چل سکا، مصباح الحق اورافتخاراحمد کےدرمیان ایک سو تین رنزکی شراکت نے میچ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا، مصباح الحق بیاسی رنزبنا کرآؤٹ ہوئے، اسلام آباد نے ہدف آخری اوورمیں آٹھ وکٹوں پرحاصل کیا۔

  • فیصل آباد: پاکستان کپ کاآغاز بلوچستان نے پنجاب کو12رنزسےشکست دےدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کاآغاز بلوچستان نے پنجاب کو12رنزسےشکست دےدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کامیلہ سج گیا۔ افتتاحی میچ میں اظہرعلی کی بلوچستان نےشعیب ملک کی پنجاب کوبارہ رنزسےشکست دےدی۔

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان کپ کامیدان سج گیا۔ پہلےمیچ میں شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ بلوچستان کاآغازمایوس کن رہا، کپتان اظہرعلی دوسرےہی اوورمیں پویلین لوٹ گئے۔

    بلوچستان کے عمراکمل، بابراعظم اورشاہد یوسف نے اچھی باری کھیلی،وکٹ پرنظرجمانےکےباوجود بڑی اننگزنہ کھیل سکے، بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورکھیلےبغیردوسوپندرہ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ عامر یامین، ذوالفقاربابر ،شعیب ملک اورعمادبٹ نےدودووکٹیں حاصل کی۔

    ہدف کےتعاقب میں تمام نظریں سلمان بٹ پرتھی،لیکن عمرگل نےسلمان بٹ کووکٹ پررکنےنہ دیا، اسد شفیق اورمحمدرضوان نےمزاحمت دکھائی،لیکن دونوں کےآؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔

    شعیب ملک دورنزبناکراظہرعلی کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔پنجاب کی ٹیم دوسوتین رنزپرآؤٹ ہوگئی، بلوچستان کےکپتان اظہرعلی اورجنیدخان نے تین، تین اورعمرگل نےدو وکٹیں حاصل کی۔