Tag: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ

  • غریب کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں مفت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

    غریب کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں مفت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے مریضوں کے لیے موجودہ سہولتیں غیر تسلی بخش قرار دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم کو انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 290 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 190 لیور ٹرانسپلانٹ کیے گئے، ان مریضوں میں سے صرف 17 فیصد کو مفت علاج کی سہولت دی گئی۔

    وزیر اعظم کو اسپتال کے ساتھ نرسنگ یونیورسٹی کے منصوبے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم نے منصوبے کی تکمیل میں کوتاہی برتنے پر افسوس کا اظہار کیا اور مریضوں کو موجودہ سہولتیں غیر تسلی بخش قرار دے دیں۔

    انہوں نے اسپتال میں سہولتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور 50 فیصد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی کا مقصد ہی غریب کو مفت سہولت فراہم کرنا تھا، انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ مکمل حکمت عملی مرتب کر کے 3 دن میں رپورٹ دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مالی وجوہات کی وجہ سے بھی مریض کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے، صحت کی معیاری سہولتوں کے حصول میں غریب افراد کو مسائل ہیں۔ غریب کو عالمی معیار کی سہولتیں مفت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

    وزیر اعظم نے نادار و مفلس طبقے کو عدم توجہ دینے کی سوچ کو بدلنے پر زور دیا۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کو ٹرسٹ بنایا جائے، نرسنگ یونیورسٹی کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے اور ادارے کی صفائی کو عالمی معیار کے مطابق کرنے کے لیے آؤٹ سورس کیا جائے۔

  • پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب

    لاہور : پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہو گیا، وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے  خواہاں مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب رہا ہے، لیور ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ہیں، لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن سرجن ڈاکٹر فیصل ڈار نے کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ڈاکٹر یاسمین راشد”][/bs-quote]

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں پہلے اور دوسرے لیور ٹرانسپلانٹ کے ڈونرز کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے، پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے خواہاں مریضوں کو لاکھوں روپے  خرچ کر کے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا، لیور ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشن پر  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور کی انتظامیہ اور آپریشن کرنے والی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے پی کے ایل آئی بہترین علاج گاہ ہے اور مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے 9 مارچ کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں پہلی جگر ٹرانسپلانٹ سرجری کی گئی تھی ، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 31سالہ مریض محمد ندیم کو اس کی 19سالہ بھانجی نے جگر عطیہ کیا تھا۔

    بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر فیصل، سابق صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان اور تمام متعلقہ افراد کو مبارک دیتے ہوئے کہا تھا یہ سہولت ایسے تمام مریضوں کیلئے مفت ہوگی جو علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔