Tag: پاکستان کیخلاف میچ

  • سابق اولمپیئن نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا

    سابق اولمپیئن نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا

    سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا۔

    سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آج کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دیتے ہوئے اس ٹاکرے کو اعصاب کی جنگ قرار دیا۔

    سابق اولمپیئن نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکتی ہے، بھارتی ٹیم کی طاقت ان کا کپتان ہے جسے پاکستان کوقا بو کرنا ہوگا۔

    توقیر ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، بھارتی ٹیم نے اولمپکس میں برانز میڈل جیت رکھا ہے، طاہر زمان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔

  • کین ولیمسن پاکستان کیخلاف میچ کھیلں گے؟ اہم خبر آگئی

    کین ولیمسن پاکستان کیخلاف میچ کھیلں گے؟ اہم خبر آگئی

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن انگوٹھے کی انجری سے نجات نہیں پا سکے، جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ بھی نہیں کھیل رہے جبکہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا تاہم اس ورلڈ کپ میں انہوں نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن نے نیٹ پر دو روز بیٹنگ کی تاہم ابھی بھی وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔