Tag: پاکستان کیلئے روانہ

  • مریم نواز براستہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ

    لندن : مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز براستہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوگئیں، وہ ہفتے کی سہ پہر تین بجے لاہور پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی کیلئے روانہ ہوگئیں۔

    ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں، مریم دبئی میں ایک روزقیام کرے گی اور ہفتے کی سہ پہر تین بجے دبئی سے لاہور پہنچیں گی، جہاں لاہور کی ن لیگی سینئرقیادت ان کا استقبال کرے گی۔

    یاد رہے مریم نواز گزشتہ برس اکتوبر میں لندن گئی تھیں، انھوں نے جینوا میں گلے کی سرجری بھی کرائی۔

    خیال رہے نواز شریف نے مریم نواز کو حالیہ دورے میں پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کیا تھا اور ن لیگ کی تنظیم سازی کا ازسرنو جائزہ لینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے ، مریم نواز پارٹی عہدوں میں تبدیلی کریں گی۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی میں نئی ذمہ داریوں سے مزید متحرک ہو جاؤں گی۔

    مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ پنجاب کا الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ کے لیے بھی آپ کا نام آ رہا ہے، صحافی کے سوال کا جواب دیے بغیر مریم نواز مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئیں تھیں۔

  • پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا،دونوں ٹیموں نے اس معرکے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی۔

    چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، زمبابوے نے قدم بڑھایا اور قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردی،مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم لایاگیا، جہاں زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس کی، کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے بولنگ اور فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دی گئی۔

    پاکستانی شاہینوں نے بھی ہوم گراؤنڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینگ کے ساتھ تینوں شعبوں پر ورک کیا۔

     یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرزمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا،اس سے قبل دو سیریز زمبابوے میں کھیلی جاچکی ہیں جسمیں پاکستان فاتح رہا۔

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    لاہور:زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے، ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    زمبابوے سے سیریز، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا آج آخری راؤنڈ ہے ابتدائی فہرست تیارکرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیلئےقومی اسکواڈ کااعلان آج کیا جائے گا۔

     تین ون ڈے میچز کی سیریزکیلئے ٹیم کا چند روز بعد ہوگا،ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس اور اظہر علی سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی آج رات لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

     ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے آفریدی سے فون پر بات چیت کر لی گئی تھی، بنگلادیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد نوجوان کرکٹرز سمیع اسلم، سعد نسیم اور فواد عالم کو ڈارپ کیے جانے کا امکان ہے۔

     ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمحمد سمیع، شعیب ملک اور عمراکمل کی واپسی متوقع ہے۔

    انجری مسائل کا شکار صہیب مقصود اور محمد عرفان زمبابوے کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں چھ سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ بائیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے پاکستان کیلئے روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے پاکستان کیلئے روانہ

    ہرارے : پاکستان کے چھ سال سے سونے میدان آباد کرنے کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم فلائٹ نمبر ای کے سیون ون فور کے زریعے ہرارے سے روانہ ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم براستہ دبئی منگل کو پاکستان کی سرزمین پرقدم رکھے گی۔ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔ زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں  دورہوگئی ہیں۔

    زمبابوے ٹیم ہرارے سے پاکستان کے سفر کا آغاز کرچکی ہے۔ ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔

    طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے منگل تک پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھے گی ،تمام میچز لاہور میں ہونگے اور مہمانوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائےگا۔

    علاوہ ازیں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے کے حوالے سے آج رینجرز اور پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی، ریہرسل کے دوران روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

    کھلاڑیوں کی ایک فرضی بس کو پولیس اور رینجرز کے حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ روٹ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ بس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی دس گاڑیاں سفر کرتی رہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر سی سی پی او لاہور امین وینس نے اہلکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکار زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں امید ہے کہ پولیس اور رینجرز زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔