Tag: پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

  • پاکستان ٹیم جس طرح ہاری سمجھ سے باہر ہے! ایشون

    پاکستان ٹیم جس طرح ہاری سمجھ سے باہر ہے! ایشون

    بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بھی پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر حیران نظرآتے ہیں اور انھوں نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر روی چندرن ایشون نے کہا کہ ٹیسٹ میچ سلپ موڈ میں چل رہا تھا اور اچانک پاکستان ٹیم نے مجھے حیران کردیا، آخری دن پاکستان ٹیم تھکے ہوئے انداز میں گرگئی اور ایسا میں نے طویل عرصے میں پہلی بار دیکھا ہے، راولپنڈی کی پچ میں کچھ نہیں تھا یہ ایک سڑک کی طرح تھی۔

    ایشون نے کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں آخر میں محمد رضوان نے کچھ فائٹ کی تھی مجھے ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ نسیم شاہ نے شاٹ کھیلی اور غیرذمہ دارانہ انداز میں چلے گئے، مجھے اب تک یہ بات سمجھ نہیں آئی۔

    میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کو ٹیم کے لیے سبق قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا، یہ ہمارے لیے ایک بڑا سبق ہے کہ ہم ہوم کنڈیشنز کو کس طرح سمجھتے ہیں۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ کو سمجھنے میں ہم سے غلطی ہوئی، چوتھے روز میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن پریشر میں غلطیاں ہوتی ہیں، ہمیں لگا تھا کہ موسم کی وجہ سے پانچواں دن مکمل نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے پنڈی ٹیسٹ میں میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے کر اپنی 23 سالہ ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کو ہرایا تھا۔

    دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہ، بنگلہ دیش کو سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہوچکی ہے، اب پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔