Tag: پاکستان کی بیٹنگ

  • ’’پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا‘‘

    ’’پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا‘‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیـٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں چیمپئنزٹرافی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے اہم میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بیٹنگ نے مایوس کیا اب بولرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت نے اپنی ٹیم بنائی ہے اور محنت کی ہے جو نظر آرہا ہے۔

    پاکستان کا اتنی ڈاٹ بالز کھیلنا کرائم ہے‘

    باسط علی نے کہا کہ فاسٹ بولرز نے جلد وکٹیں لیں تو بھارتی ٹیم پر دباؤ بناسکیں گے، سعود شکیل خود اعتراف کررہے ہیں کہ غلط ہٹ کرنے کی وجہ سے آؤٹ ہوا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ جو ٹارگٹ دیا ہے بھارت کو پاکستانی ٹیم پر نفسیا تی برتری ہے، فاسٹ بولرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم کے پاس ایک اور بھارت کے پاس 3 اسپنرز ہیں

    دریں اثنا پاکستانی بیٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلیے اتنی آسان نہیں ہے، ہمیں جیتنے کیلئے جلد وکٹیں لینا ہوں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-and-meeting-friendly-manner-picture-viral/

  • مشن وائٹ واش، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیدیا

    مشن وائٹ واش، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیدیا

    جوہانسبرگ: پاکستان نے پہلیے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیدیا، صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے، مشن وائٹ واش مکمل کرنے کے لیے پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا، ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے

    اوپنر صائم ایوب نے تمام جنوبی افریقی بولرز کی کلاس لیتے ہوئے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمدرضوان اور بابراعظم بھی نصف سنچری بناکر نمایاں رہے۔

    سلمان علی آغا نے 48 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے بھی 28 کارآمد رنز بنا کر مجموعی ٹوٹل کو 300 رنز سے اوپر پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

    جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مارکوینسین اور بیورن فورٹن 2،2 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا، کوینا مپاخا اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دریں‌اثنا جوہانسبرگ میں ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے کو بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    میزبان جنوبی افریقا نے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جوہانسبرگ میں بارش رکنے کے بعد ٹاس ہوا، ٹاس جیت کر افریقی کپتان نے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اس سے قبل آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    پہلے دو ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے ولاے عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو سیریز کے آخری میچ میں آرام کا موقع دیا گیا۔

    فائنل میچ کے لیے قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان آغا، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

    خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت گیا تو وہ پروٹیز کو ان کے گراؤنڈ پر وائٹ واش سے دوچار کردیگا۔

  • مسئلہ پاکستان کی بیٹنگ کا نہیں بلکہ بولنگ کا ہے! سابق چیف سلیکٹر

    مسئلہ پاکستان کی بیٹنگ کا نہیں بلکہ بولنگ کا ہے! سابق چیف سلیکٹر

    سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ مسئلہ پاکستان کی بیٹنگ کا نہیں بلکہ بولنگ کا ہے، یہ لوگ ٹیسٹ میچ میں اسپنر ہی نہیں کھلارہے۔

    سینئر اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں جب تک اسپنرز کو نہیں کھلائیں گے تو فاسٹ بولرز پر دباؤ بڑھتا چلا جائے گا۔ ایک اینڈ سے اسپنرز کو کھلائیں گے تو فائدہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ جو مسائل ہیں انھیں کوئی ڈسکس نہیں کرتا ہم صرف یہ دیکھتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم جیتی یا ہاری۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم باؤنسی ٹریک پر کبھی بھی ٹھیک طرح سے نہیں کھیل پاتی ہے۔ پاکستانی بیٹرز کو باؤنس نے بہت زیادہ تنگ کیا۔

    ہارون نے بھارت کی شکست کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اننگز کی شکست سے دوچار ہوا۔ جب بھی برصغیر کی ٹیمیں آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ جائیں گی انھیں مشکلات پیش آئیں گی۔

    سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بہت ہی شاندار بولنگ کی جس سے پاکستان جیت کے بہت قریب آگیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ اگر عبداللہ شفیق سے وہ کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو حالات مختلف ہوتے کیوں کہ جیت میں فیلڈنگ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کسی بھی ٹیم کے لیے 300 سے زائد رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوتا۔

    ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے مقابلے میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا پرفارم کیا۔ مجھے پاکستان ٹیم میں امپرومنٹ نظر آرہی ہے۔

  • دبئی ٹیسٹ ، دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

    دبئی ٹیسٹ ، دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

    دبئی: ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 219رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، مصباح 34 اوراسد شفیق9رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں، پاکستان نے پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر 219رنز بنائےتھے۔ یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106رنز بنائے۔

    دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز اور دونوں سات رنز کے مجموعی ا سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، اوپنر حسب روایت اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور محمد حفیظ پہلے ہی اوور میں مچل جانسن کا شکار ہوگئے، جانسن کی یارکر پر وہ ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ احمد شہزاد بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    شہزاد نے لیگ اسٹمپ اوپن چھوڑی اور بولڈ ہوگئے، اظہر علی کولنچ سے قبل 22رنز پر چانس ملا، جب راجرز نے پوائنٹ پر مچل جانسن کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔

    ابتدائی نقصان کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108 رنز بنائے، یونس خان نے پچاس رنز چھ چوکوں کی مدد سے 136گیندوں پر بنائے۔اظہر علی نے 167گیندوں پرچھ چوکوں کی مدد سے53رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سےمچل جانسن نے22رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، پیٹر سڈل نے27رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔