Tag: پاکستان کی بیٹنگ جاری

  • پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

    پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نیپئرمیں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم 345 رنزکے تعاقب میں 271 رنز بنا سکی۔

    پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا کی ففٹی بھی ٹیم کے کام نہ آئی، نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے 4 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان نے نیپیئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

    پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز گر گئی تھیں، ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔

    مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    محمد عباس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 26 گیندوں پر 52 برق رفتار رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

    پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 83 تک پہنچایا جس کے بعد عثمان خان 39 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی دوسری وکٹ 88 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 36 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، جبکہ محمد رضوان 30رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 249 رنز پر گری، بابراعظم 78رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

    پاکستان ٹیم:
    پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے میچ میں عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نے ڈیبیو کیا۔

    قومی ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، عثمان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عرفان خان، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

  • دبئی ٹیسٹ: سرفراز اور اسد کی نصف سنچریاں،پاکستان کے5وکٹوں پر198رنز

    دبئی ٹیسٹ: سرفراز اور اسد کی نصف سنچریاں،پاکستان کے5وکٹوں پر198رنز

    دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا دبئی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، کپتان اور نائب کپتان کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو سنبھالا دے دیا، کھیل کے آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے119رنز درکار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی پوری ٹیم96رنز پر ہی پویلین سے باہر چلی گئی۔

    پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ حارث سہیل نے صرف ایک رن دے کر تین وکٹیں لیں جبکہ یاسر شاہ نے دو اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    بعد ازاں پاکستان ٹیم نے اپنی اننگز کا آغازکیا تو صرف باون رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہوجانے کے بعد کپتان اور نائب کپتان نے ریسکیو ورک شروع کیا۔

    تین سو سترہ رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز تباہ کن تھا، قومی ٹیم کے بلے باز سمیع اسلم، شان مسعود، بابراعظم اور اظہرعلی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

    بابر اعظم نے تو اپنا کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت گوارہ نہ کی، سرفراز اور اسدشفیق کی نصف سنچریوں نےپاکستان کو بچالیا۔

    چوتھے روز کے اختتتام پر قومی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنالیے ہیں، اس وقت کریز پر کپتان سرفراز احمد  57 اور اسد شفیق 86 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

    اسد شفیق نے پانچ چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 19  ویں نصف سینچری مکمل کی، پاکستان ٹیم کو اس میچ میں جیت کیلئے مزید 119 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں، یاد رہے کہ پاکستان یواےای میں آج تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا۔

  • بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 312رنز پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 312رنز پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    بارباڈوس : پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز چھاگئے۔ چار وکٹوں پر صرف چھبیس رنز بن سکے، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں مجموعی طور پر تین سو بارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے بارباڈوس ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز چھاگئے، صرف چھبیس رنز کے اضافے کے بعد ویسٹ انڈیز کی چاروں وکٹیں گرادیں۔

    محمد عباس نےچار اور محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکی۔

    گذشتہ روز دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے۔ راسٹن چیز اپنی سنچری مکمل کر چکے تھے اور دوسرے اینڈ پر ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر ان کا ساتھ دے رہے تھے جنھوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی تھی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے اوپنر اظہر علی54 اور احمد شہزادرنز40رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کا مجموعی اسکور 106رنز ہے۔