Tag: پاکستان کی جیت

  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ میں میاں مٹھو کی انٹری، پاکستان کی جیت کی پیشگوئی

    چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ میں میاں مٹھو کی انٹری، پاکستان کی جیت کی پیشگوئی

    چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو رہا ہے میاں مٹھو کے نام سے مشہور طوطے نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔

    میچ سے قبل کئی حلقوں سے پاکستان کی جیت کی پیشگوئیاں سامنے آ چکی ہیں۔ اب ایک طوطے میاں نے بھی اس میں انٹری دی ہے اور پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔

    طوطا جس کو گھروں میں پال کر عرف عام میں میاں مٹھو کا نام دیا جاتا ہے۔ سڑکوں پر نجومیوں کے پاس تو لوگوں کی قسمت کا حال بتاتا ہے۔ اب اس نے پاک بھارت ٹاکرے کا نتیجہ بھی بتا دیا ہے۔

    میاں مٹھو کے سامنے پاکستان اور بھارت دو کارڈ رکھے گئے جس میں اس نے پاکستان کے نام کا کارڈ اٹھا کر اس میچ میں گرین شرٹس کی جیت کی پیشگوئی کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں آئی آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور ہندو سادھو بھی اس میچ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-pakistan-will-win-on-february-23-predicts-indian-sadhu/

  • محمد رضوان، سلمان علی آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد، چیئرمین پی سی بی

    محمد رضوان، سلمان علی آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد، چیئرمین پی سی بی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد دی ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گرین شرٹس کو شاباش دی ہے، چیئرمین پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کرکے مشکل ٹارگٹ حاصل کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں، کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نائب کپتان سلمان آغا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بھی شاندار بلے بازی کی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔

  • محمد رضوان کے کراچی سے متعلق کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے

    محمد رضوان کے کراچی سے متعلق کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے

    پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے متعلق کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے حوالے سے کراچی کی اہمیت واضح کی تھی اور ان کا ماننا تھا کہ یہاں تنائج ہمیشہ اچھے ہی رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں کامیابی کیلئے سخت محنت کریں گے۔

    گزشتہ دنوں میڈیا سے بات چیت میں ون ڈے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کراچی ہمیشہ ٹیم کیلئے نتائج کے حوالے سے اچھا ر ہا ہے۔

    کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے حوالے سے کتنا اہم ہے؟ محمد رضوان نے بتادیا

    آج جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 353رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے باآسانی فتح حاصل کی اور کپتان محمد رضوان کی بات سچ ثابت ہوئی کہ کراچی پاکستان ٹیم کے لیے نتائج کے حوالے سے اچھا ہے۔

    ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغانے شاندار سچنریاں اسکور کیں اور دونوں نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت بنائی۔

    محمد رضوان نے 122ناٹ آؤٹ اور سلمان علی آغا نے 134رنز کی شاندار اننگز تراشی، دونوں نے شعیب ملک اور محمد یوسف کی شراکت کا ریکارڈ توڑا ہے، شعیب اور محمد یوسف نے بھارت کے خلاف 2009 میں 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-beat-southafrica-reached-tri-nations-series-final/

  • بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت  : مقبوضہ کشمیرمیں بھی جشن کا سماں

    بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت : مقبوضہ کشمیرمیں بھی جشن کا سماں

    سری نگر : بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا، نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    سیکریٹری جنرل کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ عبدالمتین نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت پر سرینگر میں جشن منایا جارہا ہے، پاکستان کی جیت پر کشمیری نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

    شیخ عبدالمتین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کی جیت پر خوشی منا رہا ہے، کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کو معطل کردیا لیکن کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت پر جشن کا سماں ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو میچ میں شکست دے کر دبئی کا حساب دبئی میں ہی چُکا کر دیا۔ قومی ٹیم نے حریف کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ ٹیم نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔

    محمد رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد نواز نے 20 گیندوں پر جارحانہ 42 رنز بنائے۔ بھارت نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں پر 181 رنز اسکور کیے۔ کوہلی نے 60، راہول اور روہت نے 28، 28 رنز بنائے۔ اس دوران شاداب نے 2، نواز، حارث، نسیم اور حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

  • پاکستان کی جیت کے پٹاخے سہواگ اور گمبھیر سے برداشت نہ ہوئے!

    پاکستان کی جیت کے پٹاخے سہواگ اور گمبھیر سے برداشت نہ ہوئے!

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی پاکستان کی جیت پر خوشی سے آتش بازی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جیت کا جشن بھارت میں بھی منایا گیا ہے، تاہم پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چلانا سابق بھارتی کھلاڑیوں وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر سے برداشت نہ ہوا، دونوں ٹوئٹر پر اس حوالے سے زہر اگلنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے۔

    سابق بھارتی کرکٹر سہواگ نے ٹوئٹ کیا کہ دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی ہے، لیکن کل رات بھارت میں کچھ جگہوں پر پاکستان کی جیت کا جشن آتش بازی کر کے منایا گیا لیکن اس پر کسی کی آواز نہیں نکلی۔

    سہواگ نے لکھا کہ شائقین کو جیت کی خوشی ضرور منانی چاہیے لیکن اگر کرکٹ میچ کی خوشی میں آتش بازی کی جا سکتی ہے تو دیوالی پر کیوں نہیں۔ سہواگ نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ منافقت کیوں، سارا گیان تب ہی یاد آتا ہے۔

    ادھر سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھی ٹوئٹ میں زہر اگلتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی جیت کی خوشی میں جو لوگ آتش بازی کر رہے ہیں وہ بھارتی نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، یہ شرم ناک ہے۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ بدل ڈالی ہے، گرین شرٹس نے عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنایا، جو عرصے تک شائقین کو یاد رہے گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی تھی۔

  • پاکستان کی جیت: آرمی چیف کا قومی ٹیم کوعمرے پربھیجنے کا اعلان

    پاکستان کی جیت: آرمی چیف کا قومی ٹیم کوعمرے پربھیجنے کا اعلان

    اسلام آباد: آئی سی سی چپمپیئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر وزیر اعظم نواز شریف، صدرممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان ٹیم اورقوم کو مبارکباد دی ہے، آرمی چیف نے پوری ٹیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی شاندار فتح پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے، ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے.

     وزیر اعظم نواز شریف، صدرممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، نیول چیف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور دیگر نے پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میچ کے دسویں اوور میں ہی پاکستان کو میچ میں فتح کی ایڈوانس مبارکباد دے دی تھی۔

    نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت کو بڑے فرق سے ہرایا جو بہت خوش آئند بات ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان کی پوری ٹیم کو جیت کی خوشی اور سجدہ شکر ادا کرنے کیلئے عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر ہمیں پاکستان ٹیم پرفخر ہے۔

    قومی ٹیم کی آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، گورنرسندھ محمد زبیر، صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال، وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اور دیگر نے بھی قومی ٹیم کوفتح پرمبارکباد پیش کی ہے۔

    گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ فائنل میں180رنز سےکامیابی پرٹیم مبارکبادکی مستحق ہے، سہیل انور سیال نے کہا کہ کھلاڑیوں نےشاندارکاکردگی سےقوم کاسرفخرسےبلندکردیا، جام خان شورو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نےقوم کوعید سےپہلے عیدی دیدی۔

     چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے، ٹیم نےقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،

  • پہلا ون ڈے، پاکستان نے آئرلینڈ کو 255رنز سے شکست دیدی

    پہلا ون ڈے، پاکستان نے آئرلینڈ کو 255رنز سے شکست دیدی

    ڈبلن: پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آئر لینڈ کی ٹیم کو 255رنز سے شکست دے دی، آئر لینڈ کی ٹیم محض 82 رنز اسکور کرسکی۔

    آئرلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے پاکستان نے 338رنز کا ہدف دیا تھا لیکن آئرلینڈ کی ٹیم 388رنز کا تعاقب کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی اور محض 82 رنز پر پاکستانی شاہینوں کی شاندار بالنگ نے آئر لینڈ کے تمام کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

    آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ولسن نے 21 بنائے۔قبل ازیں ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کی وجہ سے میچ فی اننگز 47 اوور تک محدود کردیا گیا۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی صرف ایک رن بناسکے،حفیظ نے 37 رنز اسکور کیے جبکہ اوپنر شرجیل خان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی اور 125 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    شعیب ملک اور ڈیبیو میچ کھیلنے والے محمد نواز نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑے، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری بنائی۔

    پاکستان ٹیم چھ وکٹوں پر 347جیل خان، محمد حفیظ، سرفرازاحمد، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم ، محمد نواز،عمرگل اور محمد عامر شامل ہیں جب کہ حسن علی پاکستانرنز بناسکی۔ آئرش بولر بیری میک کارتھی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    قومی ٹیم میں کپتان اظہرعلی، شر کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے۔

    دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ نے اپنی ٹیم کی قیادت کی ان کے اسکواڈ میں پیٹر جیس، اینڈے میکبرین، بیری میکریتھی، جان اینڈریسن، ایڈ جوئز، کیون اربرین، ٹم مورتاگ، نیل اوبرین، اسٹارٹ پوائنٹر، گیری ولسن، پال اسٹرلنگ اور کریگ ینگ شامل تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے طویل ترین دورے پر ہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف 24 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ایک روزہ میچز پر مشتمل مختصر سیریز رکھی گئی ہے۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو 2 رنز سے شکست دیدی

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو 2 رنز سے شکست دیدی

    دہلی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت دو رنز سے شکست دے دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پاک بھارت ویمنز میچ میں بھی بارش کی مداخلت ہوئی جس کے باعث میچ پاکستان کے حق میں رہا۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں اور صرف پانچ رنز کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔

    انعم امین اور اسماویہ اقبال نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو محتاط انداز میں کھیلنے پر مجبور کر دیا اور بھارت کی پوری ٹیم صرف 96 رنز ہی بنا سکی۔

    بھارت کی جانب سے ویلاسوامی وانیتھا نے 2، مندھانا نے 1، ہرمن پریت کور نے 16، میتھالی راج نے 16،کرشنا مورتی نے 24 اور انوجا پٹیل نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین، اسماویہ اقبال، ثناءمیر، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ہدف کے تعاقب میں انیس رنز کے مجموعی سکور پر ناہیدہ خان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں جبکہ سدرہ امین نے 26 اوربسمہ معروف نے 5 رنز سکور کیے ۔

    ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا بھارت کیخلاف پاکستان ویمنز کو 4اوورز میں مزید 20رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کی چار وکٹیں باقی تھیں۔ واضح رہے کہ ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت پاکستان نے بھارت کو دو رنز سے شکست دے دی۔

    بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے میچ بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بہتر رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ویمنز ٹیم کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناکامی کا سامنا ہوا تھا، ایونٹ میں رہنے کے لئے پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری تھی۔


    پاک بھارت ٹیمیں


     

     

     

  • پاکستان کی جیت ، ثانیہ مرزا خوشی سے جھوم اٹھیں

    پاکستان کی جیت ، ثانیہ مرزا خوشی سے جھوم اٹھیں

    کراچی : پاکستان کی شاندار جیت پربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاخوشی سے جھوم اٹھیں، شوہر شعیب ملک اورکھلاڑیوں کے ساتھ مل کر خوب رنگ جمایا۔

    بھابھی ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جیت پر شوہر شعیب ملک اورکھلاڑیوں کے ساتھ ابھی تو پارٹی شروع ہے پر خوب پارٹی منائی، بھارتی ٹینس اسٹار پاکستانی کی فتح پر اپنے قدم نہ روک پائیں، خوشی میں بھابھی جھوم اٹھی، شعیب ملک اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر خوب ڈانس کیا۔

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اورقومی ہیروز کے ساتھ ڈبمیش ویڈیو نے شوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا، ڈبمیش میں اوپنرمختاراحمد، بابر اعظم، احسان عادل، بلال آصف اورمحمدعرفان کو رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

  • ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

    کیپ ٹاون: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کے دوسرے روز پاکستان کا مقابلہ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ سے ہوا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو چودہ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بی تھری کیٹیگری بولر اسرار حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ہے۔

    مطلوبہ ہدف پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہے۔ بی ٹو کیٹیگری کے بیٹسمین نثار علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باسٹھ رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے تیسرے میچ میں آج انگلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔