Tag: پاکستان کی خبریں PAKIND

  • پاک بھارت مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں‘ شاہ محمود قریشی

    پاک بھارت مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری جانی ومالی قیمت چکائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل میں پیشرفت کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن واستحکام کا خواہشمند یے کیونکہ جنگ دونوں ایٹمی طاقتوں کے لیے خودکشی کے مترادف ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے اور ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری جانی ومالی قیمت چکائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برداری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پرخاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے جہاں بے گناہ کشمیری بھارتی فورسز کے وحشیانہ قتل عام اور ظلم وتشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کماندر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا اور گرفتار کرلیا تھا۔

  • جنگ کے مقابلے میں امن کا پیغام پاکستان کو دنیا میں مقبول بنا رہا ہے‘ نفیس زکریا

    جنگ کے مقابلے میں امن کا پیغام پاکستان کو دنیا میں مقبول بنا رہا ہے‘ نفیس زکریا

    لندن: برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر نفیں زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے انتہائی اہمیت کے حامل خطے میں واقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کو سفارتی محاذ پراہم کامیابی گردانا جا رہا ہے۔

    پاکستانی ہائی نفیس زکریا نے کہا کہ جنگ کے مقابلے میں امن کا پیغام پاکستان کو دنیا میں مقبول بنا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے انتہائی اہمیت کے حامل خطے میں واقع ہیں، یہاں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جو امن کے بغیر ممکن نہیں۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کیا تھا۔

    ابھی نندن کی حوالگی کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈرابھی نندن کوبھارت کے حوالے کر دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ابھی نندن مگ21طیارہ آزادکشمیرمیں تباہ ہونے کے بعد پاکستان کی قید میں تھا، پاکستان نے ونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سے قید میں رکھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےامن کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاتھا۔

  • بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے‘ علیم خان

    بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے‘ علیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کی رہائی امن پسندی کے جذبے کے تحت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم پی اے علیم خان نے کہا کہ نریندر مودی الیکشن کے لیے کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا، پائلٹ کے پکڑے جانے سے مودی کے مقاصد کونقصان پہنچا۔

    علیم خان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے، ابھی نندن کی رہائی امن پسندی کے جذبے کے تحت کررہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، تمام جماعتیں جنگ یا امن کے معاملے پرمتفق نظرآئیں گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اس سے زیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے کا وقت دیکھے، پاکستان میں کتنے اہم اقدامات ہورہے تھے، پلواما واقعے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا تھا؟ بھارت کو آفر کی آپ ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو پاک بھارت کشیدگی اورردعمل پراعتماد میں لیا، کابینہ نے گزشتہ روز وزیراعظم کے قوم سے خطاب اوربھارت کوپھرمذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ ارکان نے وزیراعظم اورپاک فوج کی جانب سے مدبرانہ حکمت عملی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے خطاب پاکستانی عوام کی ترجمانی تھا۔

    وفاقی کابینہ نے بھارتی طیارے مارگرانے پرپاک فضائیہ کی کارروائی پراطمینان کا اظہار کیا، وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے حالیہ رابطوں پرکابینہ کواعتماد میں لیا۔

    وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ مین بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ سمجھوتوں اور یاد داشتوں کی توثیق بھی کی گئی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے کی پیپرا رولز سے استثنیٰ کی درخواست پرغور کیا جائے گا اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور گلگت بلتستان اصلاحات پیکج کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کورنگی فش ہاربراور فشری ڈپارٹمنٹ کی وزارت خوراک منتقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے

    یاد رہے گزشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

  • بھارت اب بازنہ آیا تو اس کے ہزارٹکڑے کریں گے‘ علی محمد خان

    بھارت اب بازنہ آیا تو اس کے ہزارٹکڑے کریں گے‘ علی محمد خان

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ انشااللہ نئی دہلی کے لال قلعہ پرپاکستانی پرچم لہرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کوبھرپورجواب دے دیا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ کیا بھارت کواب مزید اورجواب چاہیے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت اب بازنہ آیا تو اس کے ہزار ٹکڑے کریں گے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پربننے والا ملک ہے تاقیامت رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ نئی دہلی کے لال قلعہ پرپاکستانی پرچم لہرائیں گے۔

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیارے مظفر آباد سیکٹر میں 3 سے 4 میل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گرایا۔

  • بچہ بچہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ تیارکھڑا ہے‘ شاہ محمود قریشی

    بچہ بچہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ تیارکھڑا ہے‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان مناسب جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سابق خارجہ سیکریٹریز اور سینئر سفارت کاروں نے شرکت کی۔

    وزارت خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ صورت حال اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت خطے میں امن تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

    [bs-quote quote=” شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بچہ بچہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ تیار کھڑا ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

     

    اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے کل کہا تھا قوم کوگمراہ نہیں کروں گا، پاکستان کوتیار رہنا ہوگا، پاکستان پرخطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانی افواج ملک کے دفاع کے لیے تیارہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت انتخابات کے خاطر خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہے، مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے بات ہوئی ہے۔

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔

  • کشمیریوں نے ٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے‘ فاروق حیدر

    کشمیریوں نے ٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے‘ فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے بھارتی طیاروں کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پرشدید مذمت کی ہے۔

    فاروق حیدر نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا جنگی جنون دیکھ لے، آزاد کشمیر کے عوام بھارت کا جنگی جنون کئی باردیکھ چکے ہیں، اقوام متحدہ صورت حال کا نوٹس لے۔

    وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو بھگایا وہ قابل داد ہے۔

    فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے۔

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔