Tag: پاکستان کی عسکری قیادت

  • چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : چینی وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے لیے پاکستان آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔

    پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چینی وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ، جس پر لی چیانگ نے گرم جوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دوطرفہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اوروسعت دینےکے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اورمددکی یقین دہانی کرائی۔

    چینی وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس سے بھی اہم ملاقات کی۔

    یاد رہے گذشتہ روز چین کے وزیراعظم لی چیانگ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال اورعطا تارڑ بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

    معزز مہمان کو ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نےپھول پیش کئے اور پاکستان آمد پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔

    چین کے کسی بھی وزیراعظم کا گیارہ سال بعد پاکستان کا دورہ ہے، چین کے وزیر اعظم کے ساتھ چین کے وزرا اور اعلیٰ سطح وفد بھی ہے