Tag: پاکستان کی فتح

  • ٹی20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا، حارث کی شاندار سنچری

    ٹی20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا، حارث کی شاندار سنچری

    لاہور: پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کردیا، محمد حارث نے تیسرے میچ میں کیریئر کی پہلی اور شاندار سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر محمد حارث کی طوفانی سنچری کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو باآسانی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیتے ہوئے وائٹ واش کردیا، قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا۔

    پاکستانی شاہینوں نے 197 رنز کا ہدف18ویں اوور میں حاصل کیا، محمد حارث نے صرف 46 بالز پر 107 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی دھواں دھار اننگز میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

    اوپنر صائم ایوب نے بھی 29 بالز پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی جبکہ ان فارم مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میرزا 2 اور تنظیم حسن ایک وکٹ حاصل کرسکے، پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز0-3 سے اپنے نام کی۔

    محمد حارث کو 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    اس سے قبل بنگلادیشی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجادیا، آخری تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

    بنگلادیشی اوپنرز نے 110 رنز کا شاندار آغاز دیا، مہمان اوپنر پرویز حسین ایمون نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 66 رنز بنائے جبکہ تنزید حسن نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

    بنگلادیش کی طرف سے توحید ریدوئے نے 25 اور لٹن داس نے 22 رنز اسکور کیے، پاکستان کے عباس آفریدی اور حسن علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف اس سے قبل سب سے بڑا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز تھا، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    دریں اثنا پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    بنگلادیش کو تیسرے ٹی20 میں کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنچ درپیش ہے، پاکستان کے قائد سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آج بھی پچ بہت اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے بنگلادیش کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ہمارے بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، حارث رؤف

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع مل رہا ہے، انجری کا شکار شریف الاسلام کی جگہ خالد احمد کو شامل کیا ہے۔

    لٹن داس کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ایک اچھا ٹوٹل بنائیں، ہمارے پاس اچھے بلےباز موجود ہیں، پارٹنرشپ بنانا ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-v-bangladesh-2nd-t20/

  • پاکستان نے وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹا دی

    پاکستان نے وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹا دی

    وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں گرین شرٹس نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کے ہدف دیا، تاہم بھارت 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکا اور 38 رنز سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

    بیٹر راماوتھ کٹیشور کی سنچری بھی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچاسکی۔ محمد فیض نے چار کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ عمر گل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔

    نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 98رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ محمد عدنان 39 رنز بناکر معین خان کی گیند کا نشانہ بنے۔

    اس موقع پر عمر گل اور محمد لطیف نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ذمہ دارانہ اسٹروکس کھیلے اور ٹیم کا اسکور 201 رنز تک پہنچایا۔ محمد لطیف کو بھی معین علی نے آؤٹ کیا۔ انھوں نے 24 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ گری 208 رنز پر گری جب عمر گل شیوا جی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد عدیل کو کیچ تھما بیٹھے۔ انھوں نے 53 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔

    216 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گریں۔ ساجد عباسی اورمحمد فیض دونوں ہی رن آوٴٹ ہوئے۔ ساجد 5 رنز بناسکے اور فیض صفر پر آوٴٹ ہوئے۔ مثل خان 23 اور احمد یار 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹوں پر 203 رنز بناسکی اور پاکستان کے ہاتھوں 38رنز سے شکست کھا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ گرین شرٹس نے مسلسل دوسری بار فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

    بیٹر راماوتھ کٹیشور کی 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچا سکے۔ پرشورم نے 53 رنز بنائے۔ محمد فیض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مثل خان ایک وکٹ لے سکے۔

    عمر گل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔

  • میلبرن، شاہینوں کی پہلی فتح، کینگروز کو شکست کا سامنا

    میلبرن، شاہینوں کی پہلی فتح، کینگروز کو شکست کا سامنا

    میلبرن: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    میلبرن کے میدان سے پاکستان کرکت کے شائقین کے لیے اچھی خبر آئی ہے اظہر علی کے زخمی ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ کی قیادت میں دوسرا ون ڈے کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    match-post-1

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں شرجیل خان اور محمد حفیظ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں آغاز کیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شرجیل خان 29 رنز بناکر پہلا شکار بنے۔

    match-post-2

    محمد حفیظ کے 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے پاکستان کے لیے ہدف کو مزید آسان بنا دیا جب کہ بابر اعظم نے پر اعتماد 34 رنز بنائے اس کے علاوہ شعیب ملک نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو ہدف کے اور قریب لے گئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، کینگروز کپتان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

    یاد رہے پاکستان نے 2005 کے بعد آسٹریلیا کو ان ہی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے اس طرح پاکستان کو یہ کامیابی 12 سال بعد ملی ہے، پاکستان میں خوشگوار موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیئے گئے تحفے نے موسم کا لطف دوبالا کردیا ہے۔

  • مینز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    مینز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    کوالا لمپور: ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان اور ملائشیا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے عالمی ایونٹ نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک گول سے شکست دے دی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے 27 گول کیے گئے جب کہ بھارت کی جانب سے 26 گول کیے گئے وقت کے اختتام پر فتح پاکستان کے حصے میں آئی۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد اختر، علی رضا، زاہد اقبال اور خورشید احمد نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، محمد اختر نے 17 اور زاہد اقبال نے 10 گول کیے۔

    بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی،نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

     

  • اوول ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں‌سے شکست دیدی

    اوول ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں‌سے شکست دیدی

    ایجیسٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے جشن آزادی پر قوم کو جیت کا تحفہ دے دیتے ہوئے اوول میں انگلینڈ کو دس وکٹوں‌سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز برابر کردی، وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے اسے قوم کو تحفہ قرار دیا جبکہ عمران خان، شہریار خان اور دیگر نے بھی مبارک باد پیش کی ہے..


    Pakistan conquer England on their Independence Day by arynews

    پاکستانی شاہینوں نے مانچسٹر اور برمنگھم کی شکست کا بدلہ اوول میں لے لیا،انگلش کھلاڑیوں نے چوتھے دن ہی ہتھیار ڈال دیئے،جشن آزادی پر اوول کا میدان پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔ قومی ٹیم نے پاکستان کی آزادی کا جشن انگلستان کی سرزمین پر سبز ہلالی پرچم بلند کرکے دوبالا کردیا۔

    cricket1

    وننگ شاٹ نائب کپتان اظہر علی کے حصے میں‌ آیا جس میں انہوں‌ نے چھکا مار کر قوم کو کامیابی دلائی جبکہ مین آف دی میچ یونس‌ خان کو قرار دیا گیا۔

    249811

    یاسر شاہ نے ایک بار پھر لنکا ڈھادی،اوول کی وکٹ پر انگش بیٹسمینوں کو پھرگھمادیا،انگلینڈ اننگز کی شکست سے تو بچ گیا لیکن اوول میں انگلینڈ ہار کی روایت نہ بدل سکا۔میچ میں‌ یونس خان کی ڈبل سنچری نے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی اور مردان کے پٹھان نے انگلش بولرز کو تھکادیا بعدازاں انگلینڈ کے تابوت میں آخری کیل بولرز نے ٹھوکی اور انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    cricket2

    آج کے میچ میں‌چوتھے روز پاکستانی بولرز کی تباہ کُن باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم 253 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے محض 40 رنز کا ہدف دیا تھا جسے شاہینوں‌نے بآسانی حاصل کرلیا.

    پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے 5 کھلاڑیوں جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، سہیل خان اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی تاہم میچ کے آخری حصے میں ڈینجر زون میں بھاگنے کی وجہ سے وہاب ریاض پر مزید باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ اپنی جادوئی باؤلنگ کے باعث سریز میں دوسری بار 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

    249933
    اظہر علی نے وننگ چھکا لگایا تو شائقین میں جوش بڑھ آیا، ٹیم کی اہم کامیابی پر میدان کے باہر ٹیم کے پرستار خوشی سے جھوم اٹھے، انگلینڈ میں انگلینڈ کی ہار پر پاکستانی سپورٹرز نے ٹیم کو خوب داد دی۔

    Cp1I8nEWYAEmtB3

    Cp1I6c2XEAA06Ic

    Cp1PqIBWIAAIIyk

    پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان نے گیم چینجر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا، یونس خان چیمپیئن ہیں بہترین کھیل پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کھلاڑی کو فٹ ہونا چاہیئے، ایک سوال کے جواب میں کپتان کا کہنا تھا کہ دو میچ ہارنے کے بعد سنبھلنا بہت مشکل تھا، لیکن آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہت اچھی رہی، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بہت عمدہ باؤلنگ کی۔

    Cp1ReGAWgAAnmhb

    مصباح الحق نے کہا کہ شائقین پچھلی شکست سے بہت مایوس تھے لیکن ان کو ٹیم پر بھروسہ بھی تھا۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے شہر یار خان کی جانب سے کپتان مصباح الحق ، ہیڈکوچ میکی آرتھر، مینجرانتخاب عالم سمیت ساری ٹیم کو چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے ۔

    جیت قوم کیلئے تحفہ ہے ، جشن آزادی کی خوشی دوبالا ہوگئی، وزیراعظم
    وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی پر کامیابی قومی کو تحفہ ہے،کھلاڑی، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کامیابی کے مستحق ہیں، جیت نے جشن آزادی کی خوشیوں‌کو دوبالا کردیا

    جیت قوم کے لیے شاندار تحفہ ہے، عمران خان کی مبارک باد

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کرکٹ ٹیم اور قوم کو اوول ٹیسٹ میں‌ فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت قوم کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے