Tag: پاکستان کی مدد

  • چینی صدر شی جن پنگ کا پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    چینی صدر شی جن پنگ کا پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا پاکستان کےاہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی کے تمام شعبوں میں مدد جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور اب توجہ پاکستان کے اہم اقتصادی شعبوں پر مرکوز کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور بے مثال ہیں اور ان تعلقات کی عکاسی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے سے ہونی چاہیے۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پانچ نئے کوریڈورز پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    انہوں نے صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان چین کی ترقی پر فخر کرتا ہے اور ہر سطح پر بیجنگ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم نے صدر شی کو اگلے سال پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔

  • چین دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل مدد کرتا ہے، یانگ یونڈونگ

    چین دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل مدد کرتا ہے، یانگ یونڈونگ

    کراچی: چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا ہے کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل مدد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں اسکول کے بچوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    یانگ یونڈونگ نے کہا کہ چین امن و استحکام کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل مدد فراہم کرتا ہے، امید ہے پاک بھارت مذاکرات سے تنازعات کو حل کریں گے۔

    چین پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید بڑھائے گا، چینی وزیر خارجہ

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مذاکرات پاکستان اور بھارت سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہیں، امن واستحکام کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان میں مائننگ سمیت دیگر شعبوں پر کام کرینگے، گوادر پورٹ اور نیو گوادر ایئرپورٹ اہم منصوبے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/chinas-vice-foreign-minister-meets-pakistan-ambassador-to-discuss-india-tensions/

  • توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد ترجیحات میں شامل ہے، امریکا

    توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد ترجیحات میں شامل ہے، امریکا

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا کی جانب سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں پاکستان کی مدد کی گئی۔

    ترجمان میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پراجیکٹس کے ذریعے لاکھوں گھروں میں بجلی فراہم ہو رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز پر گرین الائنس کے ذریعے مل کر کام کررہے ہیں، آبی وسائل، اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی میں تعاون جاری ہے۔

  • بڑے قرض کی منظوری ،سعودی عرب کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی مدد کو تیار

    بڑے قرض کی منظوری ،سعودی عرب کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی مدد کو تیار

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یہ رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پرخرچ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ، اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 30 لاکھ ڈالر گرانٹ بھی فراہم کی جائےگی۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرض اورگرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پرخرچ کی جائے گی جبکہ تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے 24ملین کی گرانٹ بذریعہ اے ڈی بی خرچ ہوگی۔

    یاد رہے رواں سال اگست میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا ویکسین کا حصول ممکن بنانے کیلئے پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کو تیار ہوگیا اور توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کے لیے6 ملین ڈالر مختص کردیے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ کاربن انٹینسیوڈیزل، فرنس آئل اور کوئلہ پلانٹس پر پری فزیبیلیٹی کی جائے گی ، متبادل توانائی کےمنصوبوں پرپری فزیبلیٹی اسٹڈی جنوری 2022 میں ہوگی، فلپائن اورانڈونیشیا میں بھی متبادل توانائی کے منصوبوں پر بیک وقت کام ہوگا۔

  • وزیر اعظم  کا پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ

    وزیر اعظم کا پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، انھوں نے اسٹیٹ بینک میں3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے1.2ارب امریکی ڈالربھی دیں گے، دنیا کو اشیا کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے ، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔

    دوسری جانب مشیرخزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالررکھےگا جبکہ 1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی دے گا، کل شام کو سعودی وزیر خزانہ نے فراخدلانہ اقدام کےبارےمیں آگاہ کیا، سعودی حکومت اور ولی عہد کا اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج دینے کے لیے 3 ارب ڈالرز سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پٹرولیم مصنوعات کی اعانت (تیل کی خریداری) کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے فنڈز موصول ہونے کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

    اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا تھا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں معاونت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے گا۔

  • کرونا وائرس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی مدد کا اعلان

    کرونا وائرس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی مدد کا اعلان

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کا اعلان کردیا، بینک پاکستان کو 5  کروڑ ڈالر دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، پاکستان کو یہ رقم فوری جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ کے ادارے کو دی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کرونا سےنمٹنےکیلئے مجموعی طور پر 35 کروڑ ڈالر پاکستان کودے گا۔

    اس سے قبل عالمی بینک نے بھی پاکستان کو 18 کروڑ80 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی معیشت کو 347 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو 347 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے، اے ڈی بی

    اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستانی معیشت کو بھی خطرات ہوسکتے ہیں، پاکستانی معیشت کو ممکنہ طور 4 ارب 95 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے اور پاکستان میں تقریبا ٔ9 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اور بزنس، تجارت، پرسنل، پبلک سروسز کو1 ارب 94کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے جبکہ ہوٹل، ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ اور تعمیرات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا تھا عالمی معاشی شرح نمو میں صفر اعشاریہ چار فیصد تک کی کمی کاخدشہ ہے، یہ تخمینہ بدترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لگایاگیا ہے، سفری پابندیوں کے باعث عالمی سطح پر ایک سوچھپن ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا چین کو ہونے والے نقصانات کا حجم ایک سوتین ارب ڈالرہے، ڈویلپنگ ایشیائی ممالک کےنقصانات کاحجم بائیس ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے۔