Tag: پاکستان کی معروف اداکارہ

  • پاکستان کی معروف اداکارہ نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

    اریج فاطمہ ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے 2019 میں اپنی ہٹ ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

    اریج کی شادی ڈاکٹر عزیر علی سے 2017 میں ہوئی اور اب وہ دو پیارے بیٹوں کی ماں ہیں، اریج فاطمہ جعفری ہالینڈ میں رہتی ہیں وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ شادی کے بعد وہیں آباد ہو گئی۔

    حال ہی میں اریج فاطمہ نے حجاب کے ساتھ روحانی سفر کا آغاز کیا ہے، اداکارہ نے چند روز قبل فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی شروعات کے عنوان سے ایک ریل پوسٹ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

    جس میں اداکارہ مکمل حجاب میں نظر آئیں، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے دل کی بات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرے انباکس میں لمبے لمبے پیغامات آ رہے ہیں، جیسے میں نے کسی سے مشورہ مانگا ہو، سکون کریں، میں وہی کروں گی جو میرے دل کو درست لگے اور جس کی مجھے اللّٰہ کی طرف سے ہدایت ملے، حجاب کرنا کسی سے اجازت یا رائے لینے کا اعلان نہیں۔ ماشاءاللّٰہ، لا قوۃ الا باللّٰہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

    اداکارہ کی اس تبدیلی نے ناصرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر مثبت و منفی تبصروں کی ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی۔

    https://urdu.arynews.tv/arij-fatyma-husband-blessed-with-a-baby-boy/

  • بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مجھے ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔

    میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنے ڈرامائی انٹرویوز اور وائرل ویڈیوز کے لیے جانی جاتی ہیں، میرا نے کئی ہٹ فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں پرفارم کیا ہے۔

    ان کی مشہور فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاحب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے حال ہی میں، وہ ہدایت کار اور اداکار شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو دیا، انٹرویو میں انہوں نے بھارت میں اپنے کام اور ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنے موازنہ کے بارے میں بات کی۔

    اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، وہاں لوگوں نے میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا۔

    اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھارت میں میری فلم سمرن ریلیز ہوئی ہے، اگر آپ وہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو یہ پسند آئے گی۔

    اداکارہ کے اس بیان پر کئی مداحوں نے میرا کی خوبصورتی کی تعریف کی جب کہ دیگر صارفین نے ان کی خود تعریف کا مذاق اڑایا۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں‘، ایک اور مداح نے کہا ’براہ کرم مادھوری کی توہین تو نہ کریں‘۔

  • سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا: نمرہ خان

    سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا: نمرہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دیدیا۔

    اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے انٹرٹینمنٹ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔

    نمرہ خان نے بتایا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب مجھے دوسروں کی محتاجی کا احساس ہوا تھا یہ سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس وقت مجھے واش روم جانے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اور بعض اوقات کوئی بھی میرے آس پاس نہیں ہوتا تھا تب مجھے احساس ہوا کہ محتاجی کسے کہتے ہیں۔

    دل توٹنے کے سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے، جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

    نمرہ خان نے کہا کہ اس وقت دل کے ٹوٹنے کی وجہ سے سہارا دینے والا شخص یا کاندھا دینے والا مرد اچھا لگتا ہے، اس وقت ان کے کاندھے پر سر رکھ کر سکون محسوس ہوتا ہے، سب بہت اچھا لگتا ہے۔

    نمرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • سرجری کے بعد عائشہ عمر کا پہلا ویڈیو بیان

    سرجری کے بعد عائشہ عمر کا پہلا ویڈیو بیان

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ’کالر بون‘ سرجری کے بعد پہلا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عایشہ عُمر نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہون نے بتایا تھا کہ  8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن سرجری کے بعد میں چل نہیں سکتی اور اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی، صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگے گا اس لیے میں 4 ماہ کے لیے انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔

    عائشہ عمر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

    اب اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اپنی پیچیدہ سرجری سے متعلق بتایا اور یہ بھی کہا کہ 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی انہیں بات کرتے اور کھڑے ہونے میں دشواری ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

    اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ڈاکٹر شاہ نے پیلوِک بون کے ایک حصے سے ہڈی کا کچھ حصہ میری ٹوٹی ہوئی کالر بون کی جگہ پر لگایا اور ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی ہیں، اب بھی مجھے بولنے میں دشواری ہورہی ہے۔

    عائشہ عُمر کی ’کالر بون‘ سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ اب 48 گھنٹے ہوگئے اور میں اب بھی صحیح سے چل نہیں سکتی، کالر بون میں تو درد ہے لیکن بائیں ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا، میں اس پر زیادہ وزن نہیں ڈال سکتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے بائیں ٹانگ سے ہڈی کا ٹکڑا ہتھوڑے مار کر نکالا ہے، اس لیے یہ درد ناقابل برداشت ہے، لیکن پین کلر کے باعث میں ہلکا پھلکا موو کر سکتی ہوں۔

    عائشہ عمر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر مجھے ہمت ملتی ہے‘۔

  • ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

    ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے پانچ ماہ بعد اُن کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پچھلے سال اکتوبر میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی، اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔

    ماہرہ خان کی شادی کی تقاریب میں دعائے خیر، مایوں، ڈھولکی، مہندی اور نکاح کی تقاریب شامل تھیں، اداکارہ ہر تقریب میں دلکش اور حسین نظر لگ رہی تھیں۔

    تاہم اب شادی کے 5 ماہ بعد ان کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہے، اداکارہ کی تصاویر ایک فوٹوگرافر نے شیئر کی ہے، شیئر کی گئی تصاویر میں واضح لکھا گیا ہے کہ ’یہ ماہرہ خان کے دعوت ولیمہ کی تصاویر ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    واضح رہے کہ پوسٹ میں یہ واضح نہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کے ولیمے کی تقریب اکتوبر میں منعقد ہوئی تھی یا پھر حال ہی میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

  • سجل علی کیلئے 2023 کیسا رہا؟

    سجل علی کیلئے 2023 کیسا رہا؟

    پاکستان  کی معروف اداکارہ سجل علی نے 2023 میں ہونے والے اہم لمحات کا جائزہ لیا ہے۔

    اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ کے 2023ء میں گزرے اہم لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں سجل علی کے مختلف فوٹو شوٹس اور ان کے رواں سال مصروفیت کی وجہ بننے والے پراجیکٹس کے دلچسپ مناظر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    سجل علی کی اس خاص ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اسٹیج پر  کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سجل علی کو شبانہ اعظمی کے ساتھ فیسٹیول کے موقع پر گلے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سجل علی نے اس ویڈیو میں اپنے رواں سال نشر ہونے والے ڈرامے کے سیٹ پر ساتھی کے ساتھ گزرے لمحے کی کلپس بھی ویڈیو میں شامل کی ہیں۔

    ویڈیو مین سجل علی کو جمائمہ خان اور ان ک بیٹوں کے ساتھ بھی دکھا جاسکتا ہے، جبکہ ویدیو میں شہریار منور، شہزاد رائے، فیصل قریشی، نجم شیٹی، شیکھر کپور کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز شامل کی گئی ہیں۔

  • سجل علی کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سجل علی کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی ہمشکل کو سوشل میڈیا صارفین نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

    سجل علی پاکستان کی ایک جانی مانی اداکارہ میں سے ایک ہے، انہوں نے فلم اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں اپنا خاص مقام بنایا ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے انکی ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    صارفین سجل کی ہمشکل کو دیکھنے کے بعد حیران رہ گئے، کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکی سجل علی کی بہن لگ رہی ہے۔

    سجل علی کی ہمشکل لڑکی کا اصل نام تو نہیں معلوم لیکن ہاں یہ انسٹاگرام پر queenndaroo کے نام سے ایک اکاؤنٹ چلاتی ہیں اور ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Queen Daro👑 (@queenndaroo)

     اس لڑکی کا تعلق جرمنی سے ہے، یہ اکثر بیوٹی پراڈکٹس کی تشہیر کرتی ہیں اور ماڈلنگ کا کام بھی کرتی ہیں۔