Tag: پاکستان کی نئی حکومت

  • پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی، امریکا

    پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی، امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان معاشی استحکام کیلئےآئی ایم ایف سے کام جاری رکھے۔

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طویل مدتی صحت استحکام کیلئےاہم ہے ، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی۔

    آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کیلئےمعاشی استحکام کیلئے انتہائی اہم ہوں گی پاکستان آئی ایم ایف اورمالیاتی اداروں سےمل کرمیکرواکنامک ریفارمزکیلئےکام کرے۔

  • امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ  کام کرنے کیلئے منتظر

    امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے منتظر

    واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے اور عالمی معاملات پر کام کرنے کیلئے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ پچھتر سال سے اہم تعلقات ہیں اور پاکستان کو ایک اہم شراکت کار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مزید محفوظ اور پُرامن بنانے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے اور عالمی معاملات پر کام کرنے کیلئے منتظر ہیں۔

    یاد رہے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نو منتخب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان پچھتر سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم پارٹنر رہا ہے۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظرہیں، خوشحال، جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد کیلئے اہم ہے۔

    اس سے قبل شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔

    جین ساکی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا جوبائیڈن شہباز شریف سے رابطہ کریں گے، جس پر جین ساکی نے جواب دیا کہ شہباز شریف کو بائیڈن کی کال کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔