Tag: پاکستان کی چھریاں چاقواور تلواریں

  • ہالی وڈ فلموں میں استعمال ہونے والی پاکستان کی چھریاں اور تلواریں

    ہالی وڈ فلموں میں استعمال ہونے والی پاکستان کی چھریاں اور تلواریں

    پاکستان کے شہر وزیر آباد میں اسٹیل اور دیگر دھاتوں سے تیار کی گئی چھریاں، چاقو، ٹوکے تلواریں اور دیگر سامان دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    یہاں بنائی گئی کٹلری اندرون ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے، صرف چھری، چاقو اور خنجر ہی نہیں بلکہ یہاں کی تلواریں بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

    اس صنعت سے ہزاروں محنت کش گھرانوں کا روزگار وابستہ ہے، صلیبی جنگوں میں کمانڈروں اور فوجیوں کے زیر استعمال تلواریں ان دنوں ترکی کے تاریخی ڈراموں، ارتغرل غازی کورلس عثمان اور الپ ارسلان میں استعمال ہوتی دکھائی جارہی ہیں۔

    معیاری میٹریل سے تیار کی گئی مصنوعات کی بہترین کوالٹی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہالی ووڈ اور نیٹ فلیکس کی فلموں میں یہاں کی تیار کردہ چھریاں اور تلواریں استعمال کی گئی ہیں۔

    وزیر آباد کے ایک صنعت کار کا کہنا ہے کہ ہماری کٹلری کی تاریخ سکندر اعظم سے شروع ہوئی اور برصغیر پاک و ہند میں شہرت حاصل کی، وزیرآباد دنیا بھر میں سٹی آف کٹلری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    دریائے چناب کے کنارے آباد ہنر مندوں کے شہر وزیر آباد کے ماہر کاریگروں کا دعویٰ ہے گیم آف تھرون اور کئی دیگر فلموں میں ان کے ہاتھ سے تیار کردہ تلواریں استعمال کی گئی ہیں۔