Tag: پاکستان کی کامیابی

  • اہم داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان کی کامیابی پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع

    اہم داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان کی کامیابی پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع

    پاک امریکا مشترکہ کامیاب کارروائی میں افغان دہشت گرد کمانڈر کی گرفتاری پر دشمن عناصر نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا کہ دہشت گرد پہلے سے پاکستان کی تحویل میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکا مشترکہ کارروائی دشمن کوایک آنکھ نہ بھائی، اہم داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان کی کامیابی پرجھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

    داعش کمانڈر شریف اللہ کے بارے میں سی آئی اے نے خفیہ معلومات پاکستان کو فراہم کیں، جس پر سیکیورٹی اداروں نےبروقت ایکشن لیا اور چند روز تک جاری خفیہ کارروائیوں کے بعد سترہ فروری کو پاک افغان سرحدی علاقے سے کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی صدر نے اپنے خطاب میں داعش کمانڈر کو ہائی ویلیو ٹارگٹ اور کابل ایئر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا، ملک دشمن عناصر نے کہا شریف اللہ کوئی بڑا ٹارگٹ نہیں تھا، پہلے سے پاکستان کی تحویل میں تھا، حالانکہ سی آئی اے چیف نے خود بولا تھا۔ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے معلومات شیئرکی۔

    یہ وہی اندرونی وبیرونی عناصر ہیں، جن کو پاکستان کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی، جونہیں چاہتے پاک امریکا تعلقات بہتر ہوں اور اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو۔

    کابل کے شریف اللہ نے دو ہزار سولہ میں داعش خراسان میں شمولیت اختیار کی، جہاں اس کو سینئر آپریشنل کمانڈر بنا دیا گیا، افغان دہشت گرد ، دوہزارانیس میں دوران گرفتاری اپنے جرائم کا اعتراف کر چکا ہے۔

    2021 میں افغان طالبان نے جیل توڑ کراس کو فرار کروایا، جس کے فوراً بعد اس نے کابل ایئرپورٹ حملے میں مدد فراہم کی۔

    امریکا کی دی گئی خفیہ معلومات پر پاکستان نے اسے پکڑنے کیلیے بے شمار آپریشن کیے، دہشت گرد کی گرفتاری کیلیے کیے جانے والا آپریشن،، پیشہ ورانہ مہارت، ماڈرن تکنیک، انٹیلی جنس تعاون اور بے لوث لگن کا عکاس ہے۔

  • بل گیٹس نے پاکستان کی کرونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا

    بل گیٹس نے پاکستان کی کرونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا

    اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی کرونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی کرونا وائرس کی وبا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کیا بلکہ پاکستان میں کرونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ کے ساتھ بھی کیا۔

    بل گیٹس نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا پاکستان نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کڑی محنت کی، سخت اقدامات کے باعث پاکستان میں کرونا کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئی۔

    بل گیٹس نے پاکستان میں کرونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ سے کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک وقت میں کرونا کیسز کی تعداد خطرناک حد پر تھی لیکن اب صورت حال یورپ جیسی ہے۔

    24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 15 مریض جاں بحق

    بل گیٹس نے پڑوسی ملک بھارت کے حوالے سے بھی بات کی، انھوں نے بھارت میں کرونا کی کی صورت حال کو ابتر قرار دیا، اور کہا کہ افسوس کہ بھارت میں کرونا کی صورت حال جنوبی امریکا جیسی ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے 15 مریض جاں بحق ہوئے، اور صرف 539 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد بھی 17799 ہے۔