Tag: پاکستان کے اقدامات

  • بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن

    بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن

    بھارتی پروپیگنڈا کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات سے اطمینان کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اضافی فنڈنگ کیلئے پاکستان نے تمام اہداف پورے کرلئے ہیں۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کی ترجمان جولی کوزیک نے بتایا کہ بورڈ نے پاکستان کیلئے فنڈنگ سے اتفاق کیا، کیونکہ پاکستان نے مطلوبہ اصلاحات پر پیشرفت کی اورتمام شرائط کو پورا کیا تھا۔

    جولی کوزیک کا یہ ردعمل بھارتی صحافی کے سوال کے جواب میں تھا ، بھارتی صحافی نے الزام لگایا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کیلئے اس فنڈنگ کو استعمال کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : آئی ایم ایف ترجمان کے ہاتھوں بھارتی صحافی کو شرمندگی کا سامنا

    ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک باقاعدہ عمل کی پیروی کرتا ہے، بورڈ چیک کرتا ہے کہ ممالک اپنے اہداف کو پورا کر رہے ہیں، پروگرام میں مطلوبہ حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

    جولی کوزیک نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات  کا   پاکستان کے اقدامات کا اعتراف

    اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کا پاکستان کے اقدامات کا اعتراف

    اسلام آباد : اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کی جانب سے پاکستانی اقدامات کے اعتراف پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم پرفخر کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کےبلین ٹری پروگرام کو پذیرائی مل رہی ہے ، اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

    اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹیم پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم تاریخ کے اس موڑپرہیں جہاں مزید اقدات کی ضرورت ہے،اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ ملی تھی اور پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا تھا۔

    یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا، جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل تھے۔

    پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔