Tag: پاکستان کے حوالے

  • کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی  کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی

    کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی

    لاہور: کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی، 3دن قبل کرتار پور کے قریب گلشن بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی، جس کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی کی میت واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کی جانب سے پاکستانی حکام کےحوالے کردی گئی۔

    یاد رہے 3دن قبل کرتار پور کے قریب گلشن بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی، جس کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور گلشن بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    حالت غیر ہونے پر بھارتی حکام نے امرتسر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں گلشن بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    گلشن کی ماں نے بتایا ہے چوبیس سال کی گلشن بی بی دو دن پہلےغلطی سے سرحد پار چلی گئی تھی، اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں : غلطی سے سرحدپار کرجانے والی ذہنی طورپر معذورخاتون بھارت میں چل بسی

    خیال رہے دو روز قبل بھارتی شرپسندی کے پیش نظر ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی تھی ، ہدایات آزاد کشمیر حکومت نے 6 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو دیں۔

    حکومت آزادکشمیر کا ہدایت نامے میں کہنا تھا کہ شہری صرف محفوظ مقامات سےگزرنے والے راستے اختیار کریں اور کسی بھی جگہ ہجوم بننے اور غیر محفوظ راستے سے اجتناب کیاجائے۔

    آزاد کشمیرحکومت نے ایل اوسی کی قریبی آبادیوں میں بنکرز تعمیر کرنے کی ہدایت کی اور کہا رات کوغیر ضروری طور پر روشنی سے بھی گریز کیا جائے، ایل او سی کے قریب چراگاہوں میں مویشیوں کو لے جانے سےگریز کیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے ، اشتعال انگیزی کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پلوامہ حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

    کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو اپنے ملکوں کو واپس کردیتی ہیں۔

  • افغان حکام کا ایس پی طاہرداوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار،ذرائع

    افغان حکام کا ایس پی طاہرداوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار،ذرائع

    پشاور : افغان حکام نے ایس پی طاہرداوڑ کا جسدخاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور کہا ایس پی طاہرداوڑ کا جسد خاکی صرف محسن داوڑ کو دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق افغان حکام نے ایس پی طاہرداوڑ کا جسدخاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ، جس کے بعد حکومتی اقدامات کے برعکس ایم این اے محسن داوڑکی افغان حکام سے بات چیت جاری ہے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا جسدخاکی صرف محسن داوڑ کو دیا جائے گا، ایم این اے محسن داوڑ کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے۔

    شہریارآفریدی اورشوکت یوسفزئی اور ایس پی طاہر داوڑ  کے اہل خانہ طورخم بارڈر پر جسد خاکی وصول کرنے کے لیے موجود ہیں۔

    دفاعی تجزیہ کار امجدشعیب کا کہنا ہےکہ افغان انٹیلی جنس کےساتھ ملاقاتوں کےپول کھل چکےہیں، افغان شہری بیرون ملک پی ٹی ایم کیساتھ مل کرملک مخالف مہم چلاتےرہے۔

    امجدشعیب کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہرداوڑکےقتل کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرناچاہیے، سازش سےپردہ چاک ہوگیاہے،افغان انٹیلی جنس اورپی ٹی ایم بے نقاب ہوگئی، طاہرداوڑ کے قتل کے خلاف احتجاج کا شوشہ چھوڑ کر مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔

    وزیرِ اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سرکاری اعزاز کے ساتھ طاہرداوڑ شہید کا جسدخاکی پشاور لایا جائے گا، ایس پی طاہرداوڑنڈر اور بہادر پولیس افسرتھے۔

    ایس پی طاہرداوڑکاقتل، افغان ناظم الامورکی دو بار دفترخارجہ طلبی


    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہرداوڑ افغانستان میں قتل پر افغان ناظم الامور کو 2 بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈکرایا، شہید کے جسدخاکی کوقونصلیٹ منتقل کرنے کے لیے کہا ہے، مطالبہ کیا ہے جلد جسد خاکی پاکستان کےحوالے کیا جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کا نوٹس


    دوسری جانب وزہراعظم عمران خان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کوتحقیقات کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ، خیبرپختونخواکی پولیس کو تحقیقات میں اسلام آبادپولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

    دفتر خارجہ کی ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کی تصدیق


    گذشتہ روز دفتر خارجہ نے اسلام آباد سے اغوا ایس پی طاہرداوڑ کے افغانستان میں قتل اور لاش ملنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ شہید کا جسدخاکی جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر محمد طاہر خان داوڑ 17 روز قبل اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوئے تھے، اس کے بعد ان کی کچھ خبر نہیں ملی تھی۔

    جس کے بعد خبریں گردش کرتی رہی کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے پشاور کے ایس پی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے، مقتول کی تشدد زدہ نعش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی۔

    اہلِ خانہ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے،جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات نے ایم کیوایم کے رکن حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کردیا

    متحدہ عرب امارات نے ایم کیوایم کے رکن حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کردیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے ایم کیوایم کے رکن حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کردیا،حماد صدیقی سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں پاکستان کو مطلوب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رکن حماد صدیقی کی گرفتاری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ، متحدہ عرب امارات نے حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کردیا، حمادصدیقی کیخلاف مقدمے کی تفصیلات حاصل کرنے بعد حوالے کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں پاکستان کو مطلوب ہے ، انٹرپول کی جانب سے حماد صدیقی کو پاکستانی حکام کےحوالے کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اکتوبر کے آخر میں دبئی انٹرپول نے ریڈوارنٹ جاری ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : سانحہ بلدیہ کیس : متحدہ رہنما حماد صدیقی دبئی میں گرفتار


    جس کے بعد حماد صدیقی نے سانحہ بلدیہ فیکٹری اور سانحہ 12 مئی کے حوالے سے پی ایس پی کے کچھ لوگوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دونوں واقعات سے متعلق اہم ثبوت فراہم کردیئے تھے۔

    واضح رہے کہ بلدیہ کے علاقے میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کی وجہ سے 250 سے زائد افراد جل کر بھسم ہوگئے تھے جب کہ سانحہ 12 مئی میں 30 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جس کا ذمہ دار حماد صدیقی کو قرار دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ حماد صدیقی کو کراچی تنظیمی کمیٹی سے 2013 کو سبکدوش کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئے تھے اور مصطفیٰ کمال و انیس قائم خانی کی پاکستان واپسی کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ پی ایس پی جوائن کرلیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنا ناممکن نہیں، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنا ناممکن نہیں، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے ریڈ وارنٹ جاری ہونا بہت بڑی بات ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ برطانیہ کسی ملزم کو پاکستان کے حوالے نہیں کرسکتا، حوالگی کا معاہدہ نہ ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ملزمان کا تبادلہ ہوا ہے۔

    یہ بات انہوں ںے اے آر وائی نیوز سے لندن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ناز شاہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی قانون نہیں ہے لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جارہے ہیں اور یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اس لیے دونوں حکومتو ں کےدرمیان ملزم کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت شروع ہوسکتی ہے کیوں کہ قانونی طور پر کوئی نہ کوئی تو بات ہے جو پاکستان ریڈ وارنٹ جاری کررہا ہے۔


    یہ پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری


    اینکر کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کمانڈر اور ہوم سیکریٹری سے ملاقات متوقع ہے تو ان سے سوال کروں گی کہ اگر ریڈ وارنٹ ملتا ہے تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ ویسے بھی وہ مجھے الطاف حسین کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت پر آج آگاہ کریں گے کیوں کہ گزشتہ ہفتے میں نے ان سے تحقیقات کی پیش رفت پر سوال کیا تھا۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہ ہونے کے باوجود برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پہلے بھی کئی ملزمان کی حوالگی ہوئی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، حال ہی ایسا کئی بار ہوا ہے تو یہ کہنا درست نہیں کہ برطانیہ ملزم کو حوالے نہیں کرے گا مگر یہ حکومتی اور قانونی معاملہ ہے برطانیہ کو پاکستانی عدالت کے احکامات ہی دیے جائیں۔

    ناز شاہ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے الطاف حسین اس وقت بھی پاکستانی اور برطانوی دونوں شہریت کے مالک ہے، اگر وہ اپنی پاکستانی شہریت خود ہی واپس کردیں تو الگ بات ہے تاہم پاکستان کا بھی کچھ حق ہے، کوئی وجہ ہے تو ریڈ وارنٹ جاری کررہا ہے، مزید تفصیلات اسکاٹ لینڈ یارڈ اور ہوم منسٹر سے ملاقات کے بعد بتاؤں گی۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ الطاف حسین کی حوالگی انٹرپول کے ذریعے ہی ہوگی، یہ بہت اہم بات ہے، ریڈ وارنٹ جاری ہونا چھوٹی بات نہیں تاہم یہ نہیں بتاسکتے یہ اس پر عمل درآمد میں کتنا عرصہ لگے گا۔