Tag: پاکستان کے سفیر

  • امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی مدت سفارت ختم

    امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی مدت سفارت ختم

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی مدت سفارت ختم ہوگئی، اس موقع پر مسعود خان نے کہا کہ مدت سفارت کے دوران پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی اور اس عمل کو جاری رہنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی مدت برائے سفیر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر انھوں  نے کہا کہ میں نےامریکامیں پاکستان کےسفیرکی حیثیت سےذمہ داری مکمل کرلی ہے، مارچ 2022سے ہم  نے پاک امریکاتعلقات کومضبوط بنانےکی کوشش کی۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی دوستوں کی دی جانےوالی بےپناہ حمایت کےلیےشکرگزارہوں، پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانےکیلئےکوششوں میں ثابت قدم رہناچاہیئے، پاکستان اور امریکاکےدرمیان مضبوط تعلقات پر کام جاری ہے۔

    انھوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کی حمایت اور افہام و تفہیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یقین ہےکہ آپ میرےجانشین کی مکمل حمایت کریں گے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ جاتے وقت،میں آپ سب کی کامیابی اورخوشحالی کی خواہش کرتاہوں، پاکستان پراعتمادرکھیں اورپاکستان امریکاتعلقات کو پروان چڑھاتے رہیں۔

  • سفیر پاکستان کا امریکی اخبار میں مقبوضہ کشمیر پر اہم مضمون

    سفیر پاکستان کا امریکی اخبار میں مقبوضہ کشمیر پر اہم مضمون

    اسلام آباد: سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز میں ایک اہم مضمون میں ایک بار پھر عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے المیے کو اجاگر کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسد مجید خان نے اخبار میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہے، اور کشمیری گزشتہ 9 ماہ سے بھارتی حکومت کے ہاتھوں لاک ڈاؤن کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے لکھا کہ کرونا وائرس نے مقبوضہ وادی میں صورت حال کو مزید تشویش ناک بنا دیا ہے، مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بدلنے کی بھی کوشش کی۔

    اسد مجید خان نے لکھا بھارتی حکومت نے مسلم اقلیتوں کی شہریت کو ختم کرنے کے لیے نیا قانون پاس کیا، مودی ہندوتوا کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، بھارت کو بتدریج ہندو راشٹریہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان کے سفیر نے مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصالحت کی پیش کش قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے، گزشتہ روز بھی پلواما اور شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا، کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اور گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی۔ بھارتی فوج نے اس سے ایک روز قبل 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔