Tag: پاکستان کے مستقل مندوب

  • بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

    بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بیان میں کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کےعوام بھارتی جبروتشدد کاشکار ہیں اور بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی حملوں میں 40شہری شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے لیکن پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صرف فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

    غزہ کے حوالے سے پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے پرسلامتی کونسل کو فوری ردعمل دیناچاہئے، انسانی امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو تحفظ دیا جائے۔

    گذشتہ روز پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا تھا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور غیرمحدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سمندروں کو اسٹریٹجک محاذ آرائی کے بجائے مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

  • بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

    بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

    نیویارک : پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے خبردار کیا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور غیرمحدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سمندروں کو اسٹریٹجک محاذ آرائی کے بجائے مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش اپنا رہا ہے، بھارتی اقدام معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، عاصم افتخار

    پاکستان کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم اپنے خطے میں سمندری مقامات پر غلبہ حاصل کرنے، قانونی ڈھانچہ کو کمزور کرنے یا کسی بھی بہانے یا بہانے سے دیگر ساحلی ریاستوں کے جائز مفادات کو پس پشت ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔

    سفیر عاصم نے کہا کہ سمندری سلامتی بین الاقوامی امن اور استحکام کے وسیع تر مقصد سے الگ نہیں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیاسی یا اسٹریٹجک فائدہ اٹھانے کے لیے سمندری مقامات کو آلہ کار بنانے کی کسی بھی کوشش کو اجتماعی طور پر مسترد کر دینا چاہیے۔

    شروع میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پوری انسانیت کا انحصار دنیا کے سمندروں اور سمندروں پر ہے، جس آکسیجن سے ہم سانس لیتے ہیں، اس حیاتیاتی تنوع تک جو تمام زندگیوں کو برقرار رکھتی ہے، معیشتوں، تجارت اور ملازمتوں تک جو سمندری صنعتوں کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سمندری توازن کو نقصان پہنچاتے ہیں اور جامع تعاون کے لیے جگہ کو محدود کرتے ہیں۔

  • عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا

    عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا

    نیویارک : عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا اور یو این منشور، کثیرالجہتی سفارتکاری کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامنصب سنبھال لیا، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اپنی اسناد پیش کیں۔

    جس کے بعد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    عاصم افتخار نے یو این منشور، کثیرالجہتی سفارتکاری کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا، انھوں نے منیر اکرم کی مدت پوری ہونے پر پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب اہتمام کیا گیا۔

    اےآر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے تحت تقریب میں اقوام متحدہ میں نئے پاکستانی مندوب بھی شریک ہوئے جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانی صحافیوں کیساتھ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب میں منیراکرم کو پاکستان کیلئے کئی دہائیوں پر مبنی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے عاصم افتخار کیلئے پاکستانی مندوب کا منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب میں ڈی پی آر عثمان جدون اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔

  • فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے، منیر اکرم  کا مطالبہ

    فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے، منیر اکرم کا مطالبہ

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی وزارتی سطح کی بحث کے دوران ’’مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول فلسطین کے سوال‘‘ پر بیان میں کہا وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے تمام ارکان اسرائیل کاامن کو مسلسل مسترد کرنے پر احتساب کریں۔

    منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

    یاد رہے اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کےظالمانہ حملوں پرآوازنہ اٹھاناشرم کی بات ہے، فلسطین کی عوام کو حق رائےدہی کاحق دیناہوگا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست بنانےکا حق ملنا چاہیے، اسرائیل فلسطینی عوام کو فلسطین سے نکالناچاہتاہے اور ناجائز قبضے کے ذریعےگریٹراسرائیل کامنصوبہ بنا رہا ہے۔

  • ‘غزہ میں 18 ہزار سے زائد معصوموں کو قتل کر دیا گیا، کیا یہ اسرائیل کا ‘جائز سیلف ڈیفنس’ ہے؟’

    ‘غزہ میں 18 ہزار سے زائد معصوموں کو قتل کر دیا گیا، کیا یہ اسرائیل کا ‘جائز سیلف ڈیفنس’ ہے؟’

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ غزہ میں 18 ہزار سے زائد معصوم فلسطینیوں کو قتل کردیا گیا، کیا یہ اسرائیل کا جائز ’سیلف ڈیفنس‘ ہے؟

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کی قراردادکی حمایت کرتا ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، 18ہزارسےزائدمعصوم فلسطینیوں کوقتل کردیاگیا، کیایہ اسرائیل کاجائز’سیلف ڈیفنس‘ہے۔۔ اسرائیل اپنےخلاف سلامتی کونسل کارروائی سےتحفظ انجوائےکررہا ہے۔

    پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ کسی کو آزاد زندگی گزارنے سے روکا جائے گا تو وہ ردعمل دے گا، کھلے آسمان والی جیل میں قید کرکے قتل عام ہو تو ردعمل آئے گا اور پھر اس کا ردعمل بھی ویسا ہی ہوگا، جیسا اُس کیساتھ سلوک کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر 25 ٹن سے زائد بارود برسایا جا چکا ہے، یہ ان ایٹم بم کے برابر ہے، جو ناگا ساکی اور ہیروشیما پر گرائے گئے تھے۔

  • پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے مؤثر اقدامات کر ے۔

    نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے سے مقدس عبادت گاہ کی توہین کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقو ق سلب ہو رہے ہیں۔

    مسعود خان نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے فوری اور مؤثر کردار ادا کر ے۔

  • ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے،مسعود خان

    ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے،مسعود خان

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے، ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کا کہنا تھا کہ ا یل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کاسلسلہ جاری ہے، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے بہت سے پاکستانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے ضبط وتحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

    مسعودخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کےذریعے بھارت سے معاملات کو حل کرنا چاہتا ہے، وزیرِاعظم کے مشیر کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو دے دیا ہے، سلامتی کونسل کے صدرکو بھی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ اس صورتحال کو باقاعدہ مانیٹر کررہی ہے ۔