Tag: پاکستان کے ہیروز

  • رضوان محسود نے اپنی غیر معمولی مہارت اور عزم سے دنیا کو حیران کر دیا

    رضوان محسود نے اپنی غیر معمولی مہارت اور عزم سے دنیا کو حیران کر دیا

    وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رضوان محسود نے اپنی غیر معمولی مہارت اور عزم سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

    مکس مارشل آرٹ کا شوقین یہ پاکستانی بچہ ہیروز آف پاکستان میں سے ایک ہے، جس نے یہ شوق بہت کم عمری سے پالا، رضوان کا کہنا ہے کہ وہ سر عرفان کی ویڈیو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے، اور تبھی سے وہ مکس مارشل آرٹ سیکھنا چاہتا تھا۔

    رضوان محسود کی کامیابی کا سفر ناقابل یقین ہے، اس نے اپنے کوچ کی ویڈیو سے متاثر ہونے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حصول کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

    رضوان محسود نے غیر متزلزل حوصلے اور عزم کے ساتھ خود کو مختلف کھیلوں میں ریکارڈ توڑنے کے لیے وقف کر دیا، اس نے سب سے پہلے کے پی میں ایم ایم اے چیمپئن شپ جیتی، صوبائی سطح پر اس نے کک باکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    رضوان نے جمناسٹک میں بھی صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا، رضوان جس کلب میں تربیت حاصل کر رہا ہے اس کے پاس 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں، اور کوچ عرفان محسود خود 82 ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

  • بلیدہ سے تعلق رکھنے والے خلائی سائنس دان ڈاکٹر یار جان عبدالصمد

    بلیدہ سے تعلق رکھنے والے خلائی سائنس دان ڈاکٹر یار جان عبدالصمد

    ڈاکٹر یار جان عبدالصمد پی ایچ ڈی، ایک ممتاز سینئر ریسرچ سائنٹسٹ اور معروف یونیورسٹی آف کیمبرج میں ٹیچنگ فیلو ہیں، ان کو اس باوقار ادارے میں پاکستان کے پہلے خلائی سائنس دان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    ڈاکٹر صمد جدید ترین خلائی ٹیکنالوجیز کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس شعبے میں انھیں متعدد با وقار ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، ان کا تعلق بلوچستان کی ایک قصبے بلیدہ سے ہے۔

    ڈاکٹر صمد نے پاکستان میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ سے انجینئرنگ میں گریجویشن کیا، انھوں نے ابتدائی تعلیم بلیدہ سے ہی حاصل کی، ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کو ہمیشہ سے ہی زمینی ذخائر کو بروئے کار لانے میں خاص دل چسپی تھی، وہ مستقبل میں ایسی ٹیکنالوجیز متعارف کروانا چاہتے ہیں جو زمین کے ساتھ اسپیس میں بھی کارآمد ثابت ہوں۔

    ڈاکٹر یار جان نے بلیدہ میں ایک غیر منافع بخش اسکول کا آغاز کیا ہے جو دنیا بھر میں سب سے کامیاب اسکولنگ سسٹم کے مطابق بنایا گیا ہے، ان کی یہ کاوش زندگیوں کو بدل رہی ہے اور بلیدہ کے روشن مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔

    ڈاکٹر یار جان عبدالصمد نے اس سلسلے میں کہا ’’میرے لیے بہت فخر کی بات تھی کہ جن لوگوں کے بارے میں، میں نے کتابوں میں پڑھا تھا ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، پاکستان کے ہر بچے میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ مجھ سے بھی زیادہ ترقی حاصل کر سکتا ہے۔‘‘