Tag: پاکستان ہائی کمیشن لندن

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    برطانیہ (یکم اگست 2025): بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا درخواست نہیں دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنا پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر ہی کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا درخواست کے لیے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں۔ ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ علیمہ خان کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست دے دی ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق ویزا درخواستیں چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی گئیں اور لندن میں پاکستانی سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔

  • کورونا کے بڑھتے خطرات، پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی

    کورونا کے بڑھتے خطرات، پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی

    لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئےبند کردی تاہم ویزا پاسپورٹ  اور نادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی۔

    ترجمان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ معطلی کااطلاق برمنگھم،گلاسکواورمانچسٹرقونصلیٹ پربھی ہوگا، سروسزمعطلی کافیصلہ نیشنل لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیا گیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ قونصلرسروسز منگل کے روز سےغیر معینہ مدت کیلئے بند رہیں گی تاہم ویزا پاسپورٹ اورنادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔

    خیال رہے کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، بورس جانسن نے پرائمری اورسیکنڈری اسکول فوری بند کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سےنہ نکلیں، یقین ہے ہم وائرس کیخلاف جدوجہدکےآخری مرحلےمیں ہیں۔