Tag: پاکستان ہاکی فیڈریشن

  • وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا آغاز

    وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا آغاز

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا آغاز کر دیا گیاہے۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں ہاکی فیڈریشن کے گزشتہ سات سال کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر آڈیٹر جنرل آفس پاکستان نے آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کے بعد خورد برد کی صورت میں ریفرنس نیب کو بھیجا جائے گا۔

  • ہوبارٹ: چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان کی پہلی کامیابی

    ہوبارٹ: چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان کی پہلی کامیابی

    ہوبارٹ: آسٹریلیا میں کھیلی جارہی چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    ہوبارٹ میں جاری چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ کوریا کیخلاف کھیلا، ابتدائی مرحلے میں دونوں ٹیموں کیجانب سے کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔

     دوسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل تین گول کیے ، پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان نے تین صفر کی سبقت قائم کرلی تھی۔

     دوسرے ہاف میں کوریا کی جانب سے جینگ نے واحد گول اسکور کیا، کھیل کے اختتام سے قبل پاکستان نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ چار ایک سے اپنے نام کرلیا۔

     محمد دلبر نے دو،عمر بھٹہ اور محمد عرفان نے ایک ایک گول اسکور کیا، پاکستان اب سات مئی کو نیوزی لینڈ سےمدمقابل ہوگا۔

  • پی ایچ ایف نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

    پی ایچ ایف نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

    لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی انڈیا کی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی، پی ایچ ایف نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پیشکش مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے پیسے نہیں چاہیئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دو ٹوک الفاظ میں بھارتی ہاکی فیڈریشن کو انکار کردیا۔

    انڈین ہاکی فیڈریشن  نے ہفتے کی روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا۔ جس کو ٹھکرا دیاگیا۔ پی ایچ ایف کو کی گئی ای میل میں انڈین ہاکی فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فنڈز نہیں تو ہم سے لے لو۔

    ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کئی گئی ای میل میں بھارتی ہاکی فیڈریشن نے اس مؤقف کا اظہار کیا تھا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، لہٰذا پاکستان کواولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ لازمی کھیلناچاہیئے

    سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پیشکش پر شکر گزار ہیں، امید ہے حکومت جلد پی ایچ ایف کو مالی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

    واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے فنڈرز کی عدم دستیابی کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ختم کردیا تھا۔ ہاکی فیڈریشن نے حکومت سےپچاس کروڑروپےفنڈزکی درخواست کی تھی، اور پاکستان ہاکی فیڈریشن  تاحال ان فنڈز کی فراہمی کی منتظر ہے۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھارت کی جانب سے امداد کی پیشکش

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھارت کی جانب سے امداد کی پیشکش

    لاہور : بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی امداد کرنے کی پیشکش کردی۔ حکومت نے ہاتھ نہ بڑھایا تو کیا، پڑوسی ملک بھارت نےپاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ہاتھ بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فنڈز نہیں تو ہم سے لےلو،بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مالی امداد کی پیشکش کردی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کئی گئی ای میل میں بھارتی فیڈریشن نے مؤقف کا اظہار کیا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    پاکستان کواولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈلازمی کھیلناچاہیئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ مدد کی اپیل کرنا پڑگئی ۔

    پچھلےدو سال سے پی ایچ ایف کو فنڈ کیوں نہیں مل سکے۔ پی ایچ ایف نے فنڈرز کی عدم دستیابی کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ختم کردیا تھا۔

    ہاکی فیڈریشن نے حکومت سےپچاس کروڑروپےفنڈزکی درخواست کی تھی۔ اور جب سے اب تک پاکستان ہاکی فیڈریشن  تاحال ان فنڈز کی فراہمی کی منتظر ہے۔

  • ہیڈ کوچ شہنازشیخ نے ایشین گیمز کی رپورٹ جمع کروادی

    ہیڈ کوچ شہنازشیخ نے ایشین گیمز کی رپورٹ جمع کروادی

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے ایشین گیمز کی رپورٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کو جمع کروا دی ہے۔

    شہناز شیخ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صدر پی ایچ ایف اختر رسول اور سیکرٹری رانا مجاہد سے طویل ملاقات کی، جس میں قومی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس اور مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شہناز شیخ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں اور اب ان کی نظریں چیمپئنز ٹرافی اور اولمپک گیمز کے کوالیفائنگ راؤنڈ پر ہیں۔

  • ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکارہے، رانا مجاہد

    ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکارہے، رانا مجاہد

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکیرٹر ی جنرل رانا مجاہد نے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکارہے، اگر حالات یہی رہے تو اذلان شاہ ہاکی ٹور نا منٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے نیشنل پر یس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ہمیں 30کروڑ روپے کی اشد ضرورت ہے ۔

    مالی بحران کے مستقل خاتمے کیلئے حکومت ہر سال بجٹ میں 50لاکھ روپے کا فنڈمختص کرے ۔ تما م تر صور تحا ل پروزیر اعظم کو تحر یر ی طور پر آگا ہ کردیا ہے ۔ بھارت نے اب حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدامات کرتی ہے ۔ سابق صدر قاسم ضیاء کے پاس جو گاڑ ی تھی اس کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن آگا ہ ہے اور اپنوں نے آج یہ گاڑ ی واپس کرنا تھی تاہم ابھی تک گاڑی واپس نہیں ملی ہے ۔