پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی، پی سی بی سمیت مختلف ادارے شرکت کےلیے سپورٹ فراہم کریں گے۔
پرولیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ادارے اور پاکستان کرکٹ بورڈ مل کر پلیئرز کےلیے فنڈ فراہم کریں گے، پرولیگ کےلیے ہاکی فیڈریشن کے بجائے براہ راست خرچہ کیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی مالیاتی بحران کے باعث ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت گزشتہ کئی ہفتوں سے مشکوک تھی۔
نجی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو حال ہی میں بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بغاوت پر آمادہ؟ کپتان اور کھلاڑی کی آڈیو لیک سے تہلکہ مچ گیا
یہ پیشکش نیشنز کپ چیمپئن نیوزی لینڈ کے پرو لیگ کے اگلے سیزن سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دستبردار ہونے کے بعد کی گئی تھی۔
پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں رنرز اپ رہا تھا جہاں پاکستان کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے 6-2 سے شکست ہوئی تھی، جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کو ایلیٹ مقابلے میں شرکت کی پیشکش کی گئی۔
تاہم مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے پی ایچ ایف کی شرکت غیر یقینی کا شکار تھی، مبینہ طور پر فیڈریشن کو لیگ میں ٹیم کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے 500 ملین روپے سے زیادہ کی ضرورت تھی۔
https://urdu.arynews.tv/ihf-invites-pakistan-to-participate-in-pro-league/