Tag: پاکستان ہاکی ٹیم

  • پاکستان کے بغیر بھارت میں ورلڈ کپ پر اولمپئنز بول پڑے

    کراچی: بھارت میں پاکستان کے بغیر ہاکی ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے جبکہ قومی ٹیم ہاکی ٹیم دوسری مرتبہ جگہ نہ بناسکی۔

     قومی ہاکی ٹیم چار مرتبہ عالمی کپ کی چیمپئن رہی ہے لیکن دوسری بار ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہے، واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 2014 کے ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی نہ کرسکی تھی۔

    میزبان بھارت سمیت 16 ٹیمیں ہاکی ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں جبکہ بیلجیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ قومی ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 17ویں نمبر پر موجود ہے۔

    سابق اولمپیئنز نے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے انعقاد کو گرین شرٹس کے بغیر سیاہ دور قرار دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھی۔

    خیال رہے کہ قومی ہاکی کی تاریخ سنہری یادوں سے سجی ہے گرین شرٹس نے 1971، 74، 86 اور 94 میں ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامی تھی۔

    نوجوان بھی ہاکی کھیل کو بھولنے لگے ہیں جب ان سےہاکی کی تاریخ پوچھی گئی تو زیادہ تر لوگ جواب دینے میں ناکام رہے اور  پسندیدہ کھیل بھی فٹبال اور کرکٹ قرار دیا۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ

    پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ

    برمنگھم: پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے شکست دے دی۔

    گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں میچ میں 0-7 سے شکست ہوئی۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم 4 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے، گروپ میں پاکستان ٹیم کا چوتھا نمبر ہے، جب کہ پورے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گی۔

    ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم صرف 6 گول کر سکی ہے، جب کہ اس کے خلاف 15 گول ہوئے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    دو روز قبل پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تھی۔

    بیڈمنٹن مینز ڈبلز

    دوسری طرف بیڈمنٹن مینز ڈبلز کے مقابلے میں پاکستان کے مراد علی اور عرفان سعید راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے، مراد علی اور عرفان سعید نے جنوبی افریقی جوڑی کو شکست دی۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے، قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لیے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوا دیا ہے، یہ ٹیسٹ آج ہوں گے، ٹیسٹ میں لینجز، موڈیفائیڈ پلنک اور پش اپس شامل ہوں گے۔

    برپیز، باڈی اسکواٹس اور جمپنگ اسکواٹس بھی اس فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلے روز 15 کھلاڑیوں کے ویڈیو ٹیسٹ لیے جائیں گے، مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

    قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک ایک منٹ کی ویڈیو بنا کر بھجوانے کا کہا گیا ہے، فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے پر کھلاڑیوں کو رمضان کا ٹریننگ پلان دیں گے۔

    کرونا وائرس : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا تھا، 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں یہ ٹورنامنٹ کھیلا جانا تھا، جس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔ منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ایونٹ کو ملتوی کر دیا ہے اور اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    رواں سال کا مینز ہاکی جونیئر ایشیا کپ بھی کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کیا جا چکا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق یہ کپ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں 4 جون سے 12 جون تک 10 ٹیموں کے درمیان شیڈول تھا۔

  • اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

    اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

    لاہور: چیف سلیکٹر ہاکی ٹیم منظور جونیئر نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، کوالیفائنگ راؤنڈ کے 2 میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

    قومی ہاکی ٹیم میں گول کیپر امجد علی، وقار، مبشر علی، رضوان علی، تصور عباس، ابوبکر، اظفر یعقوب شامل ہیں۔

    [bs-quote quote=”محمد عرفان سینئر ویزہ ملنے کی صورت میں 19ویں کھلاڑی ہوں گے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    معین جمیل، راشد محمود، فارورڈ عمر بھٹہ، رانا سہیل، رضوان سینئر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    قومی ٹیم میں غضنفر علی، حماد نجم، اعجاز احمد، علی شاہ، رانا وحید کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد عرفان سینئر ویزہ ملنے کی صورت میں 19ویں کھلاڑی ہوں گے۔

    کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ میں کھیلے جائیں گے، ہالینڈ اس وقت رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان 17ویں نمبر پر موجود ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولپمکس میں شرکت کے امکانات ختم

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولپمکس میں شرکت کے امکانات ختم

    کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمز میں شرکت کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے لیے ایک بری خبر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہونے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

    سابق اولمپک چیمپئن پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے فرانس میں ہونے والے پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل نہیں کیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا اور آئی ایچ ایف نے کوالیفائنگ راؤنڈ سے بھی باہر کردیا۔

    مزید پڑھیں: فنڈز کی کمی، قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ سے دست برداری پر غور

    پرو لیگ میں عدم شرکت پر ایف آئی ایچ نے 25 ملین کا جرمانہ بھی کیا تھا، پری کوالیفائنگ راؤنڈ 15 جون سے شروع ہوں گے۔

    دوسری جانب صدر پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آئی ایچ یف کو خط لکھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان کے لیے کوئی جگہ بنتی ہے تو موقع دیا جائے۔

    آصف باجوہ نے کہا کہ جو کچھ ہوا ناقص پلاننگ کے سبب ہوا، ذاتی طور پر اسلام آباد جاکر حکومتی شخصیات کے سامنے اس مسئلے کو اُٹھاؤں گا۔

  • ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لا کر ٹاپ فور تک پہنچانے کا عزم کیا ہے: سیکریٹری پی ایچ ایف

    ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لا کر ٹاپ فور تک پہنچانے کا عزم کیا ہے: سیکریٹری پی ایچ ایف

    کراچی: نئے تعینات ہونے والے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد آصف باجوہ نے کہا ہے کہ انھوں نے ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لانے کے بعد ٹاپ فور تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اولمپئن اور پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے پاکستان ہاکی کو دوبارہ اجاگر کرنے کے لیے چیلنج سمجھ کر یہ عہدہ قبول کیا۔

    آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لا کر ٹاپ فور تک پہنچانا ہے، قومی کھیل ہاکی کی موجودہ صورت حال کسی سے چھپی نہیں، عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن گرتی چلی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ازبکستان کی ہاکی اور رگبی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

    انھوں نے کہا کہ اولمپئینز سمیت حکام کی عزت کو داغ دار نہیں کیا جائے گا، پاکستان ہاکی کی تباہی کی اصل وجہ پالیسی برقرار نہیں رکھنا ہے، آئندہ سالوں میں پروفیشنل لیگ کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انھوں نے کہا تھا کہ ہاکی کھیل کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لا کر ان سے مشاورت کی جائے گی۔

    انھوں نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تمام سابق اولمپئنز اور کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر ان سے تکنیکی معاونت لی جائے گی۔

  • انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا

    لاہور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ٹیم کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے ابتدائی راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد لاہور میں جاری پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی جلد ختم کردیا گیا ہے۔

    ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ افسوس ہے پاکستان کو پورے ایونٹ سے معطل کررہے ہیں، ایونٹ میں شریک ٹیموں نے پاکستان کو شامل کرنے کے لیے تعاون کیا تھا۔

    ایف آئی ایچ کے مطابق پاکستان کے باہر ہونے سے پرو ہاکی لیگ پر فرق نہیں پڑے گا، پی ایچ ایف نے ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم

    پی ایچ ایف کے مطابق ٹیم کا کیمپ لگا رکھا تھا مگر فنڈز کی کمی کی وجہ سے معذرت کرنا پڑی، وفاقی حکومت سے بار بار درخواست کے باوجود فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

    ایف آئی ایچ کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں شیڈول کے مطابق آٹھ ٹیمیں میچز کھیلیں گی۔

    دوسری جانب ہیڈ کوچ و منیجر پاکستان ہاکی ٹیم سعید خان کا کہنا ہے کہ لیگ میں عدم شرکت قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک سیاہ دن ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا ہے، پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنا نہایت افسوس ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملیں تو ہاکی ٹیم کو کیسے اپنے پاؤں پر کحڑا کیا جاسکتا ہے، اچھے وقت کے انتظار میں اب ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دینا ہوگی۔

    سعید خان کا کہنا تھا کہ پرو ہاکی لیگ سے معطل ہونے پر اب تربیتی کیمپ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے آج کا دن قومی ہاکی کے لیے بہت ہی برا دن ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم

    پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم

    کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم ہو گئے، فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ آڑے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فنڈز کی فراہمی کا معاملہ برقرار ہے، کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم ہیں، پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم ہو گئے۔

    [bs-quote quote=”کھلاڑیوں کے ویزہ فارم بھی بھرے نہیں جا سکے جب کہ ٹیم کو ارجنٹائن کے لیے 27 جنوری کو روانہ ہونا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز پاکستان ٹیم کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

    تا حال کھلاڑیوں کے ویزہ فارم بھی بھرے نہیں جا سکے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کو ارجنٹائن کے لیے 27 جنوری کو روانہ ہونا ہے۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور ارجنٹائن 2 میچز 2 اور 3 فروری کو کھیلیں گے، جب کہ آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم 9 اور 11 فروری کو میچز کھیلے گی۔

    نیوزی لینڈ کے دورے میں شیڈول کے مطابق 15 اور 17 فروری کو مقابلے ہوں گے۔

    لیکن ادھر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، سرد موسم میں کھلاڑیوں کے لیے رہائش گاہ بھی تبدیل نہیں ہو سکی، قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں زمین پر بچھے گدوں پر سونے پر مجبور ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  فنڈز کی کمی، قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ سے دست برداری پر غور

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل قومی ہاکی ٹیم نے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پروفیشنل ہاکی لیگ سے دست برداری پر غور شروع کر دیا تھا، پرو لیگ میں عدم شرکت کی وجہ سے قومی ٹیم پر پابندی اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پرفیشنل لیگ میں شرکت نہیں کی تو اس پر دو سال کی پابندی لگ سکتی ہے، پاکستان اولمپکس میں شرکت سے بھی محروم ہو جائے گا۔

  • ہاکی ورلڈ کپ میں شکست، گول کیپر عمران بٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ہاکی ورلڈ کپ میں شکست، گول کیپر عمران بٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    لاہور: ہاکی ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد بلیم گیم شروع ہوگیا ہے، مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا تو کپتان رضوان سینئر نے بھی مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    عمران بٹ نے 156 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات بتائیں گے۔

    عمران بٹ نے کہا کہ بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ تھا۔

    ورلڈ کپ میں شکست کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی ہے اس سے قبل ہیڈ کوچ، معاون کوچ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

    رضوان سینئر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے غلطیاں چھپانے کے لیے استعفیٰ دیا ہے، ہمیں فوٹو سیشن والی مینجمنٹ نہیں چاہئے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہی حال رہا تو اولمپکس 2020 تو دور کی بات ہے کوالیفائر جیت گئے تو بھی معجزہ ہی ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھا کر باہر ہوگیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ تیرہویں سے بارہویں نمبر پر آگئی ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم میں کپتان کی تقرری کا معاملہ، ٹیم مینجمنٹ اختلافات کا شکار

    پاکستان ہاکی ٹیم میں کپتان کی تقرری کا معاملہ، ٹیم مینجمنٹ اختلافات کا شکار

    کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کا کپتان کس کو بنایا جائے؟ اس معاملے نے ٹیم مینجمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا، کوچ اور ہیڈ کوچ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، دونوں اپنی مرضی کا کپتان لانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کپتان کے معاملے پر ٹیم منجمنٹ اختلافات کا شکار ہوگئی، ہیڈ کوچ حسن سردار اور ریحان بٹ گول کیپر عمران بٹ کو کپتان بنانا چاہتے ہیں جبکہ کوچ محمد ثقلین عرفان سینئر کو کپتان بنانے کے خواہشمند ہیں۔

    شدید اختلافات کی بناء پر کوچ محمد ثقلین عہدے سے استعفی دینے پر غور کررپے ہیں۔ دوسری جانب کپتان رضوان سینئر بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہیں کرسکے۔

    غالب امکان ہے کہ گول کیپر عمران بٹ کو کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی، ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی18اکتوبر سے مسقط میں شروع ہوگی۔

    علاوہ ازیں کپتان رضوان سینئر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاعلم ہوں کہ مجھے پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے، ٹیم آفیشل کے مطابق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

    رضوان سینئر نے کہا کہ مجھے جواز بتایا جائے اگر کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے تو کیوں؟ میں مینجمنٹ سے این او سی لے کر ہالینڈ لیگ کھیلنے آیا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کپتان کی تبدیلی ٹیم میں گروپ بندی کا سبب بنے گی، قیادت برقرار رہی تو ہالینڈ سے عمان ٹیم کو جوائن کروں گا۔ بہت سے ایسے فیصلے ہوئے جو قومی ہاکی ٹیم کے حق میں نہیں، ورلڈ ہاکی لیگ والا ماحول دوبارہ بنتا نظر آرہا ہے۔