Tag: پاکستان ہاکی ٹیم

  • ایشین گیمز ہاکی: سیمی فائنل میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں شکست

    ایشین گیمز ہاکی: سیمی فائنل میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں شکست

    جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا کر میڈل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم جاپان کا پہلے کوارٹر میں کیا گیا گول برابر نہ کر سکی، پاکستان کے خلاف جاپان کی 0-1 سے کام یابی پر بھارت کے بعد پاکستان بھی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

    جاپان سے شکست کھا کر پاکستان نے اولمپکس میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کا موقع ضائع کر دیا، ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی آخری امید بھی دم توڑ گئی۔

    خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت دو ایسی ٹیمیں تھیں جو اب تک اپنی زبردست کارکردگی کے باعث ناقابل شکست رہی تھیں، سیمی فائنل میں آ کر دونوں ٹیمیں مسلسل فتح کا ردھم کھو بیٹھیں۔

    ایشین گیمز ہاکی کا فائنل ملائیشیا اور جاپان کے درمیان ہوگا، دوسری طرف کانسی کے تمغے کے لیے مقابلہ سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کی لگاتار پانچویں فتح، بنگلادیش کو شکست


    مینجر ہاکی ٹیم کی بھارتی امپائر پر تنقید


    قومی ہاکی ٹیم کی شکست پر مینجر قومی ٹیم نے بھارتی امپائرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارتی امپائرز نے جانب داری کا مظاہرہ کیا۔

    مینجر حسن سردار نے کہا ’ویڈیو دیکھ کر تھرڈ امپائر کی جانب سے غلطی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، فیلڈ امپائر کی جانب سے دیا گیا فیصلہ تھرڈ امپائر نے غلط طور پر تبدیل کیا۔‘

    منیجر قومی ہاکی ٹیم حسن سردار نے الزام لگایا کہ بھارتی امپائر کی جانب سے متعدد فیصلے ہمارے خلاف دیے گئے۔

  • یومیہ الاؤنسز سے محروم پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا

    یومیہ الاؤنسز سے محروم پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا

    لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے احتجاجاً ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ جیب خالی ہو توکارکردگی کیسے دکھائیں؟ قوم کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تا حال یومیہ الاؤنسز سے بھی محروم ہیں، پی ایچ ایف کے جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے گھر کا چولہا نہیں جلا سکتے۔

    ہماری جیبیں خالی ہوں گی تو پرفارمنس کیسے دیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ خراب کارکردگی سے قوم کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں چاہتے۔

    واضح رہے کہ اٹھارویں ایشین گیمز آئندہ ماہ انڈونیشیا میں 18 اگست سے منعقد ہوں گے جو جکارتہ اور پالمبنگ میں 2 ستمبر تک جاری رہیں گے، میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کراچی میں لگا ہوا ہے۔

    پی ایچ ایف کی ناقص حکمت عملی کے باعث ہاکی کھلاڑیوں کو ان کے واجبات تک ادا نہیں کیے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے قومی پلیئرز کو گزشتہ ماہ ہالینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی دو کروڑ روپے کی ادائیگیاں نہیں کی جاسکی ہیں۔

    قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارگردگی، نگراں حکومت نے پی ایچ ایف کی گرانٹ روک لی

    سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی نے پی ایچ ایف کیلئے18کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کے احکامات دیئے تھے، جسے موجودہ نگراں حکومت نے روک دیا تھا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی مقروض


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    دہلی : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والی چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کپتان ایم عمران کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئی۔

    روانگی کے موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے نتائج اچھے ہوں گے۔ شہناز شیخ کپتان محمد عمران نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں۔ کوشش کریں گے مثبت کھیل پیش کریں۔

    محمد عمران کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، چیمپئینز ٹرافی چھ سے چودہ دسمبر تک بھارت میں منعقد ہوگی۔

    ایونٹ میں پاکستان سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ اس کا دوسرا میچ سات۔ دسمبر کو انگلینڈ جبکہ تیسرا اور آخری لیگ میچ نو دسمبر کو آسٹریلیا کیخلاف ہوگا۔