Tag: پاکستان یو اے ای

  • یو اے ای اور پاکستان کے تاریخی تعلقات پر فخر ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تاریخی تعلقات پر فخر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم اور یو اے ای کے صدر کے درمیان معیشت، تجارت اور ترقی کے شعبوں میں بھی تعاون پر غور کیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی تعلقات، مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    قبل ازیں یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا طیارے چاندانہ ایئرپورٹ رحیم یار خان پر لینڈ کیا،وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

     

  • وومنز ایشیا کپ: عالیہ ریاض کی دھواں دار بیٹنگ، یو اے ای کو شکست

    وومنز ایشیا کپ: عالیہ ریاض کی دھواں دار بیٹنگ، یو اے ای کو شکست

    سلہٹ: بنگلا دیش میں جاری وومنز ایشیا کپ میں سترہ ویں میچ میں پاکستان ٹیم نے متحدہ عرب امارت کو 71 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں ایشین چیمپئن بننے کی جنگ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارت کو 71 رنز سے شکست دے دی، 146 رنز ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 5 وکٹوں پر 74 رنز ہی بنا سکی۔

    قومی ٹیم نے پہلے کھیل کر 5 وکٹوں پر 147 رنز بنائے، عالیہ ریاض نے ندا ڈار کے ساتھ چھٹی وکٹ پر 67 رنز کی شراکت بنائی۔

    عالیہ نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی ففٹی اسکور کی، چھتیس گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز ناٹ آؤٹ کی شان دار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

    یہ پاکستان وومن ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں چوتھی کامیابی ہے۔

    پاکستان ٹیم کی جانب سے منیبہ علی نے 43 رنز اسکور کیے، جب کہ ندا ڈار 25 رنز پر کریز پر کھڑی رہیں۔ یو اے ای کی جانب سے عشا اُزا نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

    ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی جانب سے خوشی شرما نے سب سے زیادہ 20 رنز اسکور کیے، ایمن انور، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    دبئی: پاکستان کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کا اہم قدم سامنے آ گیا، یو اے ای کے سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہم دردی کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کر دیا، پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

    قبل ازیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ ابو ظبی کے ولی عہد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے، یہ 200 ملین ڈالر چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے۔

    ابوظبی ولی عہد کا وزیراعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالی تعاون دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کی عکاس ہے، ہم ابوظبی کے ولی عہد کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • ورلڈکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 129 رنز سے ہرا دیا

    ورلڈکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 129 رنز سے ہرا دیا

    نیپئیر:عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو ایک سو انتیس رنز سے شکست دے کرورلڈ کپ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپئر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے میچ  میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم پاکستان کے تین سو گیارہ رنز کے جواب میں مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دوسو دس رنز بنا سکی۔

    یو اے ای کی جانب سے شیمن انورنے ایک سو چاربالزپر باسٹھ رنز اسکور کئے،دیگر کھلاڑیوں میں خرم خان نے 43، امجد جاوید چالیس اور پرکاش پٹیل نے 36 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 35 رنز دے کر دووکٹیں اور سہیل خان نے چوّن رنز دے کر دوجبکہ راحت علی اور وہاب ریاض نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔مین آف دی میچ کا اعزاز احمد شہزاد کو دیا گیا، جنہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ تیرانوے رنزاسکور کئے۔

    اس سے قبل گرین شرٹس نے یو اے ای کو تین سو چالیس رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ آفریدی نے ون ڈے میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرلئے۔

    نیپئیر میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے آغاز میں ناصر جمشید کی وکٹ گنوائی جس کے بعد احمد شہزاد اور حارث سہیل نے ٹیم کی کمان سنبھالی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں اور ورلڈ کپ میں دوسری وکٹ کے لئے پاکستان کے لئے دوسری بڑی شراکت قائم کی۔

    حارث سہیل نے ستر رنزبنائے۔ احمد شہزاد سات رنز کی کمی سے سینچری مکمل نہ کرسکے۔ کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ورلڈ کپ میں تیسری نصف سینچری بنالی۔

    آفریدی نے ون ڈے میں آٹھ ہزار رنزمکمل کئے۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو انتالیس رنزبنائے۔ یہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا بہترین اسکور ہے۔