Tag: پاکستان Altaf Hussian

  • سانحہ پشاور پرکسی مذہبی جماعت نے احتجاج نہ کیا، الطاف حسین

    سانحہ پشاور پرکسی مذہبی جماعت نے احتجاج نہ کیا، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کےقائدالطاف حسین نےکہاہےکہ سرکار دوعالم ﷺکو اللہ نے جو درجہ دے دیا کسی کے بے حرمتی کرنے سےاس میں کمی نہیں آسکتی، یہ کس حدیث میں لکھا ہے کہ چارلی میگزین کے خلاف مظاہرے کرکے ایک دوسرےکا قتل کیاجائے۔

    ایم کیوایم کےزیراہتمام بدلتی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب کےعنوان سےمکالمے میں الطاف حسین کاکہناتھاکہ ہر مذہب میں کوئی نہ کوئی بزرگ ہوتا ہے اسی طرح ہمارے مذہب میں سرکار دوعالم ﷺہیں۔

    الطا ف حسین نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی نےتوہین رسالت مذمت کی تو سب سے پہلے ہم نے کی ، لیکن کوئی گاڑی نہیں جلوائی کوئی گولی نہیں چلوائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی لاہور کوئٹہ پشاور یا چاروں صوبوں میں ہم کریں تو کیا کریں کیسے سمجھائیں کہ ایک دوسرے کی جان اور مال کا تحفظ کرو،ایم کیو ایم قائدنے کہا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز مسلمان اورغیرمسلم کےحوالےسےفیصلہ کردےگا ۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی فرماتاہےجو لوگ ملک میں فساد کرتے پھریں انکی سزا ہےکہ انہیں سولی پر چڑھا دیا جائے۔

    الطاف حسین نےکا کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ حالات میں اتفاق سےرہناچاہیے، دہشتگردوں نے مساجد ، امام بارگاہوں، گرجوں، بازاروں اور پشاور کے معصوم بچوں پر حملے کئے جو افسوسناک ہے، دہشتگردی ایک لعنت ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

  • توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت قابل افسوس ہے، الطاف حسین

    توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت قابل افسوس ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے توہین آمیز خاکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت کو قابل افسوس قراردیا ہے۔

     اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ توہین رسالت کےہرواقعےپرہمارا جذبہ ایمانی بیدارہوجاتا ہے،لیکں جذباتی ردعمل کے بجائے ٹھوس بات کرنی چاہیے۔

     الطاف حسین نےکہا کئی ممالک کےجرائدتوہین رسالت کےمرتکب ہوچکےہیں، ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کہاں ہے اور کس لاک اپ میں بند ہے وہ آواز کیوں نہیں اٹھاتی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم نام نہاد مسلمان نہیں، قرآن اوررسول پریقین رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر ہاؤس کے قریب ایک اور سرکاری اسکول وائی ایم سی اے کے قبضے پرشدید مذمت کا اظہارکرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لےلیا، متحدہ کے قائدنے کہااسکول سے فوری طور پر لینڈ مافیاکاقبضہ واگزار کرایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ساز ش میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، الطاف حسین نے مطالبہ کیاقبضہ مافیاکے خلاف بلاامتیاز سخت ترین کارروائی کی جائے۔