Tag: پاکستان PAKIND

  • بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی

    بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحد پرلگا دیتی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع ترمفاد میں نہیں ہے، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔

    عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے‘ ملیحہ لودھی

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے، عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مؤقف پاکستانی عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی۔

  • مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤ پرلگا دیا‘ خورشید قصوری

    مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤ پرلگا دیا‘ خورشید قصوری

    اسلام آباد : سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں بی جے پی پاکستان پرالزام چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورپاک فوج کا کردارمثبت رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کوتمام صورت حال پرمبارکباد دینا چاہتا ہوں، آرمی چیف نے امن کی بات کی جوخوش آئند ہے۔

    سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں بی جے پی پاکستان پرالزام چاہتی ہے، مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤپرلگا دیا۔

    خورشید محمود قصوری نے کہا کہ نیوکلیئربلیک میلنگ پاکستان نہیں مودی کررہا ہے، پاکستان نے بھارت کی نیوکلیئربلیک میلنگ کو روکا، بھارتی طیارہ نیوکلیئرسے نہیں روایتی اندازمیں گرایا گیا۔

    سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آؤٹ سوئنگ کھیلی دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پرپاکستانی امن کی بات کرے تواچھل کود شروع ہوجاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کماندر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا اور گرفتار کرلیا تھا۔

  • عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے‘ ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کے دفترکے ساتھ روزانہ کی بنیاد پررابطے میں ہوں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ 4 دن سے اقوام متحدہ کے تمام ممالک کے مندوبین سے ملاقات کررہی ہوں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری پاک بھارت کشیدگی کم ہوتے دیکھنا چاہتی ہے، عالمی برادری چاہتی ہے پاکستان بھارت مسائل بات چیت سے حل کریں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے فیصلے کوسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سراہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بھارت کے ساتھ تناؤ کا خاتمہ چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پرسلامتی کونسل کے اراکین کوبریفنگ دی ہے، عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے، عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بندش پراقوام متحدہ میں تشویش پائی جاتی ہے، جوہری ہتھیاررکھنے والے ممالک کے پاس مذاکرات کےعلاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کا مؤقف پاکستانی عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان صرف امن کی بات کر رہے ہیں۔

    پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان امن کا داعی ہے مگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پرخراج تحسین

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پرخراج تحسین

    گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان خودمختاری، سالمیت، عزت و وقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق زیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کواس کی جارحیت کا جواب مل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے مودی دانشمندی کی راہ اپنائے، یہ بھارت کے لیے پیغام ہے وہ جنگی جنون، منفی سوچ ترک کردے۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا دفاع کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان خودمختاری، سالمیت،عزت ووقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

  • لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی بند

    لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی بند

    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین فوری طور پربند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی بھارت روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔

    ریلوے شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن میں سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے اٹاری، بھارت کے لیے روانہ ہوتی ہے۔ شیڈول کے تحت پیراور جمعرات سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کے لیے مختص دن ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ ہفتے لاہور سے 45 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی تھی۔

    سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب بند کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔ ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

  • کہا تھا پاکستان جواب ضرور دےگا، شاہ محمودقریشی

    کہا تھا پاکستان جواب ضرور دےگا، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کہاتھاپاکستان جواب ضرور دےگا ، بھارت نےاپنی جارحیت سےکشیدگی بڑھائی بھرپورجواب دیں گے، بھارت سن لویہ ایک نیاپاکستان ایک نیاجذبہ اورولولہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل بھی کہاتھاپاکستان جواب ضروردےگا، پاکستان کی طرف جومیلی آنکھ سےدیکھےگاتوجواب دینےکاحق ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نےپاکستان کی خودمختاری پرحملہ کیا،دفاع کاحق رکھتےہیں، ہم نےبھارت سے تعاون،مذاکرات اورامن کی بات کی تھی، بھارت نےاپنی جارحیت سےکشیدگی بڑھائی بھرپورجواب دیں گے۔

    پاکستان میں آج بھی وہ ہی جذبہ ہے جو 1965 میں تھا

    وزیر خارجہ نے کہا بھارت سن لویہ ایک نیاپاکستان ایک نیاجذبہ اورولولہ ہے، آج پاکستان کاپارلیمان،بچہ بچہ پاک فوج اور مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے، آج بھی امن،تعاون کی بات کرتے ہیں،بھارتی کواپنی جارحیت پر نظرثانی کرنی چاہیے، پاکستان میں آج بھی وہ ہی جذبہ ہے جو 1965 میں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی قائدین کوبھارتی جارحیت سےمتعلق آگاہ کیاہے، ترک وزیرخارجہ نےآج صبح یکجہتی کیلئےفون کیاان کوصورتحال سےآگاہ کیا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کاخصوصی اجلاس ہونے جارہاہے ، جس میں مستقبل کا لائحہ عمل این سی اے اجلاس کے بعد مرتب کیا جائے گا۔

    پوری قوم ایک پرچم تلےنعرہ تکبیراللہ اکبرکانعرہ لگائے

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کل ایک جوائنٹ سیشن اجلاس میں پوری قوم یک زبان ہوکربات کر‌‌ے گی، عوام توقع لگائے ہوئے ہے پوری قوم ایک پرچم تلے نعرہ تکبیراللہ اکبرکانعرہ لگائے، بھارت کی جانب سے کھلم کھلا جارحیت کی گئی، پاکستان جواب دینے کا حق رکھتاہے۔

    مزید پڑھیں : ہم ردعمل نہیں عمل کر کے دکھائیں گے، وزیر خارجہ

    گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا، پاک فوج مکمل چاق و چوبند اور تیار تھی، ہم ردعمل نہیں عمل کر کے دکھائیں گے، اشتعال انگیزی کا شکار نہیں ہوں گے جو ہم نے کرنا ہے وہ کریں گے۔

  • لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    راولپنڈی: بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرفورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیارے مظفر آباد سیکٹر میں 3 سے 4 میل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گرایا۔

    ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی طیاروں کی جانب سے گرائے گئے پےلوڈ کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

    بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: عسکری قیادت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کے ہمراہ ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔

    آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں‌ ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

    مسلح افواج کے سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں، باہمی روابط اور مطابقت پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ چار روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا جنگ ہوئی تو فوجی ردعمل بھی مختلف ہوگا، قوم کو مایوس نہیں کریں گے ، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائزنہیں دے سکتا ہم تیار ہیں، مادر وطن کا دفاع اپنے خون سے کریں گے۔