Tag: پاکستان

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر 

  • وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کادورہ کیا اور راولپنڈی دھماکےکے زخمیو ں کی عیادت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد ہے دہشت گردحملے ہمارامورال کم نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے وزیردفاع اور آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھا دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، جوانوں نےعظیم قربانیاں دیں قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے باعث فخر ہیں۔

    وزیراعظم فردا فردا زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی،  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بنوں کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کے بنوں پہنچنےپر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی نے اُن کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف سی ایم ایچ بنوں پہنچے اور چھاؤ نی دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو گلدستے پیش کئے ، بنوں چھاؤنی دھماکےمیں تئیس سکیورٹی اہلکار شہید اور متعد زخمی ہوگئے تھے۔
       

  • پولیو ٹیم پر شدت پسندوں کے حملے، ابتک24 رضا کار جاں بحق

    پولیو ٹیم پر شدت پسندوں کے حملے، ابتک24 رضا کار جاں بحق

    پاکستان میں انسداد پولیو کی ٹیموں پر شدت پسندوں کے حملوں کی وجہ سے اب تک چوبیس سے زائد رضا کار جاں بحق ہوچکے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان کو معذوربنانے کی گہری سازش کی جارہی ہے۔

    سال دوہزار تیرہ میں پوری دنیا میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین سو انہتر تھی، جن میں سے تیراسی کیسز صرف پاکستان میں درج کئے گئے، یہ تعداد دو ہزار بارہ میں اٹھاون تھی اور پولیو کیسز میں کمی تو در کنار اضافہ ہوتا چلا گیا۔

    پشاور پولیو کے کیسز کا گڑھ بنا، قبائلی علاقے فاٹا میں گزشتہ برس انسٹھ ، خیبر پختواں میں دس کیسز سامنے آئے، سندھ میں دس پنجاب میں سات کیسز رپورٹ ہوئے، سال دو ہزارتیرہ وہ سال تھا، جس میں پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں پر پہلی مرتبہ سب سے زیادہ حملے ہوئے۔

    جس سے ایک نیا پہلو سامنے آیا کہ پاکستان کے مستقبل کو معذور بنانے کی سازش کی جارہی ہے، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم پر مکمل پابندی ہے، خیبر ایجنسی میں ڈیڑھ سے دو لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہ جاتے ہیں۔

    پاکستان میں انسداد پولیو کی ٹیموں پر شدت پسندوں کے حملوں کی وجہ سے اب تک چوبیس سے زائد رضا کار اور ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔
           

  • وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد سیاسی مفادات سے بالاتر ہے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مذاکرات صرف مذاکرات کرنے والوں سے ہونگے دیگر کے خلاف آپریشن ہوگا۔

    حکومت نے دہشتگردوں اور رٹ چیلنج کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا، ملکی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر موجودہ حکومت نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دے دی، تین حصوں پر مشتمل پالیسی کا پہلا حصہ خفیہ، دوسرا اسٹراٹیجک اور تیسرا آپریشنل ہوگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، سیکورٹی اور معیشت پر پاکستان کا مفاد پیش نظر ہے، سیاسی مفاد نہیں دیکھا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کر نے والے اداروں، میڈیا، عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزارت داخلہ اور قانون تحفظ پاکستان قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کی جائیں اور پراسیکیوٹر تعینات کیئے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام ریاستی اداروں کو اپنے کردار ادا کرنا پڑیں گے، اجلاس میں بارڈر سیکورٹی سسٹم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور غیر ملکی طالبان کی نشاندہی کر کے ان کے ممالک سے رابطہ کیا جائیگا، کابینہ اس اہم پالیسی پر اگلے اجلاس میں بحث جاری رکھے گی۔

  • مذاکرات پرآمادگی سے پہلے کالعدم طالبان کے بڑے حملے

    مذاکرات پرآمادگی سے پہلے کالعدم طالبان کے بڑے حملے

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی سے پہلے بڑے بڑے حملے کیے گئے، جن میں قبائلی علاقوں کے علاوہ شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    طالبان نے حکومت سے ایک بار پھر مذاکرات کی آمادگی ظاہر کردی ہے، کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی پیشکش سے پہلے کئی بڑے حملے کئے گئے لیکن مذاکرات کی نئی پیشکش کے فوری بعد آج صبح سات بج کے چالیس منٹ پر آر اے بازار میں چوکی کے قریب ایک اور خود کش حملہ کر دیا گیا۔

    دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوئے، دھماکے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کرلی ہے، گزشتہ روز بھی بنوں چھاؤنی میں ہونے والے بم دھماکے میں بیس سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے، دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی۔

    مذاکرات پر آمادگی سے پہلے طالبان نے قبائلی علاقوں کے علاوہ شہروں میں بھی اپنی موجودگی ظاہر کی، پہلے کراچی میں عیسی نگری کے قریب ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، ذمہ داری طالبان نے قبول کی، اسکے بعد کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے تین ارکان کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کی۔

    اسی طرح پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر میاں مشتاق کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں میاں مشتاق سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے، لگتا ہے تحریک طالبان پاکستان نے طاقت کا مظاہرہ کرکے مذاکرات کی میز پر آنے کی مشروط آمادگی ظاہر کی تاکہ بات چیت کا ماحول ان کے حق میں سازگار ہو۔

     

  • ایم کیو ایم کا چوہدری اسلم اوردیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےشمعیں روشن

    ایم کیو ایم کا چوہدری اسلم اوردیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےشمعیں روشن

    ایم کیو ایم نے چوہدری اسلم،مفتی عثمان یار خان سمیت دیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےشمعیں روشن کرکے یوم خراج عقیدت منایا گیا، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ اٹھارہ کڑور عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔

    ایم کیو ایم نے چوہدری اسلم ،مفتی عثمان یار خان،اعتزاز حسن اور ایکسپریس کے کارکنان سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا، اراکین رابطہ کمیٹی،سول سوساءٹی،شہدائ کے اہل خانہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدائ کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے گلدستے اور پھول رکھے جبکہ شہدائ کی یاد میں شمعیں روشن کرکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ امن و سلامتی کی ضمانت پاکستان میں اٹھارہ کڑور عوام دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ ملکی سلامتی کے لیے مضبوط قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی جائے، شرکائ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف شہدائ کا مشن جاری رکھا جائَ گا، متحدہ قائد الطاف حسین کی جانب سے بھی شہدائ کو پھول چڑھا کر خراج عیقدت پیش کیا گیا۔

     

  • شارجہ ٹیسٹ کا تیسرادن ،احمد شہزاد کی سینچری کے باوجود سری لنکا کا پلڑا بھاری

    شارجہ ٹیسٹ کا تیسرادن ،احمد شہزاد کی سینچری کے باوجود سری لنکا کا پلڑا بھاری

    پاکستان نے سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز چھ وکٹوں پر دوسو اکیانوے رن زبنالئے، قومی ٹیم کو لنکن ٹائیگلرز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو سینتیس رنز درکار ہے۔

    شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا روز اوپنز احمد شہزاد کے نام رہا۔۔۔احمد شہزاد نے گراؤنڈ کے چاروں جانب شارٹس کھیلتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی، پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے انیس رنز پر دوبارہ شروع کی تو اوپنز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے ایک سو چودہ رنز بنائے۔ خرم منظور باون رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اظہر علی بھی کوئی کارنامہ انجام دئیے بغیر آٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    دوسری جانب احمد شہزاد سری لنکن بولرز کے سامنے ڈھال بنے رہے۔ یونس خان بھی سترہ رنز پر ہمٹ ہار گئے، مرد بحراں مصباح الحق اور اسد شفیق نے اننگز کو سنھبالنے کی کوشش کی لیکن آؤٹ آف فارم اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف اٹھارہ رنز بنا سکے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد دن کے آخری اوور میں رنگانا ہیراتھ کا شکار بنے۔ پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو سینتس رنز درکار ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

  • پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ میں دونو ں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بہترکرتے ہوئے تجارتی عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔

    نئی دہلی میں پاک بھارت وزرائےتجارت کی ملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونو ں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر کرتے ہوئے تجارتی عمل کو تیز کرنے پراتفاق کیا گیا۔ دونوں وزراء نے مقامی منڈیوں تک تاجروں کی بلا امتیاز رسائی پر اتفاق کیا ، جبکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر تاجروں کے لئے کارگو سروس کی سہولت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

    اعلامیہ کے مطابق واہگہ اٹاری لینڈ اسٹیشن پر ہفتے میں سات دن کام کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا،  دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے امر تسر اور لاہور کے درمیان نایاب کار ریلی منعقد کی جائے گی ، مشترکہ بزنس فورم کا تیسرا اجلاس اگلے ماہ ہوگا۔ بھارتی وزیر تجارت آنند شرما اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے وزیرتجارت آنند شرما نے کہا کہ واہگہ بارڈر کو تجارتی آمدو رفت کے لئے ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے پر پاکستان اور بھارت میں اتفاق ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مرکزی بینکوں نے حکومتوں کی جانب سے نامزد کردہ بینکوں کو لائسنس دینے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کو مارکیٹوں تک رسائی دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت تجارت سے نہ صرف حکومتوں بلکہ عوام کو بھی اس کا فائدہ ہوگا۔
       

  • وسائل کی کمی دہشتگردوں تک رسائی میں رکاوٹ ہے،  قائم علی شاہ

    وسائل کی کمی دہشتگردوں تک رسائی میں رکاوٹ ہے، قائم علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں تک رسائی میں وسائل کی کمی کی دیوار کھڑی ہے ۔

    سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ :کرا چی میں امن و امان کے حوالے سے بہت کام کرنا ہے، محکمہ پولیس میں وسائل کم ہونے کے باعث دہشتگرودں تک رسائی نہیں ہو رہی۔

    انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں پولیس کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کر کے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائیگا، قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے حکومتِ سندھ نے تیاری مکمل کر لی ہے، بلدیاتی الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا الیکشن کمیشن اورعدالت کا کام ہے۔