Tag: پاکستان

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر 

  • ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکارہے، رانا مجاہد

    ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکارہے، رانا مجاہد

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکیرٹر ی جنرل رانا مجاہد نے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکارہے، اگر حالات یہی رہے تو اذلان شاہ ہاکی ٹور نا منٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے نیشنل پر یس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ہمیں 30کروڑ روپے کی اشد ضرورت ہے ۔

    مالی بحران کے مستقل خاتمے کیلئے حکومت ہر سال بجٹ میں 50لاکھ روپے کا فنڈمختص کرے ۔ تما م تر صور تحا ل پروزیر اعظم کو تحر یر ی طور پر آگا ہ کردیا ہے ۔ بھارت نے اب حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدامات کرتی ہے ۔ سابق صدر قاسم ضیاء کے پاس جو گاڑ ی تھی اس کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن آگا ہ ہے اور اپنوں نے آج یہ گاڑ ی واپس کرنا تھی تاہم ابھی تک گاڑی واپس نہیں ملی ہے ۔

     

  • شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹوں پر 220 رنز

    شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹوں پر 220 رنز

    پاکستان کیخلاف شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیس رنز بنالیے ہیں، سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کا یہ ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔

    شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم کے بیٹسمین اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے۔

    کمار سنگاکارا نے باون رنز کی اننگز کھیلی، مہیلا جے وردھنے سینتالیس رنز بناسکے، کورونارتنے نے چوتیس رنز بنائے، دن کے اختتام تک سری لنکن بیٹسمینوں نے اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیس رنز تک پہنچا دیا ہے۔

    سعید اجمل نے کم بیک کرتے ہوئے دو اہم کھلاڑیوں کی وکٹ حاصل کیں۔جنید خان،محمد طلحہ اور عبدالرحمن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

  • پاکستان فلسطنیوں کے بنیادی حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان فلسطنیوں کے بنیادی حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اٹلی میں غیرقانونی طور پرداخل ہونے والے پچیس سے تیس پاکستانیوں کو حراست میں لیاگیا ہے ،ہزاروں پاکستانیوں کی گرفتاری سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

    دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات رکھنے اور متنازعہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، بھارتی آرمی چیف کا گزشتہ روز کا بیان اشتعال ا نگیز ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطنیوں کے بنیادی حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

    آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہےجسکا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہئیے، ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکلنا چاہیئے، انہوں نے بتایا کہ سرتاج عزیز القدس کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے،پاکستان القدس کمیٹی کا ا نیس سو پچھتر سے رکن ہے۔
       

  • پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، سہیل بلوچ

    پالپا کے صدر کیپٹن سہیل بلوچ کہتے ہیں پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ، کسی کو نوازنے کی ضد کی گئی تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پالپا کے صدر سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے حکومت فوری طور پر بیل آؤٹ پیکج دے، سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کیلئے کچھ اثاثے فروخت کیے جا سکتے ہیں ۔

    کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ دیانت دار قیادت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنا سکتی ہے، پالپا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو فروخت کرنا کسی کی ضد ہےتو یہ پاکستان اور پی آئی اے ملازمین سے دشمنی ہے۔
        ۔

  • پشاور : تبلیغی مرکز میں دھماکہ ، چھ جاں بحق، متعدد زخمی

    پشاور : تبلیغی مرکز میں دھماکہ ، چھ جاں بحق، متعدد زخمی

    پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکہ ہوا ہے جس مین اب تک 6 افراد جاں بحق اور پینتالیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں واقع تبلیغی مرکز میں نمازِ مغرب کے دوران دوسری منزل پر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آ واز دور دور تک سنی گئی۔

    دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی اور  زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کرنا شروع کیا ۔

    اسپتال انظامیہ کے مطابق اب تک پینتالیس کے قریب زخمی لائے گئے ہیں جن مین سے  چھ افراد دم تور چکے ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کے بعد مرکز کی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد نمازِ مغرب دوبارہ ادا کی گئی

    بم ڈسپوزل اسکورڈ کے مطابق بم گھی کے ڈبے چھپایا گیا تھا۔ اور ایک ستون کے اُوپر رکھا گیا تھا ۔

    ہسپتال انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

     

  • پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج نئی دہلی میں ہو رہا ہے، جس میں باہمی تجارت بڑھانے کے لئے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

    سولہ ماہ کے تعطل کے بعد ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات پر مذکرات بحال ہوگئے، پاک بھارت سیکریٹری لیول مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز نئی دلی میں ہوا۔

    پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری تجارت نیاز قاسم نے کی، ذرائع کے مطابق پہلے دن کے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے تجارتی تعلقات میں بہتری کی بات کی گئی ہے۔

    وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیر خان آج نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ سارک بزنس لیڈرز کے اجلاس میں شرکت کرینگے، خرم دستگیر خان اٹھارہ جنوری کو بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ماہرین کا کہنا پاک بھارت تجارتی سیکریٹریز کے درمیان ملاقات سے مستقبل قریب میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی اور اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • امریکہ نے پاکستانی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

    امریکہ نے پاکستانی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

    امریکا نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف رقم روکنے کا اشارہ دے دیا، کانگریس میں پیش کردہ بل میں تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

    ارکان کی متفقہ رضا مندی سے تیار کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان شکیل آفریدی پراسامہ بن لادن کی تلاش کے حوالے سے عائد تمام الزامات واپس لے کر انہیں رہا نہیں کرتا تو پاکستان کو دی جانے والی تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد روک لی جائے۔

    معروف تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ اِس بل کی منظوری کا امکان کم ہے، بل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دی جانے والی امداد کی ادائیگی کی مدت کو ایک سال بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے لیکن وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو کانگریس کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ پاکستان القاعدہ، تحريک طالبان پاکستان، حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ کے خلاف کارروائی میں کیا مدد کررہا ہے۔

    ایک اور شرط کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کرنے والے امریکی اہل کاروں کو پاکستانی ویزا سے مستثنی قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کو اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہئیے، ان شرائط کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجود کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
               

  • تین ملکی ویمنز ٹورنامنٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا

    تین ملکی ویمنز ٹورنامنٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا

    تین ملکی ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دوحا میں کھیلے گئے تین ملکی ویمنز ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرادیا۔

    قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بینگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ایک سو ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بسما معروف تیس رنز بناکر ٹاپ اسکورررہی۔

    جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف با مشکل سات وکٹوں پر حاصل کیا۔ ایونٹ میں یہ قومی ویمنز ٹیم کی پہلی شکست ہے، ایونٹ کا فائنل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

  • ویمنز ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹکراؤ

    ویمنز ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹکراؤ

    پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کا آخری راؤنڈ میچ آج دوحہ میں کھیلا جائیگا۔

    دوحہ میں جاری ویمنز ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم ناقابل شکست ہے، پاکستان نے تین میچز کھیلتے ہوئے آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم کو ایک میں شکست اور ایک میچ میں کامیابی ملی، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں جو سترہ جنوری کو کھیلا جائیگا۔

     

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نئی دہلی میں آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نئی دہلی میں آغاز

    پاکستان اور بھارت کےدرمیان تجارتی مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہوگئے ۔پہلے مرحلے پر پاکستانی سیکٹریری تجارت قاسم نیاز کی اپنےہم منصب ایس آر راو سے ملاقات نئی دہلی میں جاری ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے تجارت سے متعلق مذاکرات سولہ ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے، تجارتی مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے سیکریٹری تجارت کی ملاقات نئی دہلی کے ادیوگ بھون میں جاری ہے۔

    اس بیٹھک میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے اور کاروباری حضرات کیلئے ویزہ کا حصول آسان بنانے سے متعلق معاملات زیرغور ہیں، اس موقع پر دونوں ممالک کے کسٹم حکام بھی موجود ہیں۔

    سولہ جنوری کو وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیر خان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ سارک بزنس لیڈرز اجلاس میں شرکت کرینگے، خرم دستگیر خان اٹھارہ جنوری کو بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ماہرین کا کہنا پاک بھارت تجارتی سیکریٹریز کے درمیان ملاقات سے مستقبل قریب میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی اور اہم اعلانات متوقع ہیں۔