Tag: پاکستان

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر

پاکستان بھر سے تازہ ترین خبریں اور معلومات دیکھیں اے آز وائی نیوز کی ویب سائٹ پر 

  • پہلہ ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 11 رن سے شکست دے دی

    پہلہ ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 11 رن سے شکست دے دی

    پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں باآسانی 11 رنز سے شکست دے دی، شاندار سنچری پر پاکستان کے محمد حفیظ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

    شارجہ کے تاریخی میدان میں پاکستانی بلے باز سری لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے، ٹاس جیت کر مصباح نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلا میچ کھیلنے والے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی ففٹی بنائی،شرجیل خان اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نوجوان صہیب مقصود اور محمد حفیظ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈٹے رہے، صہیب مقصود اکہتر رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، پروفیسر نے پروفیسری دکھاتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔

    بوم بوم آفریدی نے بھی لنکن ٹائیگرز پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے جم کر پٹائی کی اور صرف بارہ گیندوں پر برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے چونتیس رنز بنائے، تین سو تئیس رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز کو پر اعتماد رہا، لیکن دلشان کے آؤٹ ہوتے ہوئے پاکستانی بولرز نے سری لنکا کے گرد گھیرا تنگ کردیا، یکے بعد دیگر ے وکٹیں گرنے سے مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، محمد حفیظ کو آل راؤنڈ کھیل پیش کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • حکومت کا چئیرمین پیمراکی بحالی کےہائیکورٹ کےفیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج

    حکومت کا چئیرمین پیمراکی بحالی کےہائیکورٹ کےفیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج

    ۔چیئرمین پیمراکی بحالی فیصلے کے خلاف اپیل وزارت اطلاعات اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حافظ ایس اے رحمان ایڈوکیٹ نے دائر کی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پیمرا کا تقرر ہی غیر قانونی تھا، ہائیکورٹ نے حکومت کا موقف نہیں سنا اور یکطرفہ طور پر بحالی کا حکم سنا دیا اور ہائیکورٹ نے نئے چئیرمین کے تقرر کانوٹیفکشن بھی منسوخ نہیں کیا۔

    جس کی وجہ سے پیمرا کے بیک وقت دوچیئرمین ہوگئے ہیں، جو قانون کے مطابق نہیں ہے، اپیل میں چئیرمین پیمرا کی بحالی کا عبوری حکم معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

  • پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں، حسینہ واجد

    پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں، حسینہ واجد

    بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی حسینہ واجد نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ 

    بنگلہ دیش میں عبد القادر ملا کی پھانسی کےخلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں قرار داد کی منظوری پر شیخ حسینہ واجد کاکہنا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہےکہ اس نے انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی جیت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
        
       

  • سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،  کاغذات نامزدگی چھبیس سے انتیس دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہو گی ، امیدوار کاغذات نامزدگی چھبیس سے انتیس دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل یکم سے پانچ جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ امیدوار بارہ جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست تیرہ جنوری کو جاری کی جائے گی۔
       

  • قومی اسمبلی میں چوہدری نثار کو تماشے کالفظ مہنگا پڑ گیا

    قومی اسمبلی میں چوہدری نثار کو تماشے کالفظ مہنگا پڑ گیا

     چوہدری نثار کےتحریک انصاف کےکردار کو تما شا کہنے پر اپوزیشن نے اجلاس سے بائیکاٹ کر دیا۔ چوہدری نثار نے تحریک انصاف کےپارلیمنٹ سےباہرکےکردار کو تما شا کہا۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نادرا اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے سلگتے معاملے پر قومی اسمبلی میں وضاحت کی، ایوان میں خطاب میں وزیرداخلہ نے کہا نادرا قانونی طور پر وزارت داخلہ کا ماتحت ہے، نادرا کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی۔ 

    چوہدری نثار کہتے ہیں ایک جماعت نے انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے پر تماشا لگا یا ہوا ہے، وزیرداخلہ نے کہا انگوٹھو ں کی تصدیق سے متعلق اپوزیشن جو چاہتی ہے اس کے لیے تیار ہیں۔ 

    وزیرداخلہ نے کہا تحقیقات کی جائےمقناطیسی سیاہی ہرپولنگ اسٹیشن پرفراہم کی گئی،مقناطیسی سیاہی فراہم نہ کرنےوالوں کوکٹہرے میں لایاجائے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتی، ملک کے بڑے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں مسائل کے حل کیلئے حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • پاکستان کا سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 322 رنز کا ہدف

    پاکستان کا سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 322 رنز کا ہدف

    شارجہ کے تاریخی میدان میں پاکستان بلے باز سری لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔پہلا میچ کھیلنے والے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی ففٹی بنائی۔ شرجیل خان اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    صہیب مقصود نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر ٹیم کی بھاگ دوڑ سنھمبالی، دونوں سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور کسی بولر کو حاوے نہ ہونے دیا۔ صہیب مقصود اکہتر رنز رن آؤ ٹ ہوگئے، لیکن دوسری جانب محمد حفیظ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور شاندار سنچری بناتے ہوئے پاکستانی شاہینوں کی میچ میں گرفت مضبوط بنائی۔

    بوم بوم نے بھی لنکن ٹائیگرز کی جم کر پٹائی کی اور صرف بارہ گیندوں پر برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے چونتیس رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث قومی ٹیم نے نو مہینے بعد تین سو سے زائد کا اسکور بنایا ، پروفیسر ایک سو بائیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

  • پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائرکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی ملاقات چوبیس دسمبر کو ہوگی،اس ملاقات کی دعوت پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض کی جانب سے چوبیس دسمبر کو اپنے بھارتی ہم منصب کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاک بھارت سرحدی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال بالخصوص ماضی قریب میں ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے جس میں دونوں جانب سے جوانوں اور افسروں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آئے اور املاک کو نقصان پہنچا ، یہ ملاقات پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں ہو گی۔
       

  • فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    ایم کیو ایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے اب گومگوں کی کیفیت سے باہر نکل کر مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست ان کا کہنا تھا زندہ قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔

    سقوط ڈھاکہ سے قبل بھی اجتماعی غفلت طاری تھی اور آج بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ،خیبر پختونخواہ میں ڈیورنڈ لائن کا تنازع ہے۔

    اندرون سندھ سندھو دیش تحریک کے حمایتی موجود ہیں ماضی میں گریٹر پنجاب کے منصوبے کا انکشاف بھی ہوا ۔۔ الطاف حسین نے کہا اردو بولنے والوں میں بھی یہ احساس جنم لے رہا ہے کہ انکا مستقبل کیا ہوگا ، الطاف حسین کا کہنا تھا پاکستان بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے پاکستان بچانے کیلئے اب فیصلے کرنا ہونگے۔

  • جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں، جسٹس تصدق جیلانی

    جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں، جسٹس تصدق جیلانی

        چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں،غیرمصدقہ ڈگری کااستعمال جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔
       

    مولوی آغا محمد کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی شنوائی سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس میں کہا کہ جعلی اورغیرمصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں۔

    چیف جسٹس پاکستان کاکہنا تھا غیر مصدقہ ڈگری جعلی نہیں ہوتی اسکا استعمال جرم کے زمرے میں نہیں آتا،عدالت نےمولوی آغا محمدکی حلف نہ اٹھانے کی پابندی ختم کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا اور انتخابی عذرداری کا معاملہ فیصلے کے لئے الیکشن ٹریبونل کو بھجوا دیا۔

    حلقہ این اے دو سو اکسٹھ سےمولوی آٖغا محمدکی رکنیت کو ان کےمخالف امیدوار عیسیٰ روشان نےچیلنج کیا تھا۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کیا جائے گا

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کیا جائے گا

    ابھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں اور ان پر اعتراضات کا سلسلہ تھما بھی نہیں کہ الیکشن کمیشن نے بدھ کو انتخابی شیڈیول جاری کرنے کا اعلان کر دیا, ابھی سندھ کی دو بڑی پارٹیوں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کراچی میں نئےضلعے کے قیام اور حلقہ بندیوں میں ترامیم پر حمایت اور اعتراض کے بیانات تھمے نہیں کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں ہونےو الے بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔

    الکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کر دیا جائے گا۔ ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دئے ہیں ، اس لئے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن ہو گیا ہے ۔ اور اب سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے لئے اٹھارہ جنوری کو پولنگ ہو گی ۔