Tag: پاکپتن پولیس

  • پولیس نے 33 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

    پولیس نے 33 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

    پاکپتن : پولیس نے تینتیس خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضےسے پانچ کروڑنوے لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 8 ڈکیت گینگز کے 33 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

    ڈاکوؤں سے پانچ کروڑ 90 لاکھ مالیتی مال مسروقہ بھی برآمد ہوئی، ڈی پی او کپٹن (ریٹائرڈ) طارق ولائیت نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی موثر کارروائیوں کے دوران 2 عدد کاریں،1 ٹریکٹر، 16 تولہ طلائی زیورات، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز،سولر پینلز اور مویشی برامد ہوئے۔

    چھینا گیا مال واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کی کارروائیوں کو خوب سراہا۔

  • 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب

    45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب

    پاکپتن : پولیس نے 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی کو لاڑکانہ سے بازیاب کروالیا اور بچی کو فروخت کرنیوالی دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب کروالی، بچی کو 2 ماہ قبل اغوا کرکے جسم فروشی کے اڈا پر فروخت کیا گیا تھا۔

    پولیس نے بچی کو فروخت کرنیوالی اور مکرو دھندے میں ملوث دو خواتین سمیت سات ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت نے بتایا کہ 8 ملزمان نے 10 اگست کو بارہ سالہ فاطمہ کو اغواء کرکے لاڑکانہ میں فحاشی کے اڈا پر فروخت کیا۔

    طارق ولائیت کا کہنا تھا کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے دو ماہ بعد بچی کو بازیاب کروالیا ہے ، ملزمان کا گروہ سندھ میں لڑکیاں لے جاکر جسم فروشی کا دھندا کرواتا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ازیاب بچی لواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں۔

    بازیاب ہونے والی بچی کی ماں نے کہا کہ بیوہ ہوں ، میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، انصاف کیا جائے ، خاتون نے بیٹی کی صوبہ سندھ سے بازیابی پر ڈی پی او پاکپتن کا شکریہ ادا کیا۔