Tag: پاکپتن

  • عثمان بزدار حکومت میں اسکولوں میں ہونے والے 58 فی صد داخلوں کی حقیقت کیا ہے؟

    عثمان بزدار حکومت میں اسکولوں میں ہونے والے 58 فی صد داخلوں کی حقیقت کیا ہے؟

    لاہور: عثمان بزدار کے دور حکومت میں پاکپتن کے اسکولوں میں ہونے والے 58 فی صد داخلوں کی حقیقت سامنے آ گئی، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے داخلے مشکوک قرار دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن میں طالب علموں کے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک قرار دے دیا گیا، اسکولوں میں داخلوں کے ریکارڈ سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    آڈٹ ڈیپارٹمنٹ2021 کی رپورٹ میں پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف ہوا ہے، عثمان بزدار دور حکومت میں پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں 58 فی صد داخلوں کا ریکارڈ نہ مل سکا۔

    آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے ریکارڈ کے لیے مراسلے لکھے، لیکن بار بار ریکارڈ طلب کیے جانے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن میں صرف 42 فی صد داخلوں کا نادرا سے ریکارڈ مل سکا ہے۔

    پی ٹی آئی کا القادر کیس کا فیصلہ 48 گھنٹے میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 58 فی صد طالب علموں کے داخلوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر معاملہ مشکوک قرار دے دیا ہے، ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں مشکوک داخلوں کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کو بھی بھجوا دی گئی، اور سرکاری اسکولوں کے تمام داخلوں کی دوبارہ جانچ کی سفارش کی ہے۔

  • تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا

    تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا

    پنجاب کے ضلع میں تیز رفتار مزدا بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں تیز رفتار مزدا بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے محمد یوسف اور کوثر پاکپتن کے گاوں ورسیں کے رہائشی تھے۔

    اس سے قبل دیپالپور روڈ پر گاؤں کے قریب تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا تھا جس میں دونوں موٹر سائیکل سورا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

    اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی لائن میں جارہے تھے کہ تیز رفتار بس نے کچل دیا، جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

  • ڈکیتی کے دوران بھائی نے بہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ڈراما کیوں رچایا؟ پاکپتن کا شرمناک واقعہ

    ڈکیتی کے دوران بھائی نے بہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ڈراما کیوں رچایا؟ پاکپتن کا شرمناک واقعہ

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ایک لڑکی کے گینگ ریپ کے واقعے کی رپورٹ کرائی گئی تھی، تاہم پولیس ٹیکنیکل ثبوت کے ساتھ تمام حقائق منظر عام پر لے آئی۔

    پاکپتن کے گاؤں ملک بہاول کے قریب 23 ستمبر کو سولہ سالہ لڑکی کو کار سے اتار کر اجتماعی زیادتی کیے جانے کا ایک مقدمہ درج ہوا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین نے بتایا کہ خود لڑکی کے بھائی آصف عرف عاصم اور اس کے ساتھی پر بہاولنگر میں ریپ کے 5 مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقدمات سے بچنے کے لیے آصف عرف عاصم نے بہن سے اجتماعی زیادتی کے جھوٹے مقدمے میں اپنے مخالفین کو نامزد کیا، تاہم متاثرہ لڑکی کی ڈی این اے کی رپورٹ نیگٹو آنے پر تفتیش کی گئی تو حقائق سامنے آئے۔

    ایس پی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ واردات میں چھینا گیا موبائل فون بھی لڑکی کی ماں سے برآمد ہو گیا ہے، بے بنیاد وقوعہ بنانے پر مدعی فریق کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    جرائم سے متعلق خبریں

     

  • سوشل میڈیا کے ذریعے  دوستی کرکے کم عمر بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف

    سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرکے کم عمر بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف

    پاکپتن : کم عمر بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف سامنے آیا، ملزمان ویڈیوز بنا کر بھتہ وصول کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی قائم کرکے عمر بچوں سے بد فعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف سامنے آیا۔

    ملزمان بچوں کو ان کی بد فعلی کی ویڈیوز دِکھا کر بلیک میل کرتے رہے جبکہ گینگ مُبینہ طور پر بچوں سے لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے ، پیسے نہ مِلنے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

    بلیک میلنگ کے شِکار نویں جماعت کے طالبعلم نے بھانڈا پھوڑ دیا، ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ بلیک میلنگ کا شِکار رہنے والا بچہ منظرِعام پر آگیا۔

    ملزمان نویں جماعت کے بچے کو ویڈیو دکھا کا بلیک میل کرتے رہے اور بلیک میل کرکے ملزمان نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی ہتھیا لی،

    اذیت کا شکار مُکرم نامی طالب علم نے حیران کن انکشافات کئے ، طالب علم آن لائن ایپس سے لون اور گھر سے پیسے اور موبائل چوری کرکے بھتہ دیتا رہا۔

    ملزمان کے پاس متعدد بچوں کی ویڈیوز ہونے کا اِنکشاف کیا ، شہریوں نے سفاک ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد وقاص وٹو کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • پاکپتن میں ماموں کی بھانجی سے مبینہ زیادتی

    پاکپتن میں ماموں کی بھانجی سے مبینہ زیادتی

    پاکپتن کے نواحی علاقے میں پولیس نے لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم ماموں کو  گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے قبولہ میں میں ماموں کی بھانجی سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     پولیس کے مطابق چودہ سالہ طیبہ گھر میں اکیلی تھی کہ بچی کے ماموں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈال، کمسن بچی کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    ایس ایچ او قبولہ نے ملزم جابر کو گرفتار کر کے بچی کے والد اللہ دتہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

  • کرکٹ میچ کے دوران  نوجوان قتل

    کرکٹ میچ کے دوران نوجوان قتل

    پاکپتن: کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزم فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواہی گاؤں 27ایس پی کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    کرکٹ میچ دوران عقیل ڈوگر نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی ، جس سے جواں سالہ آصف گولی لگنے سے جانبحق ہوگیا۔

    پولیس اور ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس مصروف تفشیش ہے۔

    ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • دکان پر قبضہ کے لئے نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا

    دکان پر قبضہ کے لئے نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا

    پاکپتن: پنجاب کے ضلع میں دکان کی ملکیت کے تنازع پر نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں دکان پر قبضہ کے لئے دکان کے مالک کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔

    اہل خانہ کے مطابق ملزمان نے 22 سال کے نوجوان کو آگ لگا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، آگ میں جھلسا عباس دم توڑ گیا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال کے عملے نے ہمیں گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود نہ لاش حوالے کی نہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دی۔

    پولیس نے مقتول کی ماں کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

  • دوسری شادی کی دھمکی دینے والے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

    دوسری شادی کی دھمکی دینے والے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

    پاکپتن : دوسری شادی کی دھمکی لگانے پر باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، بیٹوں نے باپ کے قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں 60 سالہ زمیندار کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، زمیندار کو دوسری شادی کی دھمکی لگانا مہنگا پڑا۔

    پاکپتن کے تھانہ صدر میں بیٹوں نے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا اور قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دے کر نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اِستعمال کرتے ہوئے پولیس نے بیٹوں کو حِراست میں لیا، دورانِ تفتیش بیٹوں نے باپ کو قتل کا اِعتراف کرلیا ہے جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی ظہور نے بتایا کہ بیٹوں نے باپ کو قتل کرکے قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دیا اور پانچ مُلزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ 60 سالہ خورشید دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،جو کہ بیٹوں کو ناگوار گزرا، جس پر مسلح افراد کے گھر پر دھاوا اور قتل کا ڈرامہ رچا کر بیٹوں نے خود باپ کو قتل کردیا۔

  • ملازمت سے انکار پر زمیندار نے محنت کش کو قتل کردیا

    ملازمت سے انکار پر زمیندار نے محنت کش کو قتل کردیا

    پاکپتن: ملازمت سے انکار کرنے پر زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے بے رحمانہ تشدد کے باعث محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمیندار اور اس کے گماشتوں نے زنجیروں میں باندھ کر محنت کش اور اس کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے تشدد سے محنت کش جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار مقتول محنت کش کی بیوہ کو بھی اغوا کرکے لے گئے، ملزمان محنت کش خاندان پر رات بھر تشدد کرتے رہے۔

    تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم سرفراز مانیکا اور علی احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی گاڑی سے مقتول کی بیوہ کو بھی باز یاب کرالیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ ملزمان سے 2 کلاشنکوف، پستول، بندوق اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

  • پاکپتن میں 21 ماہ قبل لاپتا ہونے والی 5 سالہ عدن فاطمہ کا معمہ حل

    پاکپتن میں 21 ماہ قبل لاپتا ہونے والی 5 سالہ عدن فاطمہ کا معمہ حل

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر سے 21 ماہ قبل لاپتا ہونے والی 5 سالہ عدن فاطمہ کا معمہ حل ہو گیا، پڑوسی نے قتل کر اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں گھر سے لاپتا ہونے والی پانچ سالہ عدن فاطمہ کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ کمسن بچی کو تلخ کلامی کی رنجش پر پڑوسی نے قتل کر کے اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے بتایا کہ گاؤں ڈھپئی کی رہائشی پانچ سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ 21 ماہ قبل تھانہ ملکہ ہانس میں درج ہوا تھا، پولیس نے پڑوسی مزمل کو حراست میں لیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

    ملزم مزمل کے مطابق اس کی ماں سے ہونے والی تلخ کلامی کی رنجش پر انھیں دکھ پہنچانے کے لیے کمسن بچی کو گاؤں سے لے جا کر قتل کر دیا تھا۔

    سفاک ملزم نے کمسن بچی کو بسکٹ دینے کا لالچ دے کر موٹر سائیکل پر لے جا کر قتل کیا اور اس کی لاش پاکپتن کینال میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔