Tag: پاکپتن

  • پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 4 کارندے گرفتار

    پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 4 کارندے گرفتار

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 4 کارندے گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پولیس نے ایک ڈکیت گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کیا کرتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو سڑک پر پولیس کی وردیاں پہن کر گاڑیاں لوٹتے تھے، اور انھوں نے گھی کی ایک ایجنسی میں بھی واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی ہے، گرفتاری کے بعد ان سے نقدی، موٹر سائیکل اور چھینی ہوئی ایک کار برآمد ہوئی۔

  • خاتون کا قاتل 12 سال بعد دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار

    خاتون کا قاتل 12 سال بعد دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن شریف میں ایک خاتون کے قاتل کو 12 سال بعد دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک بھاگنے والا اشتہاری ملزم بارہ سال بعد پکڑا گیا، ملزم دبئی سے واپس آیا تو ایئر پورٹ پر ہی پکڑا گیا۔

    ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کے مطابق مفرور ملزم نے گاؤں اٹھاون ڈی میں بارہ سال قبل دیرینہ رنجش پر ایک خاتون کو قتل کیا تھا، واردات کے بعد وہ دبئی فرار ہو گیا تھا۔

    تاہم بارہ سال بعد جب وہ یہ سوچ کر واپس لوٹا کہ کسی کو اس کی آمد کی خبر نہیں ہوگی، تو تھانہ چکبیدی کے ایس ایچ او عاشق عابد نے ایئر پورٹ سے ہی ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

  • لین دین کے تنازعے پر گھر پہ فائرنگ، خاتون جاں بحق

    لین دین کے تنازعے پر گھر پہ فائرنگ، خاتون جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کی گئی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئیں، پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے ٹبہ شیر کوٹ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رقم کے تنازعے پر احمد اور جاوید نامی ملزمان نے فائرنگ کی۔

    پولیس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

  • جائیداد کا لالچ: بھائی نے فائرنگ کر کے ماں، بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا

    جائیداد کا لالچ: بھائی نے فائرنگ کر کے ماں، بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں جائیداد کے لالچ نے بھائی کا خون سفید کردیا، ملزم نے سحری کے وقت گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی ہی ماں، 2 بھائیوں، بھابھی اور بھتیجوں کو قتل کر ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے نواحی گاؤں بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازعہ پر 7 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم کی ماں، بھابھی اور 3 بچوں کو قتل کردیا جبکہ 7 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔

    بعد ازاں ملزمان نے 2 بھائیوں کو کھیت میں نماز کے لیے بنائی گئی جگہ پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    قتل ہونے والوں میں قاتل و مقتولین کی ماں، 2 بھائی شیر باز اور افتخار، افتخار کی اہلیہ اور ان کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہیں، اندوہناک واقعے میں زخمی 7 سالہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • شادی نہ ہونے پر پولیس رضاکار نے خودکشی کرلی

    شادی نہ ہونے پر پولیس رضاکار نے خودکشی کرلی

    پاکپتن: صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں شادی نہ ہونے پر پولیس رضاکار نے خودکشی کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن میں پولیس رضاکار مقصود نے شادی نہ ہونے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق رضاکار معاشی حالات سے تنگ تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں ملک پور کے قریب پیش آیا، جاں بحق رضاکار اہلخانہ سے شادی کرانے کا مطالبہ کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق رضاکار مقصود تھانہ سٹی میں تعینات تھا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: سی ٹی ڈی اہلکار نے خودکشی کر لی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور میں پولیس لائن میں سی ٹی ڈی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا، اہلکار کے خودکشی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار سی ٹی ڈی میں ڈرائیور تھا اور 2 روز قبل ہی چھٹی سے ڈیوٹی پر واپس آیا تھا، اہلکار کوہاٹ کا رہائشی اور سی ٹی ڈی پشاور میں بطور ڈرائیور تعینات تھا۔

    اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے تھے۔

  • لیگی ایم پی اے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا مقدمہ درج

    لیگی ایم پی اے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا مقدمہ درج

    پاکپتن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے رکن میاں نوید کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے میاں نوید کے خلاف پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کے اغوا اور ان پر تشدد کا مقدمہ درج کر دیا گیا، مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں میاں نوید، ان کے والد اور کانسٹیبل سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق مارکی چیک کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا اور تشدد کیا گیا، سرکاری جرمانہ بک اور رقم چھینی گئی، اسسٹنٹ کمشنر اے سی مارکی چیک کرنے گئے تو انھیں دھمکایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر ون ڈش ایکٹ کے خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کی میرج مارکی پہنچے تو وہاں موجود ایم پی اے نے ساتھیوں کے ہمراہ انھیں اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

    پولیس ذرایع کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر سے جرمانہ بک اور رقم بھی چھین لی اور تھانہ سٹی لے جا کر چھوڑ دیا، تھانہ سٹی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں ن لیگی ایم پی اے میاں نوید، والد رانا احمد علی اور پولیس کانسٹیبل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس نے کانسٹیبل کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

  • ناشتے میں چائے نہ دینے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

    ناشتے میں چائے نہ دینے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

    پاکپتن: صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں ناشتے میں چائے نہ دینے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں بھائی کو چائے نہ دینا جواں سالہ بہن کا جرم بن گیا، چائے نہ دینے پر بھائی نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بہن کی جان لے لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عارف والا کے نواحی گاؤں 40 ای بی میں بہن بھائی کو ناشتے میں چائے دینا بھول گئی تھی جس پر ملزم نے اپنی 25 سالہ بہن سمیرا کی جان لے لی۔

    پولیس کے مطابق ناشتے میں چائے نہ ملنے پر بھائی بہن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر بھائی طیش میں آگیا اور بہن پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اس کی زندگی تمام کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

  • پاکپتن: ماں نے3 بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی

    پاکپتن: ماں نے3 بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی

    پاکپتن: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں ماں نے3 بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن کے گاؤس سدو پیلی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں طارق شاہ کی بیوی شاہین بی بی نے غربت اورگھریلو ناچاقی سے تنگ ماں نے تین بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ چار سالہ فہد دم توڑ گیا، بیٹی بتول اور بیٹے احتشام کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس نے ماں بیٹے کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    لاہور میں گھر سے 4 لاشیں برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی تھیں، مرنے والوں میں باپ اور اس کے 3 بچے شامل تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول تحصیل کچہری فیروزوالہ سے مریدکے جا رہے تھے۔

  • بلیک مل کرکے خاتون سے ملزم کی 2 ماہ تک زیادتی، مقدمہ درج

    بلیک مل کرکے خاتون سے ملزم کی 2 ماہ تک زیادتی، مقدمہ درج

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں ذہنی معذور، گونگی اور بہری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن میں ذہنی معذور، گونگی اور بہری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل کرکے اس سے دو ماہ تک زیادتی کرتا رہا جس کے باعث خاتون حاملہ ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل میں تصدیق کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا، ایس ایچ او تھانہ صدر جہانزیب وٹو کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم چھاپے ماررہی ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور، 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس نے 7 سال کی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    لاہور پولیس نے بچی کو سگیاں کے علاقے سے ایک ویران حویلی سے برآمد کیا تھا، بچی کا میڈیکل کرانے پر رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی تھی۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم نے بچی کو گھر کے قریب سے پیسوں کا لالچ دے کر اغوا کیا تھا، ملزم نے بچی کو حبس بے جا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  • لالچ میں اندھے داماد نے ساس کو گولی مار دی

    لالچ میں اندھے داماد نے ساس کو گولی مار دی

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے امین کوٹ میں لالچ میں اندھے داماد نے اپنی ساس کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک پتن کے علاقے امین کوٹ میں رقم کے تنازع پر داماد کی فائرنگ سے ساس جاں بحق ہو گئی، کلیانہ پولیس نے ملزم کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

    ساس کو گولی مارنے والا مرکزی ملزم واردات کر کے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایک اور خاتون زخمی بھی ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق پیسوں کے لالچ میں داماد نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ساس پر فائرنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ چار ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر ایک شخص عبدالغفار نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا تھا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس کیس میں بھی مرکزی ملزم کے دو بھائیوں کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ خود فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لے شہر میں ناکہ بندی بھی کی گئی۔

    گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے نیو مظفر آباد کالونی میں ملزم سرتاج نے گھر میں گھس کر اپنی ساس اور سالے پر فائرنگ کر دی تھی جس سے ساس شدید زخمی جب کہ 18 سالہ عرفان اللہ جاں بحق ہو گیا تھا۔