Tag: پاکپتن

  • پاکپتن، پولیس نے طیارہ محنت کش فیاض کے حوالے کردیا

    پاکپتن، پولیس نے طیارہ محنت کش فیاض کے حوالے کردیا

    پاکپتن: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں چھوٹا طیارہ بنانے والے محنت کش اور پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد پولیس نے طیارہ فیاض کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت پر پولیس نے محنت کش فیاض کو طیارہ واپس کردیا، فیاض نے تھانہ رنگشاہ میں طیارے کو دوبارہ جوڑ لیا۔

    محمد فیاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنا تیار کردہ طیارہ واپس ملنے پر بے حد خوش ہے جبکہ سول ایوی ایشن کی ٹیم طیارے کے معائنے کے لیے پاکپتن آئے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکپتن کے علاقے تھانہ رنگشاہ پولیس نے منی طیارہ بنانے والے نوجوان فیاض کو گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکپتن: نوجوان کو منی طیارہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے حراست میں لے لیا

    نوجوان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ طیارہ بغیر پرمٹ کے بنایا گیا جبکہ اس سلسلے میں حکومتی اجازت نامہ بھی نہیں ہے، نوجوان نے جہاز پر کرتب بھی دکھائے پولیس پہنچی تو جہاز لینڈ کررہا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکپتن کی عدالت نے جہاز بنانے والے نوجوان کو تین ہزار روپے جرمانہ کرکے چھوڑنے کا حکم جاری کیا تھا، تھانہ رنگشاہ پولیس نے نوجوان فیاض کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔

    نوجوان فیاض کا کہنا تھا کہ جہاز بنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بیچ دی تھی، طیارہ بنانے پر داد دینے کے بجائے ہتھکڑیاں لگادی گئیں، حکومت نوٹس لے۔

  • پاکپتن: نوجوان کو منی طیارہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے حراست میں لے لیا

    پاکپتن: نوجوان کو منی طیارہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے حراست میں لے لیا

    پاکپتن: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوجوان محنت کش کو منی طیارہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے محنت کش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے تھانہ رنگشاہ پولیس نے منی طیارہ بنانے والے نوجوان فیاض کو گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    نوجوان فیاض کا کہنا ہے کہ جہاز بنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بیچ دی تھی، طیارہ بنانے پر داد دینے کے بجائے ہتھکڑیاں لگادی گئیں حکومت نوٹس لے۔

    فیاض کی گرفتاری پر والدہ نے وزیراعظم سے رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے چھوٹے بچے پریشان ہیں، بیٹے کو رہا کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: پشاور کے نوجوان کا شان دار کارنامہ، بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل بنالی

    نوجوان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ طیارہ بغیر پرمٹ کے بنایا گیا جبکہ اس سلسلے میں حکومتی اجازت نامہ بھی نہیں ہے، نوجوان نے جہاز پر کرتب بھی دکھائے پولیس پہنچی تو جہاز لینڈ کررہا تھا۔

    پاکپتن کی عدالت نے جہاز بنانے والے نوجوان کو تین ہزار روپے جرمانہ کرکے چھوڑنے کا حکم جاری کردیا، تھانہ رنگشاہ پولیس نے نوجوان فیاض کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پشاور کے نوجوان نے بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل متعارف کرائی تھی۔

    انجینئر شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بائیک بنانے کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے، یہ موٹر بائیک تین گھنٹے میں مکمل چارج ہو کر 102 کلو میٹر سفر طے کرتی ہے۔

  • پنجاب: خون سفید ہوگیا، بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ بھائی کی آنکھیں نکال دیں

    پنجاب: خون سفید ہوگیا، بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ بھائی کی آنکھیں نکال دیں

    پاکپتن: صوبہ پنجاب میں راستے کے تنازع پر بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ تیز دھار آلے سے بھائی کی آنکھیں نکال دیں۔

    تفصیلات کے مطابق دوستوں کے ساتھ مل کر بھائی نے بھائی پر شدید تشدد کیا اور تیز دھار آلے سے آنکھیں نکال دیں، کلہاڑیوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دیں۔

    پاکپتن تھانہ رنگشاہ کے علاقے گائوں واں شیر سنگھ کے 35 سالہ رہائشی محمد مصطفی ولد اشرف کا اپنے بھائی کے ساتھ راستے کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    محمد مصطفی رقبہ سے واپس آ رہا تھا کہ اس کے بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ اس کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، دوران تشدد ملزمان نے تیز دھار آلے سے مصطفی کی آنکھیں نکال دیں اور کلہاڑی سے وار کر کے ٹانگیں توڑ ڈالیں۔

    مصطفی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو عارفوالا منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ دوسری آنکھ کے متعلق فیصلہ کل میڈیکل بورڈ کرے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوتے ہی کارروائی کریں کے۔

    خیال رہے کہ جون 2016 میں خانیوال میں راستے کا تنازع پیش آیا تھا، پولیس کو درخواستیں دینے پر مقامی زمیندار نے ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کر خاتون کے بال کاٹے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے کپڑے بھی پھاڑ دیئے تھے۔

  • ہیکرز نے مزید دو شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کا صفایا کر دیا

    ہیکرز نے مزید دو شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کا صفایا کر دیا

    پاکپتن/بہاول نگر: بینک اکاؤنٹس ہیکرز نے دو مزید شہریوں کے اکاؤنٹس کا صفایا کر دیا، پاکپتن اور بہاول نگر کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے نکال لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بینک اکاؤنٹس ہیکرز کی کارروائیوں کو روک نہیں لگائی جا سکی، دو مزید شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیکرز کا نشانہ بن گئے۔

    [bs-quote quote=”نا معلوم شخص نے بینک نمائندہ بن کر فون کیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”متاثرہ ٹیچر کی فریاد”][/bs-quote]

    پاکپتن کےعلاقے ٹبہ شیر کوٹ کے استاد کے اکاؤنٹ سے ہیکرز نے 2 لاکھ روپے نکال لیے، عبد الغفار کا کہنا ہے کہ نا معلوم شخص نے بینک نمائندہ بن کر فون کیا تھا۔

    متاثرہ ٹیچر کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے اکاؤنٹ کی تفصیل مانگی اور اکاؤنٹ خالی کر دیا، میری پانچ سالوں کی محنت چھین لی گئی، بینک والوں کا کہنا تھا کہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

    دوسری طرف بہاولنگر کے غلام نبی کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد روپے اڑا لیے گئے۔ متاثرہ شخص نے رقم بھائی کی شادی کے لیے بینک میں رکھی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  جعلی کالز کے ذریعے اکاؤنٹس کا صفایا، میجر جنرل آصف غفور نے آگاہی ویڈیو شیئر کردی


    خیال رہے کہ ملک بھر میں بینک اکاؤنٹ ہیکرز کی بڑھتی وارداتوں کے پیشِ نظر آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی خبردار کر دیا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو کال کر کے خود کو آرمی کا نمائند بتا کر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگے تو اُسے ہرگز فراہم نہ کریں۔

  • پاکپتن : چھ سالہ بچے کا سرکاری اسکول میں زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار

    پاکپتن : چھ سالہ بچے کا سرکاری اسکول میں زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار

    پاکپتن : سرکاری اسکول کے تالاب سے چھ سالہ بچے کی لاش ملی، سفاک ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کا رہائشی چھ سالہ غلام مصطفیٰ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا لیکن جب بچہ شام تک گھر نہ لوٹا تو لواحقین نے اس کی تلاش شروع کی۔

    والد کا کہنا ہے کہ جب غلام مصطفیٰ کہیں نہ ملا تو ہم نے سرکاری اسکول کی دیواریں پھلانگ کر اسے اندر جا کر ڈھونڈا، کافی دیر بعد بچے کی لاش اسکول کے تالاب کے پاس گارے سے ملی، پولیس نے قتل کے شبے میں دو ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: قصور کی ننھی زینب کا قاتل عبرتناک انجام کو پہنچا، مجرم عمران علی کو پھانسی دے دی گئی

    یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہروں قصور اور چنیوٹ میں کمسن بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی اور قتل کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، اس گھناؤنے جرم کی پاداش میں عمران نامی مجرم کو حال ہی میں عدالت نے پھانسی کی سزا دی تھی جس کے بعد اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔

  • پاکپتن میں حیوانیت کی انتہا، درندوں نے نوجوان کو مشین میں ڈال کر کچل دیا، وزیرقانون کا نوٹس

    پاکپتن میں حیوانیت کی انتہا، درندوں نے نوجوان کو مشین میں ڈال کر کچل دیا، وزیرقانون کا نوٹس

    پاکپتن: عارف والا میں سفاک ملزمان نے ظلم کی انتہاء کرتے ہوئے حیوانیت کا مظاہرہ کیا اور 21 سالہ راشد نامی نوجوان کو ہل چلانے والی مشین میں ڈال کر جسم کی بوٹیاں کر کے اُسے قتل کرڈالا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق راشد کا کھیتوں میں جند لوگوں سے جھگڑا ہوا تو ملزم افتخار اور تین ساتھیوں نے مل کر پہلے اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہل چلانے والی مشین میں ڈال کر کچل دیا۔

    مقتول کی والدہ کے مطابق ظالموں نے نوجوان بیٹے کو ہل چلانے والی مشین میں ڈالا اور کر ایسے قتل کیا کہ  مرنے کے بعد اُس کی شکل بھی نہیں دیکھ سکی۔ مقتول راشد کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی بیٹا تھا ظالموں نے  مجھ سے زندگی کا سہارا ہی چھین لیا، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    مقتول کے والد کا کہنا تھا کہا ظالموں نے ہمارے  بڑھاپے کا  سہارا چھین لیا اور اب ہم بے سہارا ہوگئے ہیں، چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے جبکہ راشد  کی بہن نے فریاد کی کہ ’کوئی بھائی کا درد رکھنے والا ہے تو ہمیں انصاف فراہم کرے۔‘

    راشد کے ایک عزیز کا کہنا تھا کہ ’ظالموں نے بے دردی سے راشد کو قتل کیا اور اُسے روتا ویٹرنامی ہل چلانے والی مشین میں ڈال کر اُس کی بوٹیاں کردیں، ہمیں اُس کا چہرہ دیکھنا بھی نصیب نہیں ہوا‘۔

    پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں ملزم افتخار اور تین ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    اے آر وائی نیوز نے پاکستان میں ہونے والے نوجوان کے بہیمانہ قتل کا واقعہ اٹھایا تو وزیر قانون پنجاب نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

  • حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا عرس مبارک جاری: بہشتی دروازہ کھول دیا گیا

    حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا عرس مبارک جاری: بہشتی دروازہ کھول دیا گیا

    پاکپتن : برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کا776واں عرس منایا جارہا ہے، اس موقع پر زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں بابا فرید الدین شکر گنج کی سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں، زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھول دیا گیا، درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کی۔

    یہ دروازہ دس محرم تک کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا، عرس کےموقع پرسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، دربار پر جانیوالے تمام راستوں کو آہنی گیٹوں سے بند کردیا گیا ہے جبکہ سو سے زائد سیکورٹی کیمرے، واک تھروگیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

    دس محرم الحرام تک جاری رہنے والی عرس کی تقریبات میں علمائے کرائم، مشائخ عظام، زائرین اور عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ عرس کے موقع پر محفل سماع کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

    آفتاب ولایت حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ کا شمار چشتیہ سلاسل کے معروف ترین بزرگان دین میں ہوتا ہے، سلسلہ چشتیہ میں سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے بعد سب سے زیادہ شہرت آپ ہی کے حصے میں آئی۔

    آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں اور خلفا کی تعداد 700 ہے، چھ سو خلفا انسانوں میں اور سو خلفا جنات میں سے تھے، آپ مجذوب السالک تھے یعنی آپ کی روحانیت کے تین حصے جذب کے اور ایک حصہ سلوک پر مشتمل تھا۔

  • الزام ثابت ہوا تو ہرقسم کی سزا کے لیے تیار ہوں‘ احسن جمیل گجر

    الزام ثابت ہوا تو ہرقسم کی سزا کے لیے تیار ہوں‘ احسن جمیل گجر

    اسلام آباد : سابق ڈی پی او پاکپتن کے تبادلہ کیس میں شامل احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اورمیں سائل ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل گجر نے کہا کہ الزام ثابت ہوا تو ہرقسم کی سزا کے لیے تیارہوں۔

    احسن جمیل گجرکا کہنا تھا کہ معاملےکا نوٹس لینے پرچیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    رضوان گوندال کیس میں شامل احسن جمیل گجر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کروں گا جب بلایا جائے گا حاضرہوں گا، انکوائری میں تمام سوالات کا جواب دوں گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل گجر کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اورمیں سائل ہوں جبکہ خاورمانیکا فیملی کے ساتھ 20 سال سے خاندان کی طرح ہوں۔

    سپریم کورٹ میں آج سماعت کے دوران احسن جمیل گجرکا کہنا تھا کہ خاورمانیکا کے بچوں کا ان آفیشل گارڈین ہوں۔

    احسن جمیل گجر نے عدالت میں بتایا تھا کہ میں نے کسی تبادلے کا نہیں کہا مشترکہ دوست کے ذریعے ڈی پی او کو پیغام بھیجا تھا۔

    سپریم کورٹ کا پولیس میں سیاسی مداخلت کی تحقیقات کا حکم

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے پرازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پولیس میں سیاسی مداخلت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

  • چیف جسٹس نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کا نوٹس لے لیا

    چیف جسٹس نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن کے تبادلے کا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آرپی او ساہیوال اورمتعلقہ ڈی پی او کو کل ساڑھے نو بجے طلب کر لیا.

    ساتھ ہی چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجا ب پولیس کے حکام سے انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے.

    کل صبح ساڑھے 9 بجے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا.


    مزید پڑھیں: ریفرنس دائرہونے تک تحقیقات کو خفیہ رکھیں، چیف جسٹس کی چیئرمین نیب کو ہدایت


    اپوزیشن پارٹیوں‌کا الزام ہے کہ 23 اگست کو خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے پر ڈی پی او کا تبادلہ کیا گیا. واقعے کے بعد آر پی او اور ڈی پی او پر مبینہ طور پر معافی مانگنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ان کے انکار کرنے پر ڈی پی او کا تبادلہ کردیا گیا.

    حکومت پنجاب کا موقف ہے کہ آر پی او اور ڈی پی او کو طلب کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اس معاملے پر غفلت میں تبادلہ کیا گیا.

    ماریہ محمودکوڈی پی اوپاکپتن تعینات

    دوسری جانب ماریہ محمودکوڈی پی اوپاکپتن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب سول سیکرٹریٹ کی جانب سے دیگر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری اوقاف ندیم اختر کو ڈائریکٹرایڈمن اوقاف تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹیری آئی اینڈسی محمداخترکاتبادلہ کردیاگیا۔

     محمداخترکومحکمہ سروسزمیں رپورٹ کرنےکا حکم دیا گیا ہے، جب کہ خالدایازکوایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈسی تعینات کیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ رضوان گوندل کوخاورمانیکاسے مبینہ اختلافات کےمعاملےپرتبدیل کیاگیاتھا۔

    خاور مانیکا اور رضوان گوندل کے موقف

    سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا موقف ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں غیرمتعلقہ شخص سوالات پوچھتارہا، بارباکہا گیا ڈیرےپرجاکرمعافی مانگو۔

    خاور مانیکا فیملی نے بھی اپنا جواب ای میل کےذریعے کمیٹی کو ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں نے خاور مانیکا اور بیٹی سے بدتمیزی کی تھی۔

  • پاکپتن: وزیراعلیٰ‌ پنجاب کے پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

    پاکپتن: وزیراعلیٰ‌ پنجاب کے پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

    پاکپتن: وزیراعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس گردی نامنظور کے نعرہ لگے گئے.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلیٰ پنجاب پاکپتن کے دورے پر آئے، تو ان کا قافلہ سائرن بجاتی سترہ گاڑیوں پر مشتمل تھا، . وزیراعلیٰ پنجاب نے بابا فرید گنج شکرکے مزار پرحاضری دی.

    پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واپسی پر پولیس گردی مردہ باد کے نعرے لگ گئے، عثمان بزدار میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے.

    عوام کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ وہ تبدیلی نہیں، جس کا انتظار تھا.


    مزید پڑھیں: میاں چنوں: اسپتال میں وزیرِ اعلیٰ پروٹوکول کے باعث بچی جاں بحق

    یاد رہے کہ آج وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ پاکپتن پر کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، زائرین کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا.

    یاد رہے کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی  آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال، میاں چنوں میں خصوصی پروٹوکول کے باعث ایک سال کی بچی ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی۔