Tag: پاکیستان

  • شان مسعود کپتان برقرار نہیں رہیں گے: باسط علی

    شان مسعود کپتان برقرار نہیں رہیں گے: باسط علی

    آسٹریلیا کے بعد بنگلہ دیش سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی شرمناک شکست کے بعد سابق کرکٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شان مسعود کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

    بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اس کی سر زمین پر ہی پچھاڑ دیا اور غیر ملکی سر زمین پر پہلی بار کسی مخالف کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔

    اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود جن پر پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ 448 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی اب یہ سلسلہ دراز ہو گیا ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار بابر اعظم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ شان مسعود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

    باسط علی نے کہا کہ شان مسعود کی دونوں ٹیسٹ میچز میں بطورکپتان کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ محمد رضوان موجود ہیں، تو شان مسعود کو کپتان بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔

    سابق بلے باز نے کہا کہ کپتان کے فیصلے میدان میں نظر آنے چاہئیں کہ وہ کس قسم کے فیصلے کر رہا ہے۔ کپتان کی وہ اتھارٹی نظر ہی نہیں آ رہی، وہ بولرز کو پلان ہی نہیں دے پا رہے۔ جب کپتان کی سوچ اور کھلاڑیوں میں ہم آہنگی نہیں ہو گی تو پھر ایسی ہی کارکردگی ہو گی۔

    پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست، بنگلہ دیش نے پہلی بار وائٹ واش کر دیا 

    ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہماری کرکٹ گرتی جا رہی ہے، لیکن پاکستان ٹیم کا تھنک ٹیم کیا سوچ رہا ہے، یہ پتہ ہی نہیں لگتا۔ ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس بھی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ شان مسعود کو گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں ناکامی پر بابر اعظم کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے پہلے آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے ہاری اور اب ہوم گراؤنڈ پر اپنے سے کمزور ٹیم بنگلہ دیش سے پہلی بار وائٹ واش کی ہزیمت پائی۔

    ARY News Urdu- Sports- کھیل

  • احمد بٹ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب

    احمد بٹ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب

    لاہور : مقامی عدالت نے اداکار احمد بٹ کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر نے احمد بٹ کی جانب سے درخواست کی سماعت کی۔ احمد بٹ کے وکیل نے بیان دیا کہ احمد بٹ اور اس کی سابق بیوی حمیرا ارشد کے درمیان بیٹے کی حوالگی کے لیے کیس گارڈین کورٹ میں زیر التوا ہے۔

    حمیرا ارشد نے اس رنجش کی بنا پر احمد بٹ کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا اب پولیس اس مقدمے کی آڑ میں مسلسل چھاپے مار رہی ہے اور اسے ہراساں کر رہی ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ احمد بٹ ایک مشہور شخصیت ہیں، ان چھاپوں سے ان کی بدنامی ہو رہی ہے لہذا پولیس کو ان چھاپوں سے روکا جائے۔

    عدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

  • گلوکارہ حمیرہ ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان صلح کی کوششیں جاری

    گلوکارہ حمیرہ ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان صلح کی کوششیں جاری

    لاہور: گلوکارہ حمیرہ ارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان صلح کی کوششیں شروع کردی گئیں اور ساتھی فنکاروں نے دونوں کونیم رضامند کر لیا۔

    بارہ سالہ رفاقت کے بعد کچھ روز پہلے تک ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن جانیوالے شوبز کے معروف جوڑے میں علیحدگی روکنے کیلئے دونوں کے ساتھی فنکارو اور کچھ قریبی دوست اپنا کردار ادا رکر رہے ہیں۔

     گلوکارہ حمیرہ ارشد نے اپنے شوہر کی الزامات سے بھرپور پریس کانفرنس کا جواب دینے کے بعد خلع کیلئے عدالت میں دعوی دائر کررکھا ہے اور وہ اپنی آئندہ زندگی احمدبٹ کے ساتھ نہ گزارنے کا اعلان بھی کرچکی ہیں۔

     بارہ سال قبل حمیرہ ارشد کے مقبول گیت گل سن ڈھولنا کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ان کی ملاقات احمد بٹ سے ہوئی جودوستی، محبت اور پھر شادی میں بدل گئی۔

  • حمیراارشد اور احمد بٹ کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام

    حمیراارشد اور احمد بٹ کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام

    لاہور: گلوکارہ حمیراارشد اوران کے شوہر احمد بٹ کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں گلوکارہ شوہر سے ہمیشہ کیلئے علیحدگی چاہتی ہیں۔

    گلوکارہ حمیرہ ارشد اور احمد بٹ کے درمیان بارہ سالہ رفاقت ختم ہوگئی گلوکارہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔

    جس کے بعد بہت سے ساتھی فنکاروں اور عزیزو اقارب نے صلح کی کوششیں کیں مگر گلوکارہ نے اپنی آئندہ زندگی احمد بٹ کے ساتھ نہ گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کسی بھی صورت دوبارہ شوہر کے ساتھ صلح کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکار احمد بٹ نےکہا ہے کہ ان کی اہلیہ حمیرہ ارشد نے دھوکے سے تمام تر جائیداد اپنے اور پروڈیوسر سخی سرور کے نام کر دی ہے جس کیلئے عدالت سے رجوع کررہا ہوں۔

    جس کے حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد نے تو خود ان پر تشدد کیا ہے اور سرعام کیا ہے، سخی سرور کون ہیں کے بارے میں بھی وضاحت خود حمیرا نے کی اور امریکی امیگریشن حاصل کرنے والی بات پر بھی حمیرا اس کی تردید کی اور انہوں نے شوہر سے اختلافات کی وجہ احمد بٹ کے بھائی اور ان کی فیملی کو قرار دیا ہے۔

  • گلوکارہ حمیرہ ارشد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ دائرکردیا

    گلوکارہ حمیرہ ارشد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ دائرکردیا

    لاہور: گلوکارہ حمیرہ ارشد نے شوہر احمد بٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

    میاں بیوی میں طلاق تک بات پہنچنے کی وجہ جائیدادہے پہلے احمد بٹ نے بیوی کے خلاف پریس کانفرنس کی اور کہا کہ حمیرہ ساری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

    حمیرہ ارشد بھی گھر کی بات گھر میں سلجھانے کی بجائے میڈیا کے سامنے آئیں اور احمد بٹ کو بیوفا کہہ دیا صدا ہوں اپنے پیار کی۔

    حمیرہ ارشد نے کہا تھا احمد بٹ ایک لاکھ کابھی ثبوت دیں تو تین کروڑدےد وں گی، گلوکارہ حمیرہ ارشد نے فلم اسٹار احمد بٹ سے دو ہزار چار میں محبت کی شادی کی تھی۔

    واضح رہے کہ چند روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکار احمد بٹ نےکہا ہے کہ ان کی اہلیہ حمیرہ ارشد نے دھوکے سے تمام تر جائیداد اپنے اور پروڈیوسر سخی سرور کے نام کر دی ہے جس کیلئے عدالت سے رجوع کررہا ہوں۔

    جس کے بعد حمیرہ کا کہناہے کہ احمد نے چارجائیدائیں مجھ سے مانگ لیں جو ان کی ہیں ہی نہیں، احمد کی کئی سال سے کوئی فلم سامنے نہیں آئی تو خود کے پاس تین کروڑکیسے آگئے۔

    حمیرہ ارشد کا سابق شوہر احمد بٹ سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا، حمیرہ نے احمد بٹ کے الزامات کا تابڑتوڑ جواب دیا اور کہا کہ احمد بٹ نے میرے پیسوں سے کار خریدی اور اپنے نام کرلی۔

  • حمیرا ارشد نے سابق شوہرکے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی

    حمیرا ارشد نے سابق شوہرکے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی

    لاہور: گلوکارہ حمیرہ ارشد نےسابق شوہر احمد بٹ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئےلاہور میں پریس کانفرنس کی کردی۔

    حمیرا ارشد کا سابق شوہر احمد بٹ سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا، حمیرا نے احمد بٹ کے الزامات کا تابڑتوڑ جواب دیا اور کہا کہ احمد بٹ نے میرے پیسوں سے کار خریدی اور اپنے نام کرلی۔

    حمیراارشد کا کہنا تھا کہ شوہر پر بھروسہ کیا مگر اس نے دھوکہ دیا۔

    حمیرا کا کہناہے کہ احمد نے چارجائیدائیں مجھ سے مانگ لیں جو ان کی ہیں ہی نہیں، احمد کی کئی سال سے کوئی فلم سامنے نہیں آئی تو خود کے پاس تین کروڑکیسے آگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک لاکھ کا بھی ثبوت دیں تو تین کروڑدے دوں گی، پریس کانفرنس میں حمیرا آبدیدہ ہوگئیں اور اپنی جان کی امان خادم اعلی سے مانگ لی۔

  • گلوکارہ حمیرہ ارشد کے اپنے شوہراحمد بٹ کیساتھ اختلافات شدت اختیار کرگئے

    گلوکارہ حمیرہ ارشد کے اپنے شوہراحمد بٹ کیساتھ اختلافات شدت اختیار کرگئے

    لاہور: اداکار و ماڈل احمد بٹ نے اپنی اہلیہ گلوکارہ حمیرہ ارشد پر الزام لگایا ہےکہ گلوکارہ نے ان کی جائیداد دھوکا دہی سے اپنے نام کر لی ہے۔

    لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکار احمد بٹ نےکہا ہے کہ ان کی اہلیہ حمیرہ ارشد نے دھوکے سے تمام تر جائیداد اپنے اور پروڈیوسر سخی سرور کے نام کر دی ہے جس کیلئے عدالت سے رجوع کررہا ہوں۔

    احمد بٹ نے بتایا کہ حمیرا یہ سب امریکی امگریشن حاصل کرنے کے لیے کررہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گیارہ سال قبل حمیرہ ارشد سے شادی ہوئے مگران کی اہلیہ نے ہمیشہ انہیں دھوکے میں رہا۔

    دوسری جانب حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد نے تو خود ان پر تشدد کیا ہے اور سرعام کیا ہے، سخی سرور کون ہیں کے بارے میں بھی وضاحت خود حمیرا نے کی اور امریکی امیگریشن حاصل کرنے والی بات پر بھی حمیرا اس کی تردید کی اور انہوں نے شوہر سے اختلافات کی وجہ احمد بٹ کے بھائی اور ان کی فیملی کو قرار دیا ہے۔

  • کراچی میں پاک ترک بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

    کراچی میں پاک ترک بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

    کراچی: پاک ترک بحری مشقیں شروع ہو گئیں ،فوجی مشقیں خشکی اور سمندر کے دونوں مراحل پر مشتمل ہے۔

    ترک بحریہ کا جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا بحری مشق میں شرکت کیلئے کراچی پہنچا،پاکستان میں تعینات ترک بحری اتاشی اور پاک بحریہ کے سینئرافسران نےترک بحری جہاز کااستقبال کیا۔

     ترک اور پاک بحریہ کی یہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان قائم تاریخی روابط کی عکاس ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ دفاعی مفادات کی بھی واضح علامت ہے جس کے خطے کی سمندری حدود کی نگرانی اور دفاعی استحکام پر دور رس نتائج مرتب ہونگے۔