Tag: پاک آرمی

  • پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ

    پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ

    لاہور:پاک آرمی کے ویٹرنز آف آرمڈ فورسز کے وفد نے جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویٹرنز آف آرمڈ فورسز کے وفد نے جناح ہاوس لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویٹرنز آف آرمڈ فورسز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقع ہے، بابائے قوم کے گھر کو جلانے والے اور پاکستان کی سرحدوں کے محافظوں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند کسی طور بھی قابلِ قبول نہیں انکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات کے بعد شہداء پاک فوج کے لواحقین سمیت غازیانِ پاک فوج کے دل بھی صدمے سے دوچار ہیں اور دُکھ کے عالم میں ہے۔

    ویٹرنز آف آرمڈ فورسز نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس افسوس ناک شرپسندی میں ملوث ہے انکوکڑی سے کڑی  سزا ملنی چاہیے کیونکہ کوئی بھی محبِ وطن پاکستانی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

  • زراعت کے فروغ کے لئے پاک آرمی پیش پیش

    زراعت کے فروغ کے لئے پاک آرمی پیش پیش

    راولپنڈی : پاک آرمی کی کشمیر کی وادی لیپا کے کسانوں کیلئے کاوشیں جاری ہے، کسانوں کے معاشی اور زرعی مسائل کے حل کیلئے سستے اور معیاری بیج فراہم کئے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق زراعت کے فروغ کے لئے پاکستان آرمی پیش پیش ہیں اور وادی لیپا میں مؤثر اقدامات جاری ہے۔

    پاک آرمی کی کشمیر کی وادی لیپا کے کسانوں کیلئے کاوشیں جاری ہے اور مقامی کسانوں کے درمیان پاک آرمی کا کردارانتہائی حوصلہ بخش ہے۔

    پاک آرمی کسانوں کے معاشی اور زرعی مسائل کے حل کیلئےسستے،معیاری بیج فراہم کر رہی ہے اور زراعت کی مجموعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدیدسائنسی طریقوں سے زرعی شعور بھی بیدار کیا جا رہا ہے۔

    پاک فوج کی طرف سے کسانوں کو ہل کے ساتھ مفت ٹریکٹر بھی فراہم کئےجارہے ہیں ، لائن بوائی مشین کی دستیابی کے ذریعے فصل کو بڑھایا جا سکے گا۔

    محکمہ زراعت سے اعلیٰ معیارکے بیج کی دستیابی کوبھی ممکن بنایاجائے گا اور ساتھ ہی کسانوں کی آگاہی کیلئے زرعی سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

    وادی لیپا میں پاک فوج کسانوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے تاکہ مشکل وقت میں مدد کی جا سکے۔

  • پارکو پمپنگ اسٹیشن بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن

    پارکو پمپنگ اسٹیشن بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن

    جامشورو: پاک آرمی نے بھان سعید آباد میں پارکو پمپنگ اسٹیشن بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن شروع کردیا، تاحال آرمی نے 4 ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے 1 لاکھ 90 ہزار 614 گیلنز پانی نکالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے بھان سعید آباد میں پارکو پمپنگ اسٹیشن کو بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن شروع کردیا، 20 ستمبر کو اطلاع ملتے ہی پاکستان آرمی 10 کلو میٹر جنوب میں پارکو پمپنگ اسٹیشن پہنچی تھی۔

    پارکو پمپنگ اسٹیشن پورے علاقے میں سپلائی چین کو برقرار رکھتا ہے۔

    پاکستان آرمی نے 4 ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے 1 لاکھ 90 ہزار 614 گیلنز پانی نکالا، پاک فوج کا خصوصی ڈی واٹرنگ آپریشن کل بھی جاری رہے گا۔

  • نانگاپربت ریسکیو آپریشن، پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ میڈلز سے نوازا گیا

    نانگاپربت ریسکیو آپریشن، پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ میڈلز سے نوازا گیا

    راولپنڈی: سخت ترین موسمی حالات میں جان پر کھیل کر نانگاپربت میں پھنسی فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے کارنامے پر پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ میڈلز سے نوازا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے پائلٹس کو میڈلز دینے کی تقریب آرمی میوزیم میں ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر فوجی حکام نے شرکت کی۔

    فرنچ جوائنٹ فورس بحرہند کے کمانڈر نے پائلٹس کو فرانس کے ایوارڈ سے نوازا، پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ نیشنل ڈیفنس برانز میڈل سےنوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پائلٹس نے فرنچ کوہ پیما مس الزبتھ کو 2018 میں نانگاپربت میں سخت ترین موسمی حالات میں ریسکیو کیا تھا۔

    واضح رہے کہ الزبتھ نے 7400 میٹر کی بلندی سے ریسکیو کال کی تھی جس پر ہنگامی طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

  • سابق  فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید کردی

    سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید کردی

    اسلام آباد: سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر آنے والے مسلح افواج کےترجمان کےبیان کی تائید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کو جاری کیے گئے ایکس سروس مین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان ہمارے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ویٹرنز کسی بھی کامیاب قوم کا اثاثہ ہوتےہیں، ویٹرنز کوعزت دی جانی چاہیئے اور ان کی رائے کا احترام بھی کرنا چاہیے۔

    ایکس سروس مین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کے بیانیے میں ویٹرنز کی بھر پور ترجمانی کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں‌ ہوسکتے، پاک فوج

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر افواج پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر افواج پاکستان میں غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف رہ چکے ہیں، مشرف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہ چکے ہیں، انہوں نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف نے ملکی دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں، پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے، کیس میں آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں، تقرریاں و تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں، تقرریاں و تبادلے

    راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقیاں ، تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں جب کہ 2 میجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقیاں ، تقرریاں و تبادلے ہوئے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے2 میجر جنرلز کولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ میجرجنرل علی عامراعوان اور میجرجنرل محمدسعیدکی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدےپرترقی دی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشادمرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیاہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی ایس پی ڈی اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرکورکمانڈر منگلا مقرر کیا گیا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کورکمانڈر پشاور،لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید این ڈی یوکے صدر اور لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقررکیاگیا ہے۔

  • پاک آرمی کے شوٹر نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    پاک آرمی کے شوٹر نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ریوڈی جنیرو: پاکستان کو آئندہ ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں پہلی انٹری مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے پہلی انٹری مل گئی ہے، پاکستان آرمی کے شوٹر خلیل اخترنے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    [bs-quote quote=”خلیل اختر اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ریوڈی جنیرو میں ہونے والے عالمی شوٹنگ کپ کی ریپڈ فائر پسٹل کیٹگری میں خلیل اختر نے چھٹی پوزیشن پر رہتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کیا۔

    پاکستان آرمی سے وابستہ محمد خلیل اختر اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

    ریوڈی جنیرو میں ہونے والے عالمی شوٹنگ کپ کی ریپڈ فائر پسٹل کیٹگری میں شرکت کے بعد خلیل کل وطن واپس پہنچیں گے۔

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے ایل او سی پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، یہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، تاہم پاک فوج پر فائرنگ کے جواب میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کے کئی بنکرز تباہ ہو گئے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سے خانیوال کا شہید نائیک تنویر 14 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، شہید نائیک تنویر نے پس ماندگان میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    لاہور کے شہید لانس نائیک تیمور 8 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، شہید لانس نائیک تیمور کی ایک بیٹی ہے۔

    خانیوال کے شہید سپاہی رمضان 3 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

  • ’پاک بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل کو نوٹس لینا چاہیئے‘

    ’پاک بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل کو نوٹس لینا چاہیئے‘

    نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سابق ہائی کمشنر زید راد الحسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل فوری نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زید راد الحسین نے ٹوئٹ کیا کہ پاک بھارت بارود کے ڈھیر پر مقابلے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس تنازع سے کچھ بھی خطے کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے، موجودہ بحران کی اصل وجہ انسانی حقوق کی سنگین صورت حال ہے۔

    زید راد الحسین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی رپورٹ میں واضح بتا دیا گیا تھا کہ حقیقت کیا ہے۔

    خیال رہے کہ انسانی حقوق کونسل کی سال 2018 کی رپورٹ میں بھارتی مظالم بیان کیے گئے تھے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

    انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ میں انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

    ہم نے مؤثر جواب دے دیا، توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے گا: آرمی چیف

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کر کے وزیرِ اعظم کی دعوت کو مثبت لے گا، تاہم خدشہ ہے کہ بھارت پھر کوئی حرکت کر سکتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کوہم نے مؤثر جواب دے دیا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤژنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    دریں اثنا، پاکستان میں متعین جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے بھی آج جی ایچ کیوکا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    آرمی چیف اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔