Tag: پاک آرمی

  • پاک آرمی کا سیلاب زدہ دیہات میں ریسکیوآپریشن جاری

    پاک آرمی کا سیلاب زدہ دیہات میں ریسکیوآپریشن جاری

    راولپنڈی: پاک آرمی کا دریائے چناب کے ملحقہ دیہات میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سوہدرہ میں پاک آرمی کی دستے رسیکیو آپریشن کررہے ہیں، رسیکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جارہے ہیں جبکہ پاک آرمی کی درجنوں بوٹس اور ماہرغوطہ خور بھی اس آپریشن میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک آرمی کے جوان دریائے چناب کے ملحقہ دیہات میں امدادی کاموں کئے جارہے ہیں اور اب تک سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں تباہ کن بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصان کے علاوہ بے شمار لوگ باش کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں ،جن کی امداد کیلئے پاک فوج کے جوان اپنی خدمات انجام دے رہےہیں

  • طاہر القادری اورعمران خان ، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے راولپنڈی روانہ

    طاہر القادری اورعمران خان ، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے راولپنڈی روانہ

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دھرنے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دھرنے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے لئے راولپنڈی روانہ ہو گئے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیاسی بحران حل کرنے کیلئے عمران خان کو ملاقات کے لیے پیغام بھیجوایا تھا، عمران کے ہمراہ جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور دیگر رہنما بھی شامل ہیں، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔

  • ملک میں جاری سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے پاک فوج ثالث بن گئی

    ملک میں جاری سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے پاک فوج ثالث بن گئی

    اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی بحران جو اپنے انتہاوں کو چھونے لگا تھا، بالا آخر فو ج کی ثالثئ کی خبر آنے کے بعد اس میں ٹوئسٹ آگیا۔

    آرمی چیف کی مداخلت کے باعث ملک میں جاری بحران وقتی طور پر ٹل گیا، فوج کی ثالثی کی خبر سب سے پہلے علامہ طاہر اُلقادری نے اُس وقت دی جب انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ فو ج نے ثالث اورضامن بننے کا پیغام بھیجا ہے،جس کے بعد عمران خا ن نے آزادی مارچ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں بھی کم و بیش یہی بات کہی۔

    عمران خان اور ڈاکٹرطاہراُلقادری نے آرمی چیف کا پیغام ملنے کے بعد ثالثی کیلئے چوبیس گھنٹے کی مُہلت دے دی ہے، لیکن علامہ طاہر القادری نے ساتھ یہ بھی کہہ دیا، کہ حکومت جن غلیل والوں کی کردارکشی کرتی تھی ان کا ہی دروازہ کھٹکٹایا، عمران خان نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا آرمی چیف کا پیغام اپنی جگہ، نواز شریف دیوار سے لگے کھڑے ہیں، آرمی چیف کی مداخلت سے سیاسی بحران فی الحال ٹلتا نظر آ رہا ہے۔

    عسکری ذرائع کاکہناہے کہ آرٹیکل245کے تحت فوج کادائرہ اختیار لامحدود نہیں، فوج کبھی بھی عوام پر گولی نہیں چلائے گی کیوں کہ فوج دشمن پرگولی چلاتی ہے، عسکری ذرائع کاکہناہے کہ پاک فوج صورتحال پرکڑی نظررکھےہوئے ہے، لیکن عسکری ذرائع نے واضح کردیاہے کہ فوج گولی نہیں چلائے گی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کوکنٹرول کرناپولیس کا کام ہے ۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے حکومت نے فوج سے مدد مانگی تھی،نواز شریف نے آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ آپ ثالثی اور ضامن کاکردار ادا کریں، پی ٹی آئی، پی اے ٹی اورحکومت کے درمیان بداعتمادی کی فضاہے، بحران سے نکالنے کے لئے فوجی قیادت مدد کرے، عسکری قیادت کی جانب سےجواب میں ایف آئی آردرج کرنے کو کہا گیا، عسکری قیادت کےکہنےپرایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

  • پاک فوج عوام پرگولی نہیں چلا سکتی، شیخ رشید

    پاک فوج عوام پرگولی نہیں چلا سکتی، شیخ رشید

    اسلام آباد: آزادی مارچ میں عمران خان کے شانہ بشانہ رہنے والے شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاک فوج عوام پرگولی نہیں چلا سکتی ،وزیراعظم نواز شریف پاک آرمی کی حمایت کے خواب دیکھ لیں کیونکہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ۔

    اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے اگست کے آخری ہفتے کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری پر تشدد ہوا تو عمران خان ان کے ساتھ ہوں گے ،عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف اپنی جگہ کسی کو وزیراعظم دیکھنے کو تیار نہیں.۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف آرمی کی حمایت کے خواب دیکھ رہے ہیں، عوامی لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب وزیراعظم نواز شریف کے استعفے سے کم کسی بات پر آمادہ نہیں ہوں گے