Tag: پاک افغان

  • پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ

    پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد: پاک افغان دو طرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع وزارت تجارت کے مطابق دسمبر میں پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، تجارت میں ماہانہ بنیاد پر 28 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت میں 16فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پاک افغان دو طرفہ تجارت کا حجم 12کروڑ 52 لاکھ ڈالرز رہا،گزشتہ ماہ ماہانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 22 فیصد کمی ہوئی۔

    ذرائع وزارت تجارت کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز رہا۔

     ذرائع نے بتایا کہ نومبر 2023 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ ڈالرز سے زائد تھیں جبکہ دسمبر 2022 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 9 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز تھا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ افغانستان سے ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 39 فیصد کمی ہوئی جبکہ  سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 32 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ ماہ افغانستان سے پاکستانی درآمدات 3 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہیں۔

  • افغان وزارت خارجہ کا بیان حیران کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا طورخم سرحد کی بندش کے معاملے پر رد عمل

    افغان وزارت خارجہ کا بیان حیران کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا طورخم سرحد کی بندش کے معاملے پر رد عمل

    اسلام آباد: طورخم پر پاکستان افغانستان سرحد کی بندش کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے افغان وزارت خارجہ کا بیان حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری افغان حکام طور خم پر عارضی بندش کی وجوہ بہ خوبی جانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کا بیان حیران کن ہے، پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا، 6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پرامن حل کی بجائے بلا اشتعال فائرنگ کا سہارا لیا۔

    ترجمان نے کہا افغان وزارت خارجہ کے بیان میں کچھ غیر متعلقہ تبصرے اور نامناسب مشورے بھی ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت فراہم کی اور کرتا رہے گا، لیکن پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا۔

    ترجمان نے کہا 6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور طور خم بارڈر ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، افغان فوجیوں نے پاکستانی اور افغان شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا، پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، یہ عناصر افغانستان کے اندر پناہ گاہوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، یو این سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت ٹیم نے بھی تازہ رپورٹ میں اس کی تصدیق کی۔

    ترجمان نے کہا پاکستان کی جانب سے ہمیشہ اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کی سرحد ہو، پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان بھائیوں اور بہنوں کا کھلے دل سے استقبال کیا ہے، سرحد پر تعینات افغان فوجیوں کی بلاجواز اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر بھی پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اور ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دی۔

    انھوں نے کہا پاکستان دو طرفہ مسائل اور خدشات کو تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کے لیے تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک اقتصادی رابطوں اور اس کے نتیجے میں خوش حالی کا فائدہ اٹھا سکیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ افغان عبوری حکام پاکستان کے تحفظات کو ذہن میں رکھیں گے، توقع ہے افغان حکام پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے۔

    ترجمان نے کہا ہم اس کو یقینی بنائیں گے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔

  • آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

    آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

    تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، سعود شکیل، محمد نواز، فہیم اشرف اور محمد وسیم کو ٹیم میں شامل کای گیا ہے جبکہ افتخار احمد، نسیم شاہ، حارث روف، اسامہ میر کو آرام دیا گیا۔

    ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 10 اوورز میں بیٹنگ مشکل ہوگی، زیادہ رنز بنا کر افغانستان ٹیم کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کرینگے۔

    اس سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

  • پاک افغان کرکٹرز کی ایک ساتھ گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کی تصاویر

    پاک افغان کرکٹرز کی ایک ساتھ گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کی تصاویر

    پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک ساتھ نمازِ مغرب ادا کی جس کی تصاویر افغان کرکٹ بورڈ نے شیئر کی ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز شارجہ میں کھیلا گیا جہاں افغانستان کی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔

    میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کے بعد نماز مغرب ایک ساتھ گراؤنڈ میں ادا کی، نماز کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پہلا ٹی 20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    اس سے قبل گزشتہ روز بھی پاک افغان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران ایک ساتھ نماز ادا کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

  • پاک افغان طور خم بارڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

    پاک افغان طور خم بارڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

    خیبر: ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر طورخم کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں طورخم بارڈرپہنچ گئیں، طورخم بارڈر  سے پاکستان سے افغانستان جانے والے شہری اپنے ملک جاسکتے ہیں جبکہ افغانستان سے پاکستان کے شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان آسکتے ہیں۔

    طورخم بارڈرکو تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولنے کی کسٹم و دیگر حکام نے تصدیق کر دی۔

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق تجارتی حجم میں دگنا اضافہ ہوا  ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں دونوں ممالک کیلئے اہم ہیں اس حوالے سے وقتاً فوقتاً حکومتوں کی جانب سے متعدد اور مؤثر اقدامات کئے جاتے ہیں۔

    کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ سال پاک افغان تجارت کا حجم صرف 160 ملین ڈالر تھا جو رواں سال بڑھ کر 320 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ حکام کے مطابق تورخم اور غلام خان بارڈر سے مال بردار گاڑیوں کی تعداد بھی 25 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار ہوگئی۔

    خیال رہے کہ 18 نومبر کو ایف بی آر نے ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا جس کے تحت اب افغانستان کو فضائی راستے کے ذریعے سامان کی ترسیل کی اجازت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں پر آنے والے افغان سازوسامان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اسلحہ، گولہ باردود، ممنوعہ کیمیکل کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • افغانستان کے خلاف فتح گرین شرٹس کو آج فائنل میں پہنچا دے گی

    افغانستان کے خلاف فتح گرین شرٹس کو آج فائنل میں پہنچا دے گی

    شارجہ: ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاکستان ٹیم آج افغانستان سے ٹکرائے گی، فتح گرین شرٹس کو فائنل میں پہنچا دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچنے کے لیے پوری تیاری کر چکا ہے۔

    افغان ٹیم کے لیے یہ مقابلہ ڈو اور ڈائی کا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی جیت کی صورت میں سری لنکا کو بھی فائنل کا ٹکٹ مل جائے گا، جب کہ بھارت اور افغانستان کا سفر تمام ہو جائے گا۔

    بھارت سے جیتنے کے بعد ٹیم پر اعتماد ہو گئی ہے، شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ اور بابر اعظم کے رنز کے بغیر بھی شاہین اُڑ رہے ہیں، جب کہ رضوان فٹنس سے لڑتے ہوئے بھی جیت کے دروازے کھول رہے ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ رضوان جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا۔

    ادھر افغانستان پاکستان کا روایتی حریف بنتا جا رہا ہے، 2021 ورلڈ کپ میں آصف علی نے پاکستان کو چھکے لگا کر پھنسا ہوا میچ جتوایا تھا، اب شارجہ میں افغانی اسپنرز مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

    افغانستان کے خلاف پاکستان کو ہانگ کانگ جیسا کھیل دکھانا ہوگا، افغان بولر راشد اور مجیب کو وکٹیں دے دیں تو پاک ٹیم مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

    پاکستان نے افغانستان کے خلاف دونوں ٹی 20 انٹرنیشنلز چیز کر کے جیتے، پہلا 2013 اور پھر 2021 میں، افغانستان کے لیے میچ ڈو اور ڈائی ہوگا، اور شارجہ اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں بھی تماشائیوں کا میچ پڑے گا۔

    ادھر شاہین شاہ آفریدی نے بھی لندن سے قومی بولرز کو پیغام دیا ہے، انھوں نے افغانستان کے خلاف حارث رؤف اور نسیم شاہ کو اچھی بولنگ کے گُر بتائے۔

  • کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    دبئی: افغان ٹیم کے اسپنر راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں شکست پر کرکٹر راشد خان نے اپنےمداحوں سے معافی مانگ لی۔

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں افغان اسپنر نے گزشتہ روز پاک ٹیم سے مقابلے میں فتح حاصل نہ کرنے پر معذرت کی۔

    انھوں نے لکھا افغانستان اور پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ سے معذرت، کہ میں آپ کو جشن منانے کے لیے فتح نہ دے سکا، اور آپ کے چہروں پر اپنی جیت سے مسکراہٹ نہ لا سکے۔

    راشد خان نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقی میچز کے لیے آپ کا تعاون اور دعائیں اہم ہیں، میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے پر آپ تمام لوگوں کے میسجز کا بھی شکرگزار ہوں۔

    راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    میچ سے قبل راشد خان نے مداحوں کے نام اپنے ایک پیغام میں 2019 ورلڈ کپ والے ناخوش گوار واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے، کھیل اقوام میں یک جہتی پیدا کرتے ہیں، ماضی کے واقعے کو نہ دہرائیں۔

  • امید ہے افغانستان کی چالیس سالہ دکھوں کی داستان ختم ہوگی، وفاقی کابینہ کا افغان عوام سے اظہار یکجہتی

    امید ہے افغانستان کی چالیس سالہ دکھوں کی داستان ختم ہوگی، وفاقی کابینہ کا افغان عوام سے اظہار یکجہتی

    اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار یک جہتی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کی چالیس سالہ دکھوں کی داستان اب ختم ہو جائے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان کی حکومت بین الاقوامی قوتوں کو مدد فراہم کر رہی ہے، پی آئی اے سمیت باقی وسائل افغان عوام کے لیے استعمال کر رہے ہیں، امید ہے افغانستان کی 40 سالہ دکھوں کی داستان ختم ہوگی، اور ہم مستحکم افغانستان کے ساتھ اپنے روابط مضبوط کر پائیں گے۔

    انھوں نے کہا پاکستان نے افغانستان سے بین الاقوامی مبصرین کو نکالنے میں مدد کی، افغان معاملے پر پاکستانی وزارتوں کی تعریف پوری دنیا نے کی ہے، پہلے دن سے کمٹمنٹ ہے کہ ہم انخلا میں مدد کریں گے، نیٹو اور اس سے متعلقہ 10302 افراد پاکستان آئے، 9032 اپنے آبائی ممالک چلے گئے، 545 افغانی اور 684 دیگر ممالک کے شہری موجود ہیں، طور خم سے 821 افغانیوں سمیت 2421 اور چمن بارڈر سے صرف 10 افغانی پاکستان آئے۔

    افغانستان سے 20سال بعد امریکی فوج واپس چلی گئی

    پریس بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کر رہی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لیے بیٹھے، لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کو شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو کر لیں گے، اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کو محاذ سمجھ لیا ہے، اور پی ایم ڈی اے کا مسودہ بھی پڑھنے کی زحمت نہ کی، اپوزیشن کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ مخالفت کی جائے، تاہم وہ اپنے تجاویز دے ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم سے ریڈ لسٹ پر بات کی، اس ہفتے ڈاکٹر فیصل اور برطانوی چیف میڈیکل سائنٹسٹ کے درمیان طویل نشست ہوگی، امید ہے پاکستان کا نام برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے جلد نکل جائے گا، یو کے حکومت کا ماننا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ پر بات چیت کی ضرورت ہے۔

  • افغانستان میں انتقال اقتدار، پاکستان کا ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    افغانستان میں انتقال اقتدار، پاکستان کا ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: افغانستان میں انتقال اقتدار کے سلسلے میں پاکستان نے ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد 4 ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے، ان دوروں کے دوران شاہ محمود افغان صورت حال اور انتقال اقتدار سے متعلق گفتگو کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ جن چار ممالک کا دورہ کریں گے ان میں ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں، وزیر خارجہ کا یہ دورہ 25 اگست سے 27 اگست تک ہوگا۔

    وزیر خارجہ پاکستان اپنے دوروں میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے 4 ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی کابل میں پہلی باقاعدہ پریس کانفرنس

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے دوبارہ رابطہ کر کے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان جرمن چانسلر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

    دوسری طرف آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے اہم ملاقات کی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے، جس میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہیں، اور ہم افغانستان میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں، معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن و استحکام آئے گا۔

    افغان وفد نے کہا کہ پاک فوج کی افغانستان میں امن کے لیے کوششیں قابل قدر ہیں، اس ملاقات میں افغان وفد نے مستقبل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔