Tag: پاک افغان بارڈر

  • پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

    پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

    پشاور: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی آپریشن میں دس دہشت گردمارے گئے۔

    پاک فوج کاآپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے،شمالی وزیرستان میں مزید دس وطن دشمن انجام کو پہنچے ہیں۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈرکےقریب دتہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،جھڑپ میں دس دہشت گرد مارےگئے۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے اور گولہ اور بارود کےذخائر بھی تباہ ہوئے۔

  • پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک

    روالپنڈی: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں علی الصبح فضائی کارروائی کی گئی۔

     پاک افغان بارڈر کے قریب خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران بارہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور گولہ و بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

  • ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت سترہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی بھی کرا لئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جس میں شدت پسندوں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند ازبک کمانڈر اسد منصور محصود اورکمانڈر عمر بھی شامل ہیں جبکہ بمباری سے دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

    ادھر پاک فوج کے آپریشن کے بعد شدت پسند فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں اور دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔

  • خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر بند کردیاگیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے پاک افغان بارڈر بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کمپلیکس کی تعمیر کے خلاف افغان حکام نے اعتراض اٹھایا ہے، اسی لئے پاک افغان بارڈر کو بند کردیا ہے۔ جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراد کاروباری افراد اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے مذاکرات کے بعد ہی سرحد کھلنے کا امکان ہے۔

  • پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پشاور: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجینسی میں پاک افغان بارڈر پرسرحد پارسے مارٹرشیل فائر کئے گئے.

    جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مارٹرگولہ گرنے سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ مارٹرشیل دہشت گردوں  کی جانب سے فائر کئے گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔