Tag: پاک افغان سیریز

  • آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

    آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

    تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، سعود شکیل، محمد نواز، فہیم اشرف اور محمد وسیم کو ٹیم میں شامل کای گیا ہے جبکہ افتخار احمد، نسیم شاہ، حارث روف، اسامہ میر کو آرام دیا گیا۔

    ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 10 اوورز میں بیٹنگ مشکل ہوگی، زیادہ رنز بنا کر افغانستان ٹیم کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کرینگے۔

    اس سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

  • پاک افغان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    پاک افغان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    کولمبو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    سیریز کے تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیمیں کولمبو کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کم از کم تین تبدیلیاں کی جائیں گی، قومی ٹیم مینجمنٹ نے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیوں کے بارے میں بھی غور کیا ہے، سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی آخری میچ میں موقع دیا جا سکتا ہے۔

    نسیم شاہ نے پاکستان کو کامیابی دلوا دی، افغانستان کو شکست

    ان کی جگہ افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے، پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان محض ایک وکٹ سے جیتا تھا جبکہ پہلے میچ میں افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

  • پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    کابل: پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔

    18 رکنی اسکواڈ میں راشد خان، محمد نبی، رحمان اللہ گرباز شامل ہیں، ابراہیم ذدران، نجیب اللہ، نور احمد، مجیب ارحمان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    پاک افغان ون ڈے سیریز کا آغاز 22 اگست سے سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔

  • پاک افغان سیریز: محمد یوسف ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

    پاک افغان سیریز: محمد یوسف ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نجی وجوہات کی بنا پر ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق محمد یوسف کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم انتظامیہ کو شارجہ سیریز کے لیے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

    اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان ٹیم کے ہمراہ ہی سفر کریں گے دریں اثناء فاسٹ بولر نسیم شاہ ذاتی وابستگیوں کے باعث گزشتہ روز ہی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    دوسری جانب بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی غیر موجودگی میں ہیڈکوچ عبدالرحمان پاک افغان سیریز  کے لیے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

  • قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر شاداب خان نے کیا کہا؟ پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی

    قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر شاداب خان نے کیا کہا؟ پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی

    افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کے شکر اداکروں گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری ہے جس میں افغان سیریز کے کپتان نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے، اسے میں اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

    آل راؤنڈر  شاداب نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، جب ایک کھلاڑی کھیلنا شروع کرتا ہے تو اس کا ٹارگٹ یہی ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ سطح پر جاکر کھیلے، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

    کپتان شاداب خان نے مزید کہا کہ میں ایک ینگ ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجُوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔

    شاداب نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں،کوشش کریں کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، اسی طرح یہ سیریز بھی دلچسپ ہو۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے 3 ٹی ٹوئنٹی پاک افغان سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جس کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔

  • ’میری سلیکشن ہوگئی ہے‘، اعظم خان نے میم شیئر کردی

    ’میری سلیکشن ہوگئی ہے‘، اعظم خان نے میم شیئر کردی

    افغانستان کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بننے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان نے دلچسپ انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اور قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر  نے افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سینئر کھلاڑی کو آرام دیا گیا ہے۔

    https://twitter.com/MAzamKhan45/status/1635214044994101248?s=20

    15 رکنی اسکواڈ کی کپتان شاداب خان کریں گے ، اسکواڈ میں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، عماد وسیم، افتخار احمد، زمان خان اور محمد حارث اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    اس حوالے سے اعظم خان نے ٹوئٹر پر میم شیئر کی جس میں ایک شخص پروگرام میں منتخب ہونے پر حیرانی سے کہتا ہے کہ ‘میری سلیکشن ہوگئی’۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    اعظم خان  نے کیپشن میں لکھا کہ میری کیفیت اس وقت بالکل ایسی ہے۔

  • پاک افغان سیریز: پی سی بی کا بابر اعظم سے متعلق اہم فیصلہ

    پاک افغان سیریز: پی سی بی کا بابر اعظم سے متعلق اہم فیصلہ

    رواں ماہ پاکستان اور افغانستان کے مابین شارجہ میں 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان اسکواڈ میں تین وکٹ کیپرز حسیب اللہ (پشاور زلمی )، اعظم خان ( اسلام آباد یونائیٹیڈ ) اور محمد حارث ( پشاور زلمی ) کو شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد افغانستان سےسیریز شارجہ میں ہوگی، افغانستان کےخلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو کھیلی جائے گی۔

    پاک افغان سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید آئندہ چند روز میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔