Tag: پاک امریکا مذاکرات

  • پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

    پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، بات چیت کا مقصد تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سید حیدر شاہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، امریکی وفد کی سربراہی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کریں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت کا مقصد تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

  • انسداد دہشت گردی پر پاک امریکا مذاکرات، امریکی وفد پاکستان روانہ

    انسداد دہشت گردی پر پاک امریکا مذاکرات، امریکی وفد پاکستان روانہ

    واشنگٹن: انسداد دہشت گردی پر پاک امریکا مذاکرات کے لیے امریکی وفد پاکستان روانہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی پر پاک امریکا دو روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہوں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کرسٹوفر لینڈ برگ کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان روانہ ہو گیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان امریکا دہشت گردی کے خطرات پر بات کریں گے، دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہوگی، مذاکرات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    انسداد دہشت گردی پر پاک امریکا مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت انسداد دہشت گردی کے قائم مقام کوآرڈینیٹر کریں گے۔

  • امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز کی دفترِ خارجہ آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات

    امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز کی دفترِ خارجہ آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیرِ خاجہ ایلس ویلز نے دفترِ خارجہ کا دورہ کیا، دورے کا مقصد ایلس ویلز کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے وفود کی سطح پر مذاکرات تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب وزیرِ خارجہ نے وفد کے ہم راہ دفترِ خارجہ کا دورہ کیا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری فارن آفس آفتاب کھوکھر کر رہے تھے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان نے تعلقات کے فروغ کے لیے اقتصادی و تجارتی تعاون پر زور دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستانی وفد میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے، یہ ملاقات وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور مائیک پومپیو کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں ہوئی۔

    وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا، پاکستان نے تعلقات کے فروغ کے لیے اقتصادی و تجارتی تعاون پر زور دیا۔

    ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، افغانستان میں امن کی صورتِ حال اور علاقائی سلامتی کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ


    دوسری طرف امریکی وفد نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک کے وفود کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور علاقائی امن سمیت مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

  • پاکستان کا مفاد سب سے مقدم ہے، شام محمود قریشی نے امریکی وزیرِخارجہ پرواضح کردیا

    پاکستان کا مفاد سب سے مقدم ہے، شام محمود قریشی نے امریکی وزیرِخارجہ پرواضح کردیا

    اسلام آباد: دفترِ خارجہ میں پاک امریکا وفود کی سطح پر جاری مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، شاہ محمود قریشی نے امریکی وفد کو واضح کیا کہ نئی حکومت کے لیے ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کی قیادت میں امریکی وفد دفترِ خارجہ پہنچا تھا جہاں شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا ، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات 40 منٹ تک جاری رہے، ترجمان دفتر ِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی وفد پر واضح کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر بھروسے اور احترام کی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

    امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ایک روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان پہنچے ہوئے ہیں۔ ان کے ہمراہ امریکا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی ہیں۔وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا تو ان کا استقبال وزیر خارجہ کے بجائے دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری شجاع عالم نے کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے امریکی حکام کو مختلف معاملات پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔

    مذاکرات میں شاہ محمودقریشی نے امریکی وفد کو وزیراعظم عمران خان کےاصلاحاتی ایجنڈےسےآگاہ کیا اور بتایا کہ عام آدمی کےمعیارزندگی میں بہتری اور عالمی سطح پرپاکستان کاتشخص بلندکرنا نئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    دونوں وفود کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات پربھی گفتگو ہوئی اور طرفین کی جانب سے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کےمواقع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی وفد نے خطے کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص افغانستان کے موضوع پر پاکستانی وفد سے تبادلہ خیال کیا اور پاکستان سے تعاون طلب کیا ، جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے کرداراداکرتےرہیں گے لیکن نئی حکومت کے لیے پاکستان کا مفاد سب سے مقدم ہے۔

    پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ پومپیو دورہ مکمل کر کے آج ہی نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں امکان ہے کہ وہ بھارت پر ایران سے تیل کی خریداری روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندگان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

  • پاک امریکا خارجہ سیکریٹریز مذاکرات، افغان مسئلہ حل کرنے پر زور

    پاک امریکا خارجہ سیکریٹریز مذاکرات، افغان مسئلہ حل کرنے پر زور

    اسلام آباد: افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے جس میں افغان مسئلہ طاقت کے بجائے سیاسی بنیاد پر حل کرنے پر زور دیا گیا۔

    پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےکی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 10 رکنی امریکی وفد سے دفتر خارجہ میں مذاکرات ہوئے، امریکی وفد کی سربراہی معاون سیکریٹری خارجہ الیس ویلز نے کی،دو طرفہ تعلقات کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے افغان مسئلہ سیاسی بنیاد پر حل کرنے پر زور دیا گیا۔

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    ترجمان کے مطابق امریکی وفد کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں بھی بتایا گیا،امریکی وفد کی جانب سے دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے کا عزم کیا گیا، امریکی وفد نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی۔

  • پاک امریکا مذاکرات کاامکان، امریکی اہم شخصیت کی پاکستان آمد متوقع

    پاک امریکا مذاکرات کاامکان، امریکی اہم شخصیت کی پاکستان آمد متوقع

    اسلام آباد : اوباما انتظامیہ کی اہم شخصیت کے دورہ پاکستان کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جمعہ کے روز مذاکرات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرون حملے، ایف سولہ طیاروں کی حوالگی اور دیگر مسائل پر بات چیت کیلیے پاک امریکا حکام جمعہ کے روز سرجوڑیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اہم امریکی شخصیت کی جمعرات کے روز پاکستان آمد متوقع ہے ان کے ساتھ نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن بھی ہوں گے۔

    پاک امریکاحکام کی جمعے کے روز متوقع ملاقات میں حالیہ امریکی ڈرون حملہ اور ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پربات چیت موضوعِ گفتگو ہوگی ۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران نیوکلیئرسپلائرگروپ میں پاکستان کی شمولیت اورافغان امن عمل پر بھی بات ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی حکام امریکا کی جانب سے بھارت کی بےجا حمایت پربھی بات کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس وقت بھارتی وزیراعظم مودی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر اوباما سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور امریکی ایوان کانگریس سے خطاب بھی کیا۔

    امریکی حکام سے مذکرات میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اورطارق فاطمی شریک ہوں گے۔