Tag: پاک امریکہ تعلقات

  • امریکہ اور پاکستان کومسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا‘ اعزاز چوہدری

    امریکہ اور پاکستان کومسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا‘ اعزاز چوہدری

    شکاگو: امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کو مسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شکاگو یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات پرپاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان تعلقات اہم ہیں، دونوں ممالک کومل کرمسائل کاحل نکالنا ہوگا۔

    پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ پاک امریکہ شراکت داری سے مثبت نتائج برآمد ہوئےہیں، افغانستان میں امن کےمشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا جبکہ غلط فہمیاں دورکرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے ہوں گے۔

    پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور یہ پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔

    یاد رہے کہ 14 فروری 2018 کو پاکستانی سفیراعزازچوہدری یونیورسٹی آف کیلفورنیا میں پاک امریکہ تعلقات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں گزشتہ 70سال میں کئی اتارچڑھاؤ آئے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کے ذمہ دارنہیں ہیں، پاک امریکہ تعلقا ت کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

    اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری

    واضح رہے کہ رواں سال 5 جنوری کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھےچھوڑکراب آگےبڑھنےکی ضرورت ہے‘ رچرڈہاگلینڈ

    ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھےچھوڑکراب آگےبڑھنےکی ضرورت ہے‘ رچرڈہاگلینڈ

    واشنگٹن : سابق امریکی نائب سفیر رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت کار امریکہ کے لیے کام کرتے ہیں کسی خاص سوچ کے لیے نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سابق امریکی نائب سفیر رچرڈہاگلینڈ نے پاک امریکہ تعلقات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کرے گا۔

    رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھے چھوڑکراب آگے بڑھنےکی ضرورت ہے، سفارت کاری کے ذریعے معاملات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

    سابق امریکی نائب سفیرنے کہا کہ پاکستان کوکانگریس اراکین سے روابط بڑھانا ہوں گے جبکہ امریکہ کوپاکستان سے تعلقات کوطویل مدتی بنیاد پردیکھنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے امریکی تعلقات پرپاکستان کوخدشات نہیں ہونے چاہیے، ہرملک کواپنےاتحادیوں کا چناؤ کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

    رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ پشاورمیں سفارت کارکی حیثیت سے اور اسلام آباد میں بطور نائب امریکی سفیر کی حیثیت سے بہترین وقت گزارا۔


    سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل


    خیال رہے کہ چار روز قبل اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک امریکہ تعلقات، دونوں ممالک میں رابطے، برف پگھلنے لگی

    پاک امریکہ تعلقات، دونوں ممالک میں رابطے، برف پگھلنے لگی

    اسلام آباد : پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ تناؤ کے بعد تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک میں رابطے جاری ہیں، اس سلسلے میں مختلف امریکی وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ ٹوئٹ کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں رفتہ رفتہ کمی آرہی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک میں رابطے جاری ہیں اور بات چیت کیلئے دس روزمیں متعدد امریکی وفو د اسلام آباد آئے جن کے تعلقات میں بہتری کے لئے سیاسی ،سفارتی اورعسکری سطح پر رابطے ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے اپنے مطالبات رکھے، اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کے سامنے تین بڑے مطالبات پیش کیے ہیں۔

    ان مطالبات میں سب سے پہلے افغانیوں کی وطن واپسی، بارڈرمینجمنٹ اور افغانستان کی حدود میں حکومتی عملداری یقینی بنانا شامل ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پرلانے کے لئے پر امید ہیں۔


    مزید پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کی سیکورٹی امداد روک دی


    واضح رہے کہ مشیر خزانہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی، وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کاوفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی روابط قائم ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کےساتھ خراب تعلقات امریکہ کےمفاد میں نہیں‘ نیویارک ٹائمز


    علاوہ ازیں اسلام آباد میں پاکستان کے کیمیائی مواد کی بحفاظت مسلسل فراہمی اور سیکورٹی کے بارے میں تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، پاک امریکہ مشترکہ ورکشاپ کا افتتاح وزارت خارجہ کی اسپیشل سیکرٹری تسنیم اسلم نے کیا۔

    اس موقع پر امریکی اور بین الاقوامی کیمیائی ماہرین کے علاوہ پاکستانی کیمیائی مواد کی صنعت کے نمائندے موجود تھے۔

  • وزیراعظم سےکمانڈرامریکی سینٹ کام جنرل جوزف کی ملاقات

    وزیراعظم سےکمانڈرامریکی سینٹ کام جنرل جوزف کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف وٹل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم سے جنرل جوزف کی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے جبکہ امریکی وفد میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔


    وزیراعظم شاہدخاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس


    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ایئر چیف اورنیول چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی بھی شامل ہیں جبکہ وفاقی وزرا اور مشیر قومی سلامتی بھی شریک تھے۔

    واضح رہے کہ اجلاس میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور پاک فوج کے بھرپور جواب پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ملکی مجموعی سیکیورٹی صورت حال اورخطے کے حالات پر گفتگو کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے‘ اعزاز چوہدری

    آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے‘ اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازاحمدچوہدری نےکہاکہ آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد شروع کیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزاز احمد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضرب عضب پرتمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیاگیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہناتھاکہ حکومت،سیکیورٹی فورسز،عوام دہشت گردی کےخاتمے کےلیے متحدہیں، جبکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ سےشدت پسندی میں کمی آئی ہے۔

    اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کےخاتمےسےمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئےاور پاکستان دنیامیں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنےآرہاہے۔

    پاکستانی سفیر نےپاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں،اتارچڑھاؤکےباوجودمختلف شعبوں میں شراکت داری قائم ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری


    اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھاکہ سی پیک کےپاکستان سمیت خطے پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات کرتے ہوئےپاکستانی سفیرنےکہاکہ فوجی مہم جوئی سےامن قائم نہیں کیا جاسکتا۔امن کاواحد راستہ سیاسی استحکام اورمذاکرات ہیں۔

    پاکستانی سفیراعزازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اچھےتعلقات کاخواہاں ہے،ہربارمذاکرات کےتعطل کا انتہا پسند اوردہشت گردفائدہ اٹھاتےہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

  • وزیر اعظم پاکستان اور جان کیری کے درمیان اہم ملاقات

    وزیر اعظم پاکستان اور جان کیری کے درمیان اہم ملاقات

    واشنگٹن : امریکہ میں ہونے والی وزیراعظم نوازشریف اورامریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات میں جان کیری نے مقبوضہ کشمیرمیں پر تشدد کارروائیوں پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کےاعلامیےکےمطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، پاک امریکااسٹریٹجک ڈائیلاگ،دنیا کو درپیش موسمیاتی چیلیجزاور کشمیرو افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کوششوں کوسراہا اور پاک فوج کے افسران کی شہادتوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

    اسٹیٹ سیکرٹری جان کیری نے پاکستان کی معاشی بحالی پروزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی سے ملک مضبوط و مستحکم اور عوام خوشحال ہوتے ہیں جب کہ غربت کا تناسب بھی کم ہوتا ہے جس سے لوگوں کے دہشت گردی کی طرف مائل ہونے کے امکانات ک ہوجاتے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران خطہ میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر جان کیری نے تشویش کا اظہارکیا۔

    دو طرفہ گفت و شنید میں افغانستان کا موضوع بھی زیربحث آیا جس پر جان کیری نےافغان مہاجرین کی چالیس برس تک میزبانی کرنے پرپاکستان کوخراج تحسین پیش کیا اور افغانستان میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مزاکرات کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو قابل ستائش جانا۔

    دونوں رہنماؤں نے دنیا کے تیزی سے بڑھتے ماحولیاتی خدشات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے موسمیاتی تغیر میں میں تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے اُٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کے لیے تعاون کا فیصلہ کیا۔

  • واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرسوزن رائس سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں وزیرِاعظم نواز شریف کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے سوزن رائس سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات ،افغان طالبان مصالحتی عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سوز رائس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امریکی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر طارق فاطمی نے سوزن رائس کو بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اس سے قبل طارق فاطمی نے یوایس ایڈ کے منتظم الفونسولین ہارڈ سے بھی ملاقات کی اور یو ایس ایڈ سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بجٹ میں اضافے کرنے کی درخواست کی۔