Tag: پاک انڈیا تعلقات

  • کرتارپور راہداری: پاکستانی وفد کا بھارت جانا ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات کی طرف قدم ہے، دفتر خارجہ

    کرتارپور راہداری: پاکستانی وفد کا بھارت جانا ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات کی طرف قدم ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد کا کرتارپور راہ داری پر بات چیت کے لیے بھارت جانا ہمسائیگی کے اچھے تعلقات کی طرف قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل نے پاکستانی وفد کے بھارت جانے کو مثبت ہم سائیگی کی طرف اٹھایا جانے والا پہلا قدم قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے درخواست کی تھی کہ پاکستانی وفد دہلی کی بجائے واہگہ اٹاری پر مذاکرات کے لیے آئے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی وفد مذاکرات کے لیے بھارت جا رہا ہے، یہ وزیر اعظم عمران خان کے کرتارپور وژن اور اسپرٹ کا عکاس ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج اٹاری کے مقام پر ہونے والے مذاکرات کرتارپور پر ملاقاتوں کا پہلا سلسلہ ہے، ہم ایک مثبت پیغام لے کر جا رہے ہیں، بھارت سے بھی آگے آنے کی امید ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرتار پور راہداری پراجلاس ، بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار

    خیال رہے کہ کرتارپور راہ داری پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستان نے بھارت کو پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے کی درخواست کی تھی جسے انڈیا نے مسترد کر دیا، جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے اس اقدام کو افسوس ناک قرر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتار پور رہ داری کی سنگ بنیاد کے موقع پر 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے تھے اور ان صحافیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرائی گئی۔

  • بابا نانک دربار کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے: نوجوت سدھو کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

    بابا نانک دربار کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے: نوجوت سدھو کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے خط لکھ کر کہا ہے کہ کرتارپور راہ داری نے دو قوموں کو قریب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے کرتارپور راہ داری کھولے جانے سے متعلق بات کی۔

    [bs-quote quote=”بابا نانک دربار کی مقدس سر زمین کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”نوجوت سنگھ سدھو”][/bs-quote]

    نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ مثبت اقدام دونوں ممالک کو امن کی طرف لے جائے گا۔

    انھوں نے خط میں لکھا ’بابا نانک کی 550 ویں سال گرہ کے انتظامات کا منصوبہ مکمل ہے، گوردواروں کا ماضی، مستقبل محفوظ بنانے کے لیے خدمات پیش کرنا ہوں گی۔‘

    نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ کرتارپور، گرو نانک دربار عقیدت مندوں کی حاضری کا منتظر ہے، برسوں بعد کرتارپور گوردوارہ حاضری دے کر دل کو سکون ہوگا۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ بابا نانک دربار کی مقدس سر زمین کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے، کرتار پور، بابا نانک گوردوارہ کی تاریخی عمارتوں کو تبدیل نہ کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان

    یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر گزشتہ سال نومبر کے آخری دنوں میں کرتار پور راہ داری تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔

    جس پر ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو یووا نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کر دیا تھا۔

  • آرمی چیف اور سدھو کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئے: خواجہ آصف

    آرمی چیف اور سدھو کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئے: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: سابق وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کرتارپور راہ داری کھلنے کو حکومت کا ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔

    [bs-quote quote=”کرتارپور راہ داری کھلنے سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خواجہ آصف”][/bs-quote]

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اس پر ردِ عمل حوصلہ افزا نہیں۔ اس راہ داری سے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ بھارت میں الیکشن ہونے والے ہیں، مودی سرکار اور کانگریس دونوں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سشما سوراج کے بیان سے لگا کہ انھیں انتخابات میں نقصان کا اندیشہ لا حق ہے، کرتارپور راہ داری کھلنے سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک آرمی چیف سے ملنا خوش قسمتی ہے، سکھ رہنما گوپال چاؤلہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔

    راہ داری کھولنے کی تقریب میں بھارت سے سابق کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر نے بھی شرکت کی، گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال سنگھ چاؤلہ نے تقریب میں آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔ جس پر بھارتی میڈیا نے طوفان مچایا۔

    بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے روایتی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہ داری کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان سے مذاکرات کریں گے۔

  • ممبئی حملے بھارت نے خود کرائے، حقیقت سامنے آ گئی: سابق سفیر عبد الباسط

    ممبئی حملے بھارت نے خود کرائے، حقیقت سامنے آ گئی: سابق سفیر عبد الباسط

    اسلام آباد: سابق سفیر عبد الباسط نے کہا ہے کہ ممبئی حملے بھارت نے خود کرائے تھے، حقیقت سامنے آ گئی، بھارت نے اجمل قصاب سے ہماری ملاقات کرانے سے انکار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں سابق سینئر سفارت کار اور ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ انھیں اجمل قصاب کے بھارتی نکلنے پر کوئی تعجب نہیں ہوا، پہلے ہی یہ خیال تھا کہ ممبئی حملے بھارت نے خود کرائے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان عالمی سطح پراس ایشو کو اٹھائے، عالمی سطح پر بتانا چاہیے کہ ممبئی حملے بھارت کی اِن سائیڈ جاب تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بریگیڈیئر (ر) حارث نواز” author_job=”دفاعی تجزیہ کار”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ کمیشن بنایا گیا تھا اور بھارت سے کہا تھا کہ اجمل قصاب سے ہماری ملاقات کرائی جائے لیکن بھارت سرکار نے انکار کر دیا تھا۔

    سابق سفیر نے کہا ’جوڈیشل کمیشن نے ملاقات کے لیے کئی بار اصرار کیا مگر مسلسل انکار ہوتا رہا، بھارت نے ہماری ملاقات کرائے بغیر ہی اجمل قصاب کو پھانسی دے دی تھی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہی نہیں تھا کہ یہ مقدمہ مکمل ہو، اسے پاکستان کے خلاف موقع ملا ہوا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 24 بھارتی شہریوں نے ممبئی حملہ کیس میں پاکستان میں بیانات ریکارڈ کرانے ہیں، لیکن بھارت ان شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دے رہا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا، ڈومیسائل سامنے آنے پر انتظامیہ پریشان


    عبد الباسط کا کہنا تھا کہ بھارت ممبئی حملوں کی تحقیقات میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا ہے بلکہ صرف اور صرف عالمی سطح پر پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت نے ہماری ملاقات کرائے بغیر ہی اجمل قصاب کو پھانسی دے دی تھی۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”سابق سفیر”][/bs-quote]

    دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے بھی کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پراس ایشو کو اٹھائے، عالمی سطح پر بتانا چاہیے کہ ممبئی حملے بھارت کی اِن سائیڈ جاب تھی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مطالبہ کرتا رہا کہ ہمیں ثبوت اور دستاویزات فراہم کریں، اب اجمل قصاب کا ڈومیسائل سامنے آ گیا ہے، پاکستان عالمی سطح پر یہ ایشو اٹھائے۔

    حارث نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری حقیقت سمجھے، ممبئی حملوں جیسے اور بھی واقعات ہیں۔

  • پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچز کرانے کی تجویز سامنے آگئی

    پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچز کرانے کی تجویز سامنے آگئی

    اسلام آباد: نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت پہنچتے ہی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کو فون کرکے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کےامکانات روشن ہوگئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    سدھو نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچز کرانے کی تجویز پیش کر دی، انھوں نے کہا ’دونوں ٹیموں میں بیسٹ آف تھری میچز کی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔‘

    میچز کی سیریز کے سلسلے میں نوجوت سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ جب کہ فیصل جاوید پی سی بی سے بات کریں گے، بورڈز سے رابطے کے دوران سیریز کے وینیو اور تاریخ سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر کہا ’کرکٹ دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے سکتی ہے، وقت آ گیا ہے دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھلے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں مجھ پربلاوجہ تنقیدکی گئی جس پربہت دکھ ہے‘ نوجوت سنگھ سدھو

    اسے بھی ملاحظہ کریں:  وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کوامن کا سفیرقراردے دیا


    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ’معاملات میں بات چیت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔‘ اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو خصوصی طور پر تشریف لائے تھے، تاہم پاکستان یاترا پر بھارت میں ان کے خلاف شدت پسند ہندوؤں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔