Tag: پاک انگلینڈ

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    نیوزی لینڈ کی بی ٹیم اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنے والی قومی ٹیم کا اصل امتحان آج ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج انگلینڈ کے شہر لیڈز پاکستانی وقت کے مطابق  رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے، دن میں بادل چھائے رہیں گے، دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ورلڈ کپ سے قبل 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث ورلڈکپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گی۔

  • پاک انگلینڈ پانچواں ٹی 20 ٹاکرا:  لاہور پولیس سیکیورٹی کے لئے تیار

    پاک انگلینڈ پانچواں ٹی 20 ٹاکرا: لاہور پولیس سیکیورٹی کے لئے تیار

    لاہور : لاہور پولیس پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی سکیورٹی کے لئے تیار ہے، ٹیموں کے روٹس کی بلند عمارتوں،اسٹیڈیم ،اہم پوائنٹس پر اسنائپرز تعینات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ پانچواں ٹی 20 آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ، لاہور پولیس میچ کی سکیورٹی کے لئےتیار اور الرٹ ہے۔

    سربراہ لاہورپولیس غلام محمودڈوگر نے بتایا کہ میچ کا پرامن انعقاد اور محفوظ ماحول میں ورلڈکلاس کرکٹ یقینی بنائیں گے۔

    غلام محمودڈوگر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور شہریوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کریں گے اور ٹیموں کے روٹس، قیام گاہ سمیت قذافی اسٹیڈیم پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔

    سی سی پی او نے کہا کہ ٹیموں کے روٹس کی بلند عمارتوں،اسٹیڈیم ،اہم پوائنٹس پر سنائپرز تعینات ہیں۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران اور جوان الرٹ رہیں،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

    خیال رہے پاک انگلینڈ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابرہے، پانچواں معرکے میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھےسات بجے ٹکرائیں گی، شائقین تمام میچ اےآروائی زیپ پربراہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

  • دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    لندن: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 248 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سعود شکیل اور حسن علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سعود شکیل نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 56 رنز بنائے۔

    حسن علی نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

    اوپنر امام الحق دوسرے ون ڈے بھی ناکام رہے اور صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 10 رنز بنا سکے، کپتان بابر اعظم 19 رنز پر ثاقب محمود کا نشانہ بنے۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 5 رنز بنا کر چلتے بنے، صہیب مقصود نے 19 رنز بنائے، شاداب 21 رنز بنا کر گریگوری کا نشانہ بنے۔

    انگلینڈ کی جانب سے لیوس گریگوری نے تین وکٹیں حاصل کیں، ثاقب محمود اور کریک اورٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تھا، واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

    انگلینڈ کی جانب سے فال سالٹ نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جیمز ونز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان بین اسٹوکس کو 22 رنز پر حسن علی نے پویلین روانہ کیا۔

    جان سمپسن 17 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کریگ اورٹن بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

    لیوس گریگوری 40 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے، بریڈن کیرس 31 رنز بناسکے۔

    فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث سہیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاکستان ٹیم نے دوسرے ون ڈے کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی، انگلینڈ نے بھی دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان برابر اعظم نے کہا کہ کنڈیشنڈ کا فائدہ اٹھا کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، جب کہ انگلش کپتان اسٹوکس نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کرتے۔Image

    فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم ،امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بہ آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 142 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے انگلینڈ نے 22 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر وکٹ حاصل نہ کر سکا تھا، جب کہ انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ٹیم سلیکشن میں کمی نہیں تھی، بدقسمتی سے ہارے: اظہر علی

    ٹیم سلیکشن میں کمی نہیں تھی، بدقسمتی سے ہارے: اظہر علی

    مانچسٹر: ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کے بعد ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری ٹیم سلیکشن میں کوئی کمی نہیں تھی، انگلینڈ کی جیت کا سہرا کرس ووکس اور جوز بٹلر کی پارٹنر شپ کو جاتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے ہاتھوں اولڈ ٹریفورڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی وجہ انگلش بیٹسمینوں کی پارٹنر شپ کو قرار دے دیا، انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن پارٹنر شپ سے جیت نہیں سکے۔

    اظہر علی نے کہا تیسرے روز کا آخری سیشن اور انگلینڈ کی پارٹنر شپ ٹرننگ پوائنٹ تھے، ہم ٹیسٹ میچ کو لیڈ کر رہے تھے لیکن بدقسمتی سے ہار گئے، اگلے میچ میں بھی وکٹ کو دیکھ کر ٹیم سلیکشن کریں گے۔

    Image may contain: text that says 'ENGLAND V PAKISTAN TEST OLD TRAFFORD MANCHESTER INNINGS) SHAN MASOOD BABAR 156[319) 9(106) 326 STUART BROAD ENGLAND 3-54 JOFRA ARCHER 3-59 OLLIE POPE JOS BUTTLER 62[117) 219 8[108) PAKISTAN YASIR SHAH SHADAB KHAN 4-66 SHAH INNINGS) 33[24) (24) 29 29(43) ASAD SHAFIQ STUART BROAD 2-13 169 3-37 2-11 ENGLAND INNINGS) CHRIS WOAKES CHRIS WOAKES 84*(120) JOS BUTTLER (101) 277-7 YAIRAH 4-99 MOHAMMAD ABBAS ©pcb.com.pk 1-36 ENGLAND WON BY WICKETS f/PakistanCricketBoard @TheRealPCB D@TheRealPCB pepsi. easypaisa PakistanCricketOfficial'

    کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہ بات جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دباؤ ہوتا ہے، انھوں نے کہا ہم اس سے بہتر کھیل سکتے تھے، لیکن دوسری اننگز میں ہماری کوئی بھی پارٹنرشپ 50 سے اوپر نہیں گئی، اس سے قبل اس گراؤنڈ پر اتنا ٹارگٹ نہیں بنا، دس سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں جانتا ہوں کیسے چلنا ہے، جوز بٹلر نے اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلا جس سے ہم پر دباؤ آیا۔

    مانچسٹر ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

    اظہر علی نے کہا کہ شاداب خان کو بطور آل راؤنڈر کھلایا تھا، وہ پی ایس ایل اور ڈومیسٹک میں بھی اچھی بیٹنگ کر چکے ہیں، ٹیم سلیکشن میں کوئی کمی نہیں تھی، شاداب خان کے ہونے سے کافی سپورٹ تھی، انھوں نے ہماری امیدوں کے مطابق پرفارم کیا۔

    ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بطور بیٹسمین اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہیں اور کپتانی کے دوران میچ کی صورت حال کو سوچتے ہیں۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

    لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیو روڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا، 13 جولائی کو پاکستانی ٹیم ڈربی شائر کے لیے روانہ ہوگی۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ڈربی شائر میں پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی، پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل 4 ڈے پریکٹس میچ کھیلے گا، جب کہ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    تاہم ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، خیال رہے کہ انگلش بورڈ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی عائد کی ہے، کرونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

    انضمام الحق کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے 2 منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظر ثانی شروع کر دی ہے، ان کھلاڑیوں کا اگلا ٹیسٹ پیر 29 جون کو ہوگا۔

    کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج آج آئیں گے۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان

    لاہور: کرونا وائرس کے سبب انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان ہے، قومی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچز کے لیے وسط جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے یکم جولائی تک ہر قسم کی کرکٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق آئندہ ہفتے کرکٹ کی مصروفیات کا نیا شیڈول جاری کریں گے۔

    انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا پروفیشنل کرکٹ کی معطلی سے متعلق بڑا اعلان

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ٹام ہیریسن نے نمائندہ اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام انٹرنیشنل میچز کو دوبارہ ری شیڈول کیا جائے گا، کرونا وائرس کرکٹ معطلی سے اب تک 9 کاونٹی چیمین شپ ملتوی ہو چکی ہیں۔

    سی ای او ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ اس سال ہونے والی نئی سیریز دی ہنڈرڈ کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اب تک برطانیہ میں اموات کی تعداد 18738 اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

  • پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ایک روزہ میچ میں آج مدمقابل ہوں گے

    پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ایک روزہ میچ میں آج مدمقابل ہوں گے

    لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے میچ کی منسوخی کے بعد قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے جیتنے کے لیے جم کر پریکٹس کی، ساؤتھ ہیمپٹن میں ڈیرا بالنگ اور فیلنڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔

    دوسرے ون ڈے کی بھرپور تیاری کے لیے شاہینوں نے ٹھنڈے موسم میں خوب لہو گرمایا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی الگ الگ مشقیں ہوئیں۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آنے والے میچز میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، تجربہ کار شعیب ملک نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

    سابق کپتان کہتے ہیں ورلڈکپ سے پہلے سیریز سے فائدہ ہورہا ہے، دونوں ٹیمیں ہفتےکو دوپہر تین بجے پنجا آزمائی کریں گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، بارش کے سبب میچ کو 41 اوور تک محدود کیا گیا تھا تاہم بارش دوبارہ شروع ہوئی جس کے سبب میچ کو ختم کرنا پڑا، پاکستان نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔

    یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی، اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر

    اب تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں 31 فتوحات حاصل کر پائی، جب کہ انگلینڈ کو 49 میں فتح نصیب ہوئی۔