Tag: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ آج سے ملتان میں کھیلا جائیگا

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ آج سے ملتان میں کھیلا جائیگا

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، شان مسعود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اولی پاپ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میچ میں قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاک انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتان اسٹیڈیم میں ہوئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے رونمائی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور دونوں ہی ٹیموں کو اپنی حالیہ سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی ملتان اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس جاری ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گزشتہ روز کرنی تھی لیکن انگلش کپتان کی عدم دستیابی پر تقریب ملتوی ہوئی تھی۔

     

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

     راولپنڈی: پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی، سیریز کا پہلا مقابلہ کل جمعرات کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

    پاکستان انگلینڈ کہ درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے، 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

    تاہم 39 میچز بغیر کسی نتیجے کہ ختم ہوئے، پاکستان انگلینڈ کہ درمیان پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ سریز 2005.6 میں کھیلی گئی تھی۔

    تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی، پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

     دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا، تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

    راولپنڈی: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز  سے قبل دونوں ٹیموں کی پنڈی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوسرے پریکٹس سیشن کیلئے آج صبح 10 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا۔

    دوسری جانب اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دونوں ٹیمیں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کر رہی ہیں، تاہم یہ پریکٹس سیشن دن ایک بجےتک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔