Tag: پاک ایران گیس

  • پاک ایران گیس: امریکا سے استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے، وزیر پٹرولیم

    پاک ایران گیس: امریکا سے استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے، وزیر پٹرولیم

    اسلام آباد: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف نئی حکومت کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

    وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی پی گیس منصوبے کے تحت پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، امریکا سے استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے۔

    انھوں نے کہا پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے، اور امریکی پابندیوں کے خلاف سیاسی اور تکنیکی دلائل دے کر استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے، مصدق ملک کا کہنا تھا کہ امریکا سے استثنیٰ لینے کے لیے بھرپور لابنگ کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، واضح رہے کہ نگراں حکومت نے پاکستانی سرزمین پر 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم نگراں حکومت نے امریکی پابندیوں کے خلاف درخواست جاری جیوپولیٹیکل صورت حال کے باعث دائر کرنے کا پلان مؤخر کر دیا تھا۔

    منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق فیصلے کیے تھے، اور امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کی درخواست کا حتمی مسودہ بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

  • ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں 18 ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ، پاکستانی وفد ایران روانہ

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں 18 ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ، پاکستانی وفد ایران روانہ

    اسلام آباد: ایران کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبے میں 18 ارب ڈالر جرمانے کے مطالبے کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی وفد ایران روانہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی محمد علی کی سربراہی میں ایک وفد ایران روانہ ہوا ہے جس میں انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے ایم ڈی ندیم باجوہ سمیت وزارت کے حکام شامل ہیں، وزیر توانائی اپنے ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت ہوگی، آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو مارچ 2024 تک ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے، مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں ایران عالمی ثالثی عدالت میں جا سکتا ہے، اور پاکستان پر 18 ارب ڈالر تک جرمانے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد ایران پر عائد پابندیوں کے تناظر میں ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کرے گا۔ واضح رہے کہ ایران پاکستان گیس منصوبے سے پاکستان کو ایران سے یومیہ 75 کروڑ مکعب فٹ گیس درآمد ہونی ہے۔