Tag: پاک بحریہ

  • چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ

    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ

    اسلام آباد : چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوزپی این ایس ایم مانگروکی لانچنگ کی تقریب ہوئی ، یہ آبدوزیں جدیدہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔

    ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ

    انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

    ہنگور کلاس آبدوزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔

    انہوں نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کا یہ منصوبہ یقینی طور پر پاک چین پائیدار شراکت داری میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

    حکومت پاکستان نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تعمیر کی جائیں گی، یہ آبدوزیں جدیدہتھیاروں اور سینسرز سےلیس ہوں گی جس سےدور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

    لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

  • پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن

    پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن

    پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا، ہنگامی کال پر فوری رسپانس دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ لائبریریا کے آئل ٹینکر نے زخمی بھارتی عملے کیلئے مدد کی درخواست کی تھی، جے ایم آئی سی سی نے ہنگامی کال پر فوری ریسکیوآپریشن شروع کیا۔

    پاک بحریہ نے بھارت کے جاسوس طیارے ‘پی 8 آئی’ کا سراغ لگایا

    زخمی بھارتی اہلکار کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن قومیت سے بالاتر، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کاعکاس ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ پاک بحریہ کا اقدام سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مثالی کردار کا ثبوت ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-navy-exercises-strengthen-port-defense/

  • پاک بحریہ کا بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کےلیے مشقوں کا انعقاد

    پاک بحریہ کا بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کےلیے مشقوں کا انعقاد

    اسلام آبا: پاک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیرروایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

    پاک بحریہ کی جانب سے ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحرى تنصيات کے تحفظ کے لئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کو جانچنا اور موثر بنانا تھا، ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط كارروائیوں میں حصہ لیا۔

    مشق میں مختلف غیرروایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

    مشقوں کے دوران کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے مختلف بندر گاہوں کا دورہ کیا اور مشق کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔

    انھوں نے حصہ لینے والی یونٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی ہم آہنگی کو سراہا، انھوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی بندر گاہوں اور بحری تنصیبات کا تحفظ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

    یہ مشقیں اس امر کی عکاس ہیں کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں میں بتدریج جدت لارہی ہے۔

  • پاک بحریہ نے بھارت کے جاسوس طیارے ‘پی 8 آئی’ کا سراغ لگایا

    پاک بحریہ نے بھارت کے جاسوس طیارے ‘پی 8 آئی’ کا سراغ لگایا

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے بھارت کے جاسوس طیارے پی 8 آئی کا سراغ لگایا اور اسے مسلسل نگرانی میں رکھا۔

    اے پی پی کے مطابق ملک کی سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ نہ صرف چوکس ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ، دفاعی ذرائع نے انکشاف کیا پاک بحریہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارتی طیارے پی ایٹ آئی کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔

    اس سے قبل پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بھارت نے انتیس اور تیس اپریل کی درمیانی رات ایل او سی پر بھی جاسوسی کی کوشش کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن پر بھارتی طیارے بھاگ گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے پاک فضائیہ کے طیاروں کو دیکھ کر فرار

    سیکیورٹی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور بات چیت کو فروغ دینے کے اقدامات کے لیے اپنی حمایت کی پیشکش کی ہے۔

  • جدید ہتھیاروں سے لیس جنگی جہاز ‘پی این ایس یمامہ’ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    جدید ہتھیاروں سے لیس جنگی جہاز ‘پی این ایس یمامہ’ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    راولپنڈی : جدید ہتھیاروں سے لیس جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔

    تقریب کا انعقاد جناح نیول بیس اورماڑہ میں کیا گیا، نیول چیف ایڈمرل نویداشرف مہمان خصوصی تھے جبکہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام ، مقامی معززین نے شرکت کی۔

    پی این ایس یمامہ ڈامن شپ یارڈرومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ، جو جدید ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ خطےمیں ابھرتے بحری چیلنجزسےنمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے، جنگی جہاز کی شمولیت میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی اور امن کیلئے پاک بحریہ کےعزم کا مظہر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ علاقائی امن وسلامتی ،بندرگاہوں اورسی پیک کےتحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔

  • پاک بحریہ کی 9 ویں کثیرالقومی مشق امن 2025 کا اختتام، آرمی چیف کی شرکت

    پاک بحریہ کی 9 ویں کثیرالقومی مشق امن 2025 کا اختتام، آرمی چیف کی شرکت

    کراچی : پاک بحریہ کی 9 ویں کثیرالقومی مشق امن2025 کا اختتام ہوگیا، اس موقع پر آرمی چیف ن مختلف آپریشنل مشقیں دیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نویں کثیرالقومی مشق امن کا شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے انعقاد کے ساتھ اختتام ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے زیراہتمام کثیرالقومی مشق امن 2025 کاانعقادکیاگیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ 60 ممالک نےبحری جنگی جہازوں، ایئرکرافٹ،میرینز،اسپیشل آپریشن فورسز کے ساتھ حصہ لیا، 60ممالک نےبڑی تعداد میں مبصرین کے ساتھ حصہ لیا۔

    انٹرنیشنل فلیٹ ریویومیں پاک بحریہ ،غیر ملکی بحری جنگی جہازوں نےامن فارمیشن کامظاہرہ کیا، مشق”امن کیلئےمتحد”موٹوکےتحت پاکستان کی امن کیلئےغیرمتزلزل حمایت کی عکاس ہے۔

    پاک بحریہ کےجہازمعاون آمدپرنیول چیف ایڈمرل نویداشرف نےمہمان خصوصی کااستقبال کیا ، اس موقع پر گورنرسندھ،وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر سمندری امور بھی موجود تھے۔

    تقریب میں سفرا،ہائی کمشنرز،غیرملکی بحری افواج کےسربراہان سمیت سینئرملٹری آفیسرز،دفاعی اورنیول اتاشی شریک تھے

    آرمی چیف نےمختلف آپریشنل مشقوں کامظاہرہ دیکھا، پاکستان نیوی، ایئر فورس اورغیرملکی طیاروں کاشاندارفلائی پاسٹ بھی پیش کیاگیا۔

    فلائی پاسٹ کےبعدبحری جہازوں کی جانب سےمین اینڈچیئرشپ کامظاہرہ کیاگیا، جس کے بعد مشق کااختتام روایتی امن فارمیشن کی تشکیل کےساتھ ہوا۔

    آرمی چیف نےمیزبانی پرپاک بحریہ کومبارکباد،امن کیلئےپاکستان کےعزم کوسراہتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پرعلاقائی وعالمی بحری افواج کاشکریہ ادا کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ امن2025 نے طاقتوں کو محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل کے مقصد کے تحت جمع کیا اور امن ڈائیلاگ نے دنیا کی بحری قیادت کو بحری مسائل پر باہمی بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

  • پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 کا دوسرا روز

    پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 کا دوسرا روز

    کراچی : پاک بحریہ کے زیر اہتمام 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 جاری ہے، کثیر القومی بحری مشق 11 فروری تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی بحری مشق امن2025 کا دوسرا روز ہے، ساٹھ سے زائد ملکوں کی بحری افواج کے جہاز، ایئرکرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین بھی شریک ہیں

    کثیرالقومی بحری مشق 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی، گزشتہ روز افتتاحی تقریب میں مشق کا باضابطہ آغاز شریک ملکوں کے جھنڈےبیک وقت لہرا کرکیا گیا تھا ، افتتاحی تقریب میں نیول چیف کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں کاخطے میں محفوظ وسازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے، پاک بحریہ نےبحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کیلئےمتعدد اقدامات کیے۔

    اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے کہا تھا کہ امن مشق دنیا بھر ک ممالک کو خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنے کی دعوت دیتی ہے، سمندری خطرات میں بحری قذاقی سمیت دیگر چیلنجز تجارت دیگر امور پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ امن مشق میں پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی آغاز کررہی ہے، امن ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

    اس سے قبل پہلے امن ڈائیلاگ پر پرومو جاری کیا گیا تھا، ویڈیو کو نقارہ امن کا نام دیا گیا، جس مین پاکستان کے تمام ثقافتی اورسماجی رنگوں کو اجاگر کیا گیا۔

  • پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کو تیار

    پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کو تیار

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کو تیار ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوگی، نیول چیفس، کوسٹ گارڈز سربراہان کے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کا حصہ ہوں گے۔

    ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی، مشق کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق 2025 میں 60 ممالک بحری، ہوائی جہازوں اور اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے، امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، 2023 میں ہونے والی 8 ویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔

    امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے، امن مشقیں ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں، امن 2025 مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوگی جس میں پاک میرینز، اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کاؤنٹر ٹیررازم مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی، امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا ترکیہ کی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا ترکیہ کی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلوچک اور اکساز کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔

    گلوچک میں کمانڈنگ آفیسر کی ترک بحریہ کے فلیٹ کمانڈر اور گلوچک نیول بیس کے کمانڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا، ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو جہاز کی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    اس موقعے پر پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے درمیان بحری مشق ماوی وطن کا انعقاد کیا گیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج میں باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بڑھانا تھا۔

     پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یمامہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور بحری تعلقات کو فروغ دیگا۔

  • پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں  نے بھارتی نیوی کی نیندیں اڑا دیں

    پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں نے بھارتی نیوی کی نیندیں اڑا دیں

    پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافے سے بھارتی نیوی حیران و پریشان ہے، بھارتی نیول چیف پاک بحریہ کی بڑھتی صلاحیتوں کی گردان کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پچاس پاکستانی جنگی جہازوں اور آٹھ نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا اور بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس کرڈالی۔

    پاک چین دوستی کے ساتھ، ترکی اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی بھارت کو کھٹکنے لگے، نیوی ڈے سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی نیول چیف پاک بحریہ کی بڑھتی صلاحیتوں کی گردان کرتے رہے۔

    پروفیشنل فورس کے سربراہ کے بجائے بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں مودی بھگت دکھائی دئیے اور مودی کے اقوال پیش کرتے رہے،۔

    پاک بحریہ کے بیڑے میں آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی نیوی کی نیندیں اڑنے لگیں۔

    دینیش تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے، بھارتی بحریہ ہمسایوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہے۔

    پاک چین دوستی کے بعد ترکی سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگا، بنگلہ دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی بھارتی بحریہ کو کھٹکنے لگی، پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی۔

    بھارتی نیول چیف پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسرسائز کو بڑھاچڑھا کر پیش کرتے رہے۔